PLAY PODCASTS
Khutabat e Khilafat

Khutabat e Khilafat

114 episodes — Page 1 of 3

Ep 114خُطباتِ خلافت | خُطبہ 114 | علومِ دین کی نشر واِشاعت، امور طریقت کے اعتبار سےافضلیت شیخینؓ کا مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 114:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (7)علومِ دین کی نشر و اِشاعت اور امور طریقت کے اعتبار سےافضلیت شیخینؓ کا مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 18؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ عملی غلبۂ دین، فقاہت و وِلایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ✔️ علومِ دین کی نشر و اشاعت میں افضلیتِ شیخینؓ✔️ جمعِ قرآن اور نشر و اشاعت میں حضرات شیخینؓ کی کدو کاوشیں✔️ حضرت عثمان غنیؓ کے دورِ خلافت میں ریاستی دستور کا سرکاری نفاذ ✔️ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی مستند روایتِ قرآن حکیم ✔️ علم حدیث میں حضرات شیخینؓ کا کردار ✔️ حضرت عمر فاروقؓ نے محدثین کو مملکتِ اسلامیہ کے اطراف میں بھیجا✔️ کوفہ میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بصرہ میں حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ کا تقرر✔️ حضرت مرتضیٰؓ نے علم حدیث پڑھانے کے لیے کسی کو مقرر نہیں کیا✔️ حضرت ا بن مسعودؓ اور حضرت علیؓ کے تلامذہ کا فرق✔️ حضرت علیؓ کی طرف منسوب روایات و قضایا کا جائزہ✔️ قرآن وحدیث کے بعد دینِ اسلام کا فقہ پر مدار و انحصار✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے دور میں تین بڑے فقہی مذاہب کی بنیادیں قائم ہوئیں ✔️ تمام علوم کی بنیاد‘ علم نحو نیز حضرت عمرؓ علم نحو کے بانی ہیں✔️ علم سیر و رقائق اور علمِ تصوف (سلوک و تہذیبِ باطن) میں حضرت علیؓ کی روایات حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے برابر ہیں✔️ حضرت علیؓ کے افضلِ امت ہونے کے تناظر میں سوال کا جواب✔️ خلافتِ نبوت اور نیابتِ پیغمبر کا معیار کی متنوع مثالوں سے وضاحت✔️ امام شاہ ولی اللہؓ کا حضرت علیؓ کے افضل امت ہونے کی طرف رجحان لیکن حضورؐ کی طرف سے شیخینؓ کو افضل ماننے کا حکم✔️ حضرات شیخینؓ کو ولایتِ نبوت کی افضلیت حاصل✔️ ولی اللہی ائمہ پر ولایتِ نبوت کا فیضان✔️ اللہ کا ولایتِ نبوت اور خلافتِ نبوت کے لیے اپنے نمائندے کا انتخاب✔️صفاتِ قلبیہ ( تصوف و طریقت) میں شیخینؓ کو افضلیت حاصل✔️ حضرات شیخینؓ اورحضرت المرتضیٰؓ کے زہد و تقویٰ کے فرق کا جائزہ✔️ حضرات شیخینؓ کا اپنے دورِ خلافت میں زہد و تقویٰ کے معیارات✔️ زہد کی ایک بڑی قسم سے مزید وضاحت✔️ حضرت علیؓ کے دورِ خلافت میں پیش آنے والے معاملات ان کے زہد و تقویٰ کے منافی نہیں!✔️ حضرت علیؓ کے بقائے تام، معرفت کامل اور ظاہری اسباب کے اعتبار سے ایک اہم سوال کا جواب✔️ علم سلوک کا گہرا علمی مسئلہ؛ مقام فنا و بقا اور مقامِ صفا کی بحث✔️ افضلیتِ شیخینؓ کے نقلی و عقلی مقدمات کی تکمیل اور اگلی بحث میں خلفائے راشدینؓ کے مآثر کا تذکرہ بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Apr 1, 20261h 58m

Ep 113خُطباتِ خلافت | خُطبہ 113 | عملی غلبہ دین، فقاہت و ولایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 113:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (6)عملی غلبہ دین، فقاہت و ولایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 17؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ ارادہ بعثتِ الہی اور علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت✔️ نبی کی اعلی درجے کی قوتِ عاملہ سے حضرات شیخینؓ کو مشابہت حاصل✔️ جہاد، ترتیبِ جیوش اور غلبہ دین کے اعتبار سے شیخینؓ کو افضلیت حاصل✔️ شیخینؓ کے زمانۂ خلافت میں مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق جبکہ حضرت مرتضیٰؓ کے دور خلافت میں اختلافات و نزاعات کا شیوع✔️ عقلی سوال کے جواب میں حضرات شیخینؓ کے سیاسی و حکومتی معاملات میں استعداد اورحسنِ تدبیر کا جائزہ ✔️ خلافتِ نبوت کے لیے بڑا وصف اور مدارِفضیلت‘ پیغمبر کا جارحہ ہونا ہے✔️ حضرت مرتضیٰؓ کا لڑائیوں سے مقصود حق کا غلبہ اور باطل کا خاتمہ تھا، سوال کا تحقیقی جواب✔️ فقاہت و ولایت نبوت اور تصوف و طریقت کی نسبت سے حضرات شیخینؓ کے تاثیرِ قول کی بابت افضلیت کا جائزہ✔️ جلیل القدر صحابہؓ کا حضرات شیخینؓ سے فقہ و طریقت میں کسبِ فیض حاصل کرنا✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے موعظت و نصیحت اور تادیب پر مشتمل موثر اقوال✔️ حضرت علی المرتضیٰؓ کی گفتگو کا اثر قبول نہ کرنے کے معاملے کا جائزہ ✔️ حضرات شیخینؓ کے احوال کی تاثیر✔️ اہل کوفہ اور اہل شام کے جذبہ اطاعت میں بڑا فرق✔️ کوفیوں کی بے وفائیاں اور حضرات حسنین کریمینؓ کی شہادت کا معاملہ✔️ حضرت علیؓ سے عشق و محبت میں افراط و غلو اور بے اعتدالیوں کا معاملہ✔️ حضرت مرتضیٰؓ کرم اللہ وجھہ سے محبت میں تفریط کرنے والے بھی راہ حق سے منحرف✔️ حضرت علیؓ کے قرار واقعی مقام کا تعین کرنے والے معتدل اصحاب کا متوازن نکتۂ نظر✔️ حضرات شیخینؓ کی افضلیت اور حضرت علیؓ کی فضیلت کا تحقیقی جائزہ✔️ ملت کی اشاعت اور اہلِ ملت کی تعلیم و تربیت میں انبیاءؑ سے کامل مشابہت کا حامل فرد افضلِ امت ہے✔️ نبوی دعوتی امور میں مشابہت کے اعتبار سے حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ کو افضلیت حاصل✔️ حضرات شیخینؓ کی دعوت کی تین انواع✔️ حضرات شیخینؓ کا ہجرتِ مدینہ سے پہلے اور بعد میں دعوت کی مشکلات برداشت کرنے کا دور✔️ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں دعوتی ذمہ داریاں ✔️ شجاعت کی دو قسموں کے تناظر میں افضلیتِ شیخینؓ کا بیان✔️ حضرات شیخینؓ کو شجاعتِ امراء اور حضرت مرتضیٰؓ کو شجاعتِ پہلوانی میں امتیازی مقام حاصل بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 18, 20262h 0m

Ep 112خُطباتِ خلافت | خُطبہ 112 | بعثتِ نبویؐ کے علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت کا جائزہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 112:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (5)بعثتِ نبویؐ کے علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت کا جائزہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۶؍ رمضان المبارک 1447ھ / 16؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ حضرات شیخینؓ کے فضل کلی کی بحث✔️ عقلی سوال کا جواب✔️ قیامِ عدل میں بطور جارحہ الہی‘ نبی اور غیر نبی کا فرق✔️ حضرات شیخینؓ کی افضیلت، باعتبار ارادۂ بعثت نبوی کے تشبہ اور اس کی دو صورتیں✔️ جزء علمی میں تشبہ کے اعتبار سے افضلیت شیخینؓ✔️ علم کی دو اقسام اور حضرت فاروق اعظمؓ و حضرت مرتضیؓ کی مناسبت✔️ حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ کی علمی صلاحیت و استعداد کا فرق✔️ حضرت علیؓ کی جزوی علمی و فقہی صلاحیتوں کی مثالوں سے وضاحت✔️ دین کے اجماعی مسائل اور نظام بنانے میں حضرت عمرؓ کی غیر معمولی صلاحیت✔️ قضا اور دین میں فرق نیز حضرت علیؓ کے قضایا و علمی روایات اور واقعات میں شاگردوں کی مختلف تعبیرات✔️ حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں امور میں مشاورت کا عمل غالب رہا✔️ متعارض قیاسات کو پرکھنے اور ان کا باہم موازنہ کرنے میں حضرت مرتضیؓ کی خصوصیت✔️ دوسری تحقیق: شیخینؓ اور علی المرتضیٰؓ کے خلافتِ نبوت میں مشابہت کے فرق پر مشتمل✔️ ایک دقیق اور غامض نکتہ نیز جفیر ابیض اور مصحف فاطمہ من گھرٹ روایات کا مجموعہ✔️ حضرت علیؓ کی طرف منسوب‘ علم وحدة الوجود کی تحقیق✔️ وحدة الوجود کا علم صحابہؓ و تابعینؒ اور تبع تابعینؒ کے دور میں سرے سے موجود نہیں تھابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 17, 20261h 59m

Ep 111خُطباتِ خلافت| خُطبہ 111 | حضرات شیخینؓ کے فضلِ کلی کا نظریہ؛ سات نکاتی معیارات کی روشنی میں جامع جائزہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 111:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (4) حضرات شیخینؓ کے فضلِ کلی کا نظریہ؛ سات نکاتی معیارات کی روشنی میں جامع جائزہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 14؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ ساتواں مقدمہ: حضرات شیخینؓ میں فضلِ کلی کے تمام معیارات کا ثبوت؛ چند نکات کی روشنی میں جائزہ✔️ پہلا نکتہ: افراد انسانی میں کمالات کا تفاوت فطری امر ہے✔️ شدتِ عمرؓ اور رحم ابوبکرؓ کی ضرورت کی مثال سے وضاحت✔️ حضرت داؤدؑ و سلیمانؑ میں جہاں بانی کا اعلی درجے کا کمال جبکہ حضرت عیسیٰؑ و یونسؑ زہد و ورع کے اعلیٰ مقام پر فائز✔️رسول اللہؐ کی نبوتِ کبریٰ میں خلافت و رسالت کا عمدہ امتزاج✔️ خلفائے راشدینؓ کے امتیازی اوصاف اور متعلقہ روایات کی طرف اشارہ✔️ پہلے نکتے کا خلاصہ؛ اصحابِ رسول اللہؐ متفرق صلاحیتوں کے حامل✔️ دوسرا نکتہ: ہر صحابی کو خاص فضیلتِ جزئی کی نبوی بشارت البتہ شیخینؓ کو فضیلتِ کلی حاصل✔️ حضرات صحابہ کرامؓ کی انفرادی خصوصیات و کمالات✔️ فرقہ زیدیہ کا فاسد اور غلط گمان✔️ آپؐ کا خلافتِ عظمیٰ (خلافتِ علی منہاج النبوة) کی شرائط بیان نہ کرنے کی وجہ✔️ تیسرا نکتہ: فضیلتِ کلی و جزئی میں فرق کی وضاحت✔️ صلہ رحمی کی بنیاد پر تعریفی کلمات کو خلافت و حکومت پر منطبق کرنا خلط مبحث✔️ حضرت علیؓ کے لیے ’’ھو منی و انا منہ‘‘ سے خلافت بلا فصل ثابت نہیں ہوتی✔️ چوتھا نکتہ: ہر حدیث میں ایک خاص محبت کی طرف اشارہ✔️ پانچواں نکتہ: فضلیت و تفوق کی ترجیح کے دو دائرے✔️ خلافتِ کبریٰ میں بادشاہوں کی شجاعت نفع بخش✔️ صحابہ کرامؓ کے زہد کے فرق مراتب✔️ چھٹا نکتہ: شیخینؓ میں پیغمبر کے جانشین ہونے کے دونوں عقلی پہلوؤں کا تحقق✔️ ساتواں نکتہ: دنیا بھر میں دین اسلام پھیلانے کے لیے ہر صحابی کو نسبتِ علم کی فضلیت حاصل✔️ ’’أنا مدینة العلم وعلي بابها‘‘ کا تعلق فضلیتِ علم سے ہے نہ کہ خلافت کے ثبوت سے✔️ افضلیتِ شیخینؓ سے متعلق ’’قرة العینین فی تفضیل الشیخین‘‘سے وضاحت✔️ حضرات شیخینؓ کے حضرت علی المرتضیٰؓ سے افضل ہونے کے دلائلبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 16, 20261h 39m

Ep 110خُطباتِ خلافت| خُطبہ 110 | حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 110:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (3)حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۲؍ رمضان المبارک 1447ھ / 12؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ مقدمات کا خلاصہ✔️ پانچواں مقدمہ : غیر نبی کو نبی کے امورِ نبوت سے مشابہ کرنے والی پانچ صورتیں✔️ 1) تکمیل امور نبوت کے لیے خلفائے راشدینؓ کی بعثت میں مشابہت✔️صحابہؓ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ کی کل انسانیت کی طرف بعثت کی تکمیل ✔️ اس مشابہت سے متعلقہ آیات و احادیث کی نشاندہی✔️ تورات و انجیل میں صحابہ کرامؓ کی مثال ✔️ 2) مُحدَّثیت و اِلہام کے سبب علم کی کثرت و وفور (قوتِ عاقلہ کی بلندی) میں نبی سے مشابہت✔️ غیب سے تعلق اور ظہورِ مُحدَّثیت کے دو طریقے: (1)پیغمبر کی بات سنتے ہی اصل مدعا کو جان لے؛ مقامِ صدیقیت(2) فراست صادقہ اور حظیرۃ القدس سے تائید؛ مقامِ فاروق اعظمؓ✔️ 3) نفس ناطقہ کے عملی قوت کی اعلی صلاحیت کی نبی سے مشابہت اور اس کے دو پہلو✔️ سمتِ صالح کی صلاحیت سے ریاستی نظم و نسق کی درستگی اور عدل و انصاف کا قیام✔️ صحبت کی تاثیراور موثر کلمات کے ذریعے سے رفقاء کی تعلیم و تربیت کا انتظام✔️ 4) دعوت اسلام کی ذمہ داری اٹھانے اور جماعتی امور سلجھانے میں مردِ جلیل القدر کی نبی سے مشابہت✔️ 5) نشرِ دین اور اشاعتِ علوم میں پیغمبر سے مشابہت✔️ اصحاب نبی کی بعد والوں پر فضیلت کا راز: مثال مذکور ’’امر ملت اور دینی تسلسل کی مشابہت دیوار اور اس کی بنیاد سے ہے‘‘ سے وضاحت✔️ چھٹا مقدمہ: شیخینؓ میں سابقہ پانچ خصلتوں (مبعوث ہونے، قوت عقلیہ، قوت عملیہ، نشر دین اور اشاعت علوم ) کا تحقق✔️ تورات میں خلفاء راشدینؓ کی بعثت کا تذکرہ✔️ حضرت عمرؓ کی تین خصوصیت✔️ نفسِ ناطقہ کے جزءِ عقلی میں شیخینؓ کی نبی اکرمؐ سے مشابہتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 16, 20261h 39m

Ep 109خُطباتِ خلافت| خُطبہ 109 | اولو العزم انبیاءؑ کے مقاصدِ بعثت و کمالات اور قوت عاقلہ و عاملہ کے مظاہر کے تناظر میں بعثتِ محمدیؐ کی عملی خصوصیات کا مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 109:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (2)اولو العزم انبیاءؑ کے مقاصدِ بعثت و کمالات اور قوت عاقلہ و عاملہ کے مظاہر کے تناظر میں بعثتِ محمدیؐ کی عملی خصوصیات کا مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۱؍ رمضان المبارک 1447ھ / 11؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ تین مقدمات کا خلاصہ✔️ چوتھا مقدمہ: ارادۂ الہی کی تکمیل کے لیے اولو العزم انبیاءؑ کی بعثت کے تین مقاصد✔️ آیت و حدیث کی روشنی میں انبیاءؑ کی بعثت کے مقاصد و اہداف کا تعین✔️ صفات و لوازم نبوت: نفسِ ناطقہ کی دونوں قوتوں؛ عاقلہ و عاملہ کا تمام انسانوں سے ممتاز ہونا✔️ وحئ الہی کا اعلی ترین علم‘ اَعقل الناس پر آتا ہے✔️ نبی کا جنت و جہنم کا عقلی ادراک و مشاہدہ‘وحئ الہی کے لوازمات میں سے✔️ نبی کی قوتِ عاقلہ کی بلندی اور اعلی درجے کی استعداد و صلاحیت✔️ قوتِ عاقلہ کے اضافہ سے سچے خوابات کی صورت میں مستقبل بینی کی استعداد✔️ نبی کا اپنی قوتِ عاملہ کی اعلی صلاحیت سے سمتِ صالح کے وصف سے متصف ہونا✔️ سمتِ صالح کے نتائج؛ عبادات، تدبیرِ منزل، سیاستِ مدینہ اور اعلی اخلاقیات کا حصول✔️سمتِ صالح سے دور کی مصلحت کی فہم و فراست پیدا ہوتی ہے✔️نبی گویا چار خواص کا مجموعہ: بادشاہ، حکیم، صوفی مرشد، جبرائیل✔️’’بادشاہ‘‘ کی تعریف جسے حکمت عملی کی زبان میں "انسان مدنی" کہا جاتا ہے✔️ نبی میں دوسرا شخص حکمتِ نظری و عملی کے اوصاف سے متصف حکیم ہوتا ہے✔️ نبی میں تیسرا شخص مرشد کامل نیز مرشدِ حقہ اور صوفی کامل کی خصوصیات✔️ نبی میں چوتھا شخص جبرائیلؑ امین ہوتا ہے نیز جبرائیلؑ امین کی امتیازی صفات✔️ آپؐ کی بعثت کے چار مقاصد پر مشتمل آیتِ قرآنی✔️ انحصرتؐ کے مکی دور کے تین اہم کام؛ ابطالِ شرک،قیامت کا اثبات اور ابراہیمی دین کی عملی شکلوں میں تحریفات کی تردید✔️ ہجرتِ مکہ، جہاد کا حکم اور نبی اکرمؐ کی قوتِ عاقلہ و عاملہ کے غیر معمولی اظہارات✔️ آپؐ کا دس علوم (علمِ قرآن، علم ایمان، علمِ معاد، علم احسان، علم شرائع، علم اخلاق، علم آداب، علم فتن و انذار، علم فضائل اعمال اور علم مناقب عُمّال) کو پھیلانا اور امت کوان سے بہرور کرنابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 13, 20261h 18m

Ep 108خُطباتِ خلافت| خُطبہ 108 | افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات: فضل کا مفہوم، فضلِ کلی، امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت کا برہانی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 108:فصل ہشتم کا تتمہ؛ افضلیتِ شیخینؓ پر دلائل عقلیہ (1)افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات: فضل کا مفہوم ، فضلِ کلی، امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت کا برہانی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 10؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ فصل ہشتم کے دو مقاصد کا خلاصہ اور تتمہ سے ربط✔️ فصل ہشتم کا تتمہ؛ افضلیتِ شیخینؓ پر دلائل عقلیہ✔️ افضلیت شیخینؓ کے دلائل عقلیہ کے سات مقدمات✔️ "مقدمہ"، "قیاس استثنائی و اقترانی" اور "موضوع و محمول" کا مفہوم✔️ سات مقدمات: بطور شکل اول قیاس اقترانی، اور ان کا حاصل: شیخینؓ تمام صحابہ سے افضل ہیں✔️ پہلا مقدمہ: نفس فضل و افضلیت کا مفہوم، تعریف و حقیقت✔️ فضل کے خصائص میں تقابل کیلئے دو اشیاء کا "نوع" میں یکسانیت کا ہونا✔️ اہم سوال کا جواب؛ کلام میں خطابی، ادبی اور شعری انداز کا برہانیات سے اختلاط، خلط مبحث ہے✔️ امام ولی اللہ دہلویؒ کا اس خلط مبحث کی علامت نمایاں کرنا✔️ دوسرا مقدمہ: فضل کلی کا معنی و مفہوم✔️ گھوڑے، یاقوت اور سونے کا افضل ہونا؛ فضلِ کلی کے دو مرتبے✔️ فضل کلی عرفِ عام اور فضل کلی عرفِ خاص✔️ سیاست،قانون سازی اور درس وتدریس وغیرہ میں فضل کلی کا عرفی مفہوم✔️ پہلے اور دوسرے مقدمے کا مقصد و ہدف✔️ تیسرا مقدمہ: امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت فضیلت کا معیار؛ تفصیلی بحث✔️ نبی مبعوث‘ خیر و فضل کا میزان و معیار✔️امورِ نبوی میں زیادہ مشابہت رکھنے والا‘ ملتِ محمدیہ میں افضل ترین شخص✔️ مقدمے کی علمی مثال سے توضیح و تشریح✔️ ملت کا نظام‘ نظامِ سیاست سے زیادہ مشابہ✔️ ملتِ اسلامیہ کی سیاست کی تکمیل کے لازمی امور✔️ اس مقدمے کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ✔️ امور نبوت سے مشابہت، اختیاری امور میں معیار ہے، ناکہ غیر اختیاری اوصاف؛ جیسے نسب اور حسن و جمال میں فائق ہونا✔️ ’’اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُ‘‘ پر سوال کا جواب اور تقویٰ کا جامع مفہوم✔️ بسااوقات نفل عبادات سے نفعِ انسانیت کے کاموں؛ جہاد و سیاست اور غلبۂ دین کا افضل ہونا✔️ نبی اکرمؐ کا دو جماعتوں میں سے ایک جماعت کو افضل قرار دینا✔️ تیسرے مقدمے کا خلاصہ؛ فضلِ کلی کے بنیادی اوصافبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 12, 20261h 27m

Ep 107خُطباتِ خلافت| خُطبہ 107 | احادیثِ فتن اور تاریخِ خلافت راشدہ کے تناظر میں تدبیرِ الٰہی اور جارحۂ الٰہی ؛ امام شاہ ولی اللہؒ کے نظریہ کا مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 107:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (16)احادیثِ فتن اور تاریخِ خلافت راشدہ کے تناظر میں تدبیرِ الٰہی اور جارحۂ الٰہی ؛ امام شاہ ولی اللہؒ کے نظریہ کا مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۹؍ رمضان المبارک 1447ھ / 09؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ نبی اکرمؐ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ؛ گزشتہ سے پیوستہ✔️ احادیثِ فتن میں موجود وقائع کے ظہور کا اعتقاد، دیگر پیشین گوئیوں پر یقین کے مرادف؛ امام ولی اللہؒ کا جامع تبصرہ✔️ کمینے لوگوں کی خصلتیں؛ سیاسی معاہدات توڑنا، مالی امانتوں کو ضائع کرنا اور باہمی اختلاف کرنا✔️ حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد فتنوں کا زمانہ اور تدبیرِ الہی✔️ امام علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے زمانے انتظام خلافت کی نوعیت؛ شاہ صاحبؒ کا تاریخی وقائع کی روشنی میں جائزہ✔️ حضرت عثمانؓ کے خلاف فتنہ برپا کرنے والوں میں کمینگی کی تینوں خصلتیں✔️ اہم نکتہ کے ذیل میں؛ انبیاءؑ اور ان کے خلفاء کی فضیلت کا اصل راز؛ جارحۂ الہی ہونا ہے✔️ تدبیر الہی کا جارحہ اور واسطۂ اصلاح عالَم ہونے میں حضرات خلفائے ثلاثہؓ اور امام علی کرم اللہ وجہہ کے مابین موازنہ✔️ حضرت علیؓ کی اقامتِ دین کے لیے سرتوڑ کوششیں✔️ افضلِ امت، فیوض الہی کی جارحیت کا قوی تر ہونا ہے نا کہ محض صحتِ نیت اور کثرتِ اعمال✔️ فتن سے متعلق ایک اہم بات اور یاس سے دوری✔️ فتنوں کے دور میں بھی اسلام قائم رہا✔️ جنگ نہروان اور امام علیؓ کے جارحۂ الہی ہونے کا تحقیقی جائزہ✔️ شاہ صاحبؒ کا اس دقیق نکتہ بیان کرنے کا مقصد✔️ پیشِ نظر کتاب کی فصلِ ہشتم کے تتمے سے متعلق گفتگوبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 10, 20261h 26m

Ep 106خُطباتِ خلافت| خُطبہ 106 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 106:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (15)خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 08؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ چوتھی تقریر کی تفصیل: فقہاء اور آئمہ اصحاب(جیسے عمر فاروقؓ، علی المرتضیؓ، ابن مسعودؓ) کا استخلاف سے افضلیت کو مستنبط کرنا؛ متعلقہ آثار کا جائزہ✔️ خلافت خاصہ اور افضلیت لازم و ملزوم✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے انتخاب کامعیار ✔️ پانچویں تقریر کی تفصیل: ’’اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ‘‘ کے مصداق: مہاجرین اولین، نیز ’’كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ‘‘کے خطاب کے تعیُّن میں دو تاویلیں: فضلائے امت یا مھاجرین اولین✔️ چھٹی تقریر کی تفصیل : انقیاد خلیفہ کے لزوم سے اُس کی افضلیت کا ثبوت؛ آیت "سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ" سے شاہ صاحب کا استنباط✔️ ساتویں تقریر کی تفصیل: آیت ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ کا مصداق افضل فرد ؛ فتنۂ ارتداد کی پیشین گوئی کے تناظر میں آیت کی تفسیر✔️ مقدمۂ ثانی : آیت: ’’وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ۔۔۔وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ‘‘ کے مصداق حضرات خلفائے ثلاثہ✔️ وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ ۔۔۔الصّٰلِحُوْنَ( آیت) میں فتح شام کی پیشین گوئی جو حضرات شیخینؓ کے زمانے ہوئی✔️ آیات :(1)یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ(2)سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ (3)وَقُلْ رَّبِّ اَدۡخِلۡنِىۡ کے مصداق اور ان کی تفسیر و تاویل✔️ مقدمۂ ثالثہ : حضرات خلفائے ثلاثہ کے زمانے میں ’’تمکین فی الارض‘‘ اور امام علی کے زمانے میں انتظام مملکت کی نوعیت✔️ حوادث خیر و شر کی بزبان انبیاء‘ پیشین گوئی اور رہنمائی ؛ مقدمے پر تمہیدی کلام✔️ نبی اکرمﷺ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ✔️ حدیث "خیر الناس قرنی/ خیر القرون قرنی" کی تفصیلی وضاحتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 9, 20261h 17m

Ep 105خُطباتِ خلافت| خُطبہ 105 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 105:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (14)خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 07؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ افضلیت شیخین اور خلافت خاصہ پر سابقہ گفتگو کا خلاصہ✔️ مقدمۂ اولی : خلافت خاصہ اور افضلیت شخصی میں تلازم✔️ اس پہلے مقدمے کی ممکنہ تقریرات کا اسقراء ؛ اجمالی خاکہ✔️ 1) تلازم کی تقریر: باعتبار ’’سنت اللہ‘‘✔️ 2) تلازم کی تقریر: خصوصی "داعی" کے ظہور کے اعتبار سے✔️ 3) تلازم کی تقریر: باعتبار تعین پیغمبری✔️ 4) تلازم کی تقریر: باعتبار اتفاق صحابہ✔️ مذکورہ تقریرات کے ثبوت میں آثارِ صحابہؓ سے اشارہ واستدلال✔️ 5) تلازم کی تقریر: امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی "تمکین فی الارض" سے تعلیق، اور ’’تمکین‘‘ اور ’’امر و نھی‘‘ ، ’’خلافتِ خاصہ‘‘ کی حقیقت میں شامل ہیں✔️ 6) تلازم کی تقریر : خلیفہ کی اطاعت کا وجوب ایک گونہ افضلیت رکھتا ہے: سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ (آیت) سے استدلال✔️ 7) تلازم کی تقریر: ولایت کا استحقاق ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ صفت کا حامل فرد: ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ‘‘ (آیت) سے استدلال✔️ پہلی تقریر کی تفصیل: رحمت خاصہ کا ظہور - باعتبار سنت اللہ - افضل فرد کی تسلیط سے ہوتا ہے✔️ دوسری تقریر کی تفصیل: علومِ حقہ کا الہام اور دواعئ کلیہ کا نزول، نفوس قدسیہ سے مختص؛ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ (آیت) سے استدلال✔️ تیسری تقریر کی تفصیل: حدیت ابن عباسؓ کا مفہوم: "سَرایا و بُعوث میں افضل پر مفضول کو والی بنانا خیانت ہے" چناں چہ خلیفۂ مطلق کا تعیُّن اس سے بھی بلند ہے!✔️ سابقہ تقریر کی روشنی میں اسامہ بن زیدؓ کو افضل پر والی بنانے کی وجہ ؟ اہم انتظامی سوال کا جواببروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 9, 20261h 33m

Ep 104خُطباتِ خلافت| خُطبہ 104 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق: انتخابِ ربّانی، دلائلِ شرعیہ اور تاریخی اِرتقاء کا تحقیقی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 104:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (13)خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق: انتخابِ ربّانی، دلائلِ شرعیہ اور تاریخی اِرتقاء کا تحقیقی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۵؍ رمضان المبارک 1447ھ / 05؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ دروس کا خلاصہ✔️ مسلک چہارم: خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق✔️ خلافت خاصہ کی حقیقت، ارادۂ الہی کے تحت انبیاءؑ کی نیابت میں اصلاح عالَم ہے✔️ منتخب افراد میں مراد حق سے متعلقہ صفات اور حقیقتِ نبوت ✔️ خلافت خاصہ کی حقیقت جو حدیث میں "خلافت ورحمت" سے کنایہ ہے✔️ حضرت ابن مسعودؓ کی رائے میں "خلافتِ خاصہ" اللہ کا انتخاب ؛ امام ولی اللہؒ کا استدلال✔️ شخصی کمال اور خارجی انتظام کے تناظر میں حضرت علیؓ کے زمانے میں خلافت خاصہ کی نوعیت؛ خلافت عامہ کی طرف انتقال کا زمانہ✔️ مشاجراتِ صحابہ کے تناظر میں صحابہ کے محفوظ ہونے کا مطلب: عالی حضرت شاہ عبد الرحیم رائے پوریؒ کی اہم رہنمائیبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 6, 20261h 8m

Ep 103خُطباتِ خلافت| خُطبہ 103 | افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 103:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (12)افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 04؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ حضرت عبداللہ ابن عباسؓ کا خلفائے اربعہؓ کے جبلی اوصاف بیان کرنا✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر وبھلائی کے پیکر اور دینی امور نمٹانے میں شدت و حدت جیسے اوصاف کے حامل✔️ حضرت عمرؓ‘ ذہانت و فطانت اور معاملات میں احتیاط و مسابقت جیسے اوصاف سے متصف ✔️ ابن عباسؓ کا حضرت عثمانؓ کے عبادت اور حضرت علیؓ کے علم وحلم جیسے اوصاف کا ذکر کرنا✔️ امورِ مملکت کی حکمتِ عملی‘ حضرت عثمانؓ کی جبلی خصوصیت✔️ حضرت عمرؓ کا گورنروں کو خطاب؛ مرکزی حکومت کی خیر خواہی کا حکم اور حکمران کے حلم و جہل کے اثرات کا ذکر✔️ عمر فاروقؓ کے نزدیک حکمران کے دیگر اوصاف ؛ لاگ لپیٹ، تکلف اور خواہشات سے دور ہونا، وسیع الظرف اور حق گو ہونا✔️ القوی الامین(آیت) وصف کے حامل فاروق اعظمؓ؛ خلفائے ثلاثہؓ کا سخت گرمی میں صدقات کے اونٹوں کے ریکارڈ کا اہتمام کرنے کے دوران باہمی کلام✔️ اللہ کے حکم کو مدبر، ہوشیار، اعلی اخلاقی کردار کا حامل جیسے اوصاف سے مزین شخص قائم کرسکتا ہے؛ حضرت عمرؓ کی نصائح✔️ حضرت عمرؓ کا سرکاری و عوامی مال کی حفاظت کا اہتمام؛ سخت گرمی میں صدقات کے اونٹوں کی حفاظت✔️ حقوقِ عباد کی رعایت اور تقویٰ (عدل) کا قیام؛ شیخینؓ کی افضلیت کی نمایاں خصوصیت✔️ مسلکِ سوم کا اختتامیہ ؛ دوسرا نکتہ دو سوالوں پر مشتمل✔️ ۱) قران کریم اور احادیث و آثار میں موجود افضلیتِ شیخینؓ کے معیارات میں تطبیق✔️ تطبیق؛ فقہی اصطلاحات کے تناظر میں سیاسی نظریات کی تفہیم؛ شاہ ولی اللہ کا خصوصی امتیاز✔️ فقہاء کے نزدیک اقسامِ قتل کی قرآن کریم کی تصریح سے تطبیق✔️ ۲) ایک ظاہری اشکال کا جواب؛ احادیث میں قربت نسبی و وجاہت کا افضلیت میں شمار ہونا جبکہ قرآن میں ان کی نفی ہونا✔️ مذکورہ اشکال کے جواب کے تناظر میں فضائل کی دو اقسامبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 6, 20261h 17m

Ep 102خُطباتِ خلافت| خُطبہ 102 | افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 102:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (11)افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۳؍ رمضان المبارک 1447ھ / 03؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ مسلک سوم کا اختتامیہ؛ دو اہم نکتوں کی وضاحت✔️ ذہین اور عقل مند شخص کو صحابہؓ و تابعینؒ کے افضلیتِ شیخینؓ کے اقوال پر غور و فکر کی دعوت✔️ اکثر صحابہؓ و تابعینؒ نے افضلیتِ شیخینؓ کو کسی خاص خصلت و خوبی میں منحصر نہیں کیا✔️ ۱) حضرت علیؓ کے قول ’’اقام و استقام‘‘ کی معنویت؛ حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ کا اِحکامِ خلافت اور ترویجِ دین کے لیے کردار✔️ حضرت علیؓ کے نزدیک افضلیتِ شیخینؓ کی یہی بنیادی وجہ ہے✔️ ۲) حضرت علیؓ کا ان حضرات کے لیے آخرت میں بلند مقام کی طرف اشارہ✔️ حضرت عائشہؓ کے صدیقِ اکبرؓ کے ترویجِ اسلام سے متعلق توصیفی جملے✔️ اکثر فقہائے صحابہؓ کا افضلیت کے خصالِ اربعہ میں سے دو یا تین کی طرف اشارہ✔️ کچھ فقیہ اصحابِ رسولؐ سے ان کے علاوہ بھی افضلیت کے اوصاف منقول✔️ ۱) اعلی علمی مقام و مرتبے کی بنیاد پرحضرت عمرؓ کو افضلیت حاصل✔️ فتوی دینے کے لیے فقیہ النفس ہونا ضروری (مفتی ولی حسن ٹونکیؒ)✔️ صحابہؓ کے اقوال میں حضرت عمرؓ کے کتاب و سنت کے علم کی طرف اشارہ جبکہ نبی اکرمؐ نے علمِ باطن کا تذکرہ کیا ہے✔️ ۲) جبلی مضبوط اخلاق بھی افضلیت کی ممتاز خصلت✔️ جبلی اخلاق پر تمام انسان؛ مسلمان و کافر اور متقی و فاسق فائز✔️ سابقین و مقربین میں کمال معنوی اور اخلاقِ قویہ باہم ممد و معاون✔️ صدورِ اعمال کا مرکز و منبع‘ اخلاق و ملکات✔️ خلافتِ خاصہ علی منہاج النبوة کے کمالاتِ کسبیہ کے سات لوازمات✔️ کمالاتِ جبلیہ کے چند اوصاف و خصائل✔️ قریش میں سے خلیفہ ہونے کی شرط کا تعلق جبلی کمالات سے✔️ جملوں کی معنویت کا فرق؛ افضل سے مراد‘ فضائلِ شرعیہ اور اقوی سے اخلاقِ جبلیہ✔️ روایتِ ابن عباسؓ میں حضرات صحابہؓ کی جبلی حالت کی طرف اشارہ نہ کہ افعالِ شرعیہ و کمالاتِ کسبیہ مراد✔️ حضرت عمرؓ کے ہاں خلافت وحکومت کی اہلیت کے چار اعلی معیاری اوصاف✔️ حضرت عمرؓ کا صحابہ کرام کے جبلی اوصاف پر تبصرہ‘ حضرات صحابہؓ کی عظمت کو کم نہیں کرتابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 4, 20261h 29m

Ep 101خُطباتِ خلافت | خُطبہ 101 | افضلیتِ شیخینؓ ؛ انصارؓ ، مکثرین رواةِ اصحابِ رسولؐ اور علماء و فقہاء تابعینؒ و تبع تابعینؒ کے موقف کا علمی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 101:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (10)افضلیتِ شیخینؓ ؛ انصارؓ ، مکثرین رواةِ اصحابِ رسولؐ اور علماء و فقہاء تابعینؒ و تبع تابعینؒ کے موقف کا علمی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۲؍ رمضان المبارک 1447ھ / 02؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ افضلیتِ شیخینؓ کی بابت اقوالِ انصارؓ✔️ جس صحابیؓ سے جو روایت مروی ہے وہی ان کا موقف✔️ بکثرت روایت کرنے والے اصحابِ رسولؐ کی آراء✔️ شیاطین الجن و الانس‘ حضرت عمرؓ سے دور بھاگتے ہیں✔️ فاروق اعظمؓ کو پیدا ہی غلبۂ دین کیا گیا✔️ حضرت عمرؓ کے دور کی روایات قابلِ ترجیح (روایتِ حضرت امیر معاویہؓ)✔️ حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ کی بیت المال کے مال سے عدم اعتناء و بے رغبتی (حضرت عمرو بن العاصؓ کی روایت)✔️ حضرت عمرؓ کا اپنی جان و مال اور ہر چیز سے حضورؐ کو زیادہ محبوب رکھنا✔️ تورات میں حضرت ابوبکرؓ کے خلیفہ ہونے کی پیشن گوئی✔️ علماء و فقہاء تابعینؒ کی روایات✔️ حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ سے محبت رکھنا اور ان کی افضلیت کی معرفت حاصل کرنا سنت میں ہے✔️ حضرت عمرؓ بلاخوف حق کے داعی اور زہد و تقویٰ کے پیکر✔️ کعبِ احبارؒ‘ حضرت عمرؓ کے مستجاب الدعوات ہونے کے قائل✔️ حضرات خلفائے ثلاثہؓ‘ اللہ کی طرف سے نازل کردہ کتاب ہیں (کعبِ احبارؒ)✔️ حضرت عثمانؓ‘ اللہ کی کتاب ہیں، آپؓ کا جاری کردہ مصحف برحق اور حتمی اتھاڑتی رکھتا ہے✔️ حضرت ابوبکرؓ کو امیرِ حج مقرر کرنا‘ دراصل ان کی جانشینی کا اعلان تھا✔️ شیخینؓ کی خلافت نص سے ثابت (حضرت علیؓ و دیگر صحابہؓ و تابعینؒ کی رائے)✔️ علماء و فقہاء تبع تابعینؓ کی روایات✔️ ہر دور کے ائمہ و فقہاء اور صوفیاء کرام حضرات شیخینؓ کی افضلیت کے قائل✔️ مسلکِ اجماعِ امت کے دو اہم ترین مسئلوں پر اگلے درس میں گفتگو ہوگیبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 4, 20261h 19m

Ep 100خُطباتِ خلافت | خُطبہ 100 | خلافتِ ثلاثہؓ کا اثبات ؛ ائمۂ اہلِ بیتؓ، حضرات حسنینؓ کریمین اور مہاجرینِ اوّلینؓ کے موقف کا علمی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 100:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (9)خلافتِ ثلاثہؓ کا اثبات ؛ ائمۂ اہلِ بیتؓ، حضرات حسنینؓ کریمین اور مہاجرینِ اوّلینؓ کے موقف کا علمی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۱؍ رمضان المبارک 1447ھ / 01؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ افضلیتِ شیخینؓ سے متعلق ائمۂ اہلِ بیت کے فرمودات✔️ حضرت عباسؓ کا اہلِ بیت میں سے خلیفہ نامزد کرنے کے سوال پر حضورؐ کا ابوبکرؓ کی خلافت و جانشینی کا اعلان کرنا✔️ فتنۂ ارتداد کے موقع پر حضرت عباسؓ کا حضرت ابوبکرؓ کے موقف کی مکمل حمایت کرنا✔️ حضرت امام حسنؓ کے خواب اور حضرت علیؓ کی تائید سے خلفائے ثلاثہؓ کی افضلیت کا ثبوت✔️ امورِ خلافت سے متعلق حضرت عمرؓ کے حق میں حضرت علیؓ اور حضرات حسنینؓ کی گواہی✔️ امام حسنؓ و حسینؓ کی اولاد کے اقوال✔️ حضرات مہاجرین اولین کے اقوال✔️ حضرات مہاجرین اولین کے حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ کی فضیلت سے متعلق اقوال✔️ حضرت سعدؓ کی حضرت عمر فاروقؓ کی مال و دولت سے بے رغبتی کی گواہی✔️ حضرت عمار بن یاسرؓ کے حضرت صدیقِ اکبرؓ کی شان میں اشعاربروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 4, 20261h 13m

Ep 99خُطباتِ خلافت | خُطبہ 99 | افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 99:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (8)افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 28؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ: افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی میں اطلاقى جائزہ✔️ اہم نکتہ ؛ عہد صحابہ و تابعین میں منطوق کلام پر عمل، جبکہ عہد مابعد میں تتُّبعِ احادیث کے بعد تطبیق و تاویل کا طریقہ؛ سابقہ درس کے ایک اہم نکتے کی مزید وضاحت✔️ فقہاء صحابہؓ و تابعینؒ کے افضلیتِ شیخینؓ میں اقوال ؛ نموذجی مطالعہ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنی افضلیت کا یقین✔️ حضرت عمر فاروقؓ کو خلیفہ نامزد کرنے پر اعتراض اور صدیقِ اکبرؓ کا تاریخی جواب✔️ افضلیتِ صدیق اکبر ؓمیں اقوالِ فاروقؓ کا حد تواتر تک پہنچنا✔️ خلیفہ مقرر کرنے کے لیے حضرت عمرؓ کا آخری خطبہ✔️ حضرت عمرؓ کا خانہ کعبہ کے اندر رکھے خزانے کو غرباء میں تقسیم کرنے کا ارادہ لیکن حضرت ابوبکرؓ اور حضورؐ کی اتباع میں ارادہ ترک کرنا✔️ بقول حضرت عمر؛ حضرت ابوبکرؓ کی (جرات مندانہ) ایک رات اور ایک دن (حضرت) عمرؓ کی ساری نیکیوں پر زیادہ بھاری✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر کے کاموں سے مجھ سے سبقت لے جاتے تھے (حضرت عمرؓ)✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے اپنی افضلیت کے بارے میں اقوال✔️ فاروق اعظمؓ کا خلافت کی مشاورتی کمیٹی کے چھ اصحابؓ کے بارے میں قول✔️ حضرت عثمان ذوالنورینؓ کے افضلیتِ شیخینؓ اور اپنی فضیلت سے متعلق ارشادات✔️ حضرت علیؓ کے افضلیتِ شیخینؓ کے بارے چند اقوال✔️ حضرت علیؓ سے متواتر روایت؛ ابوبکرؓ و عمرؓ خیرِ امت ہیںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 2, 20261h 19m

Ep 98خُطباتِ خلافت | خُطبہ 98 | افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 98:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (7) افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی میں اطلاقى جائزہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 26؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ تیسرا مسلک: خلفائے ثلاثہؓ کی ترتیبِ خلافت کے مطابق ان کی افضلیت پر اجماعِ امت✔️ مسئلۂ اجماعِ امت کے ثبوت کے دو دائرے✔️ افضلیتِ شیخینؓ پر اجماعِ امت کے انعقاد کی بنیاد کے دو مرتبے ✔️ پہلا مرتبہ: اجماع کے منعقد ہونے پر نصِ صریحی ✔️ نبی اکرمؐ کے خلیفہ و نائب کے بارے میں صحابہ کرامؓ سے ’’خیر الامة‘‘، ’’افضل الناس‘‘، ’’احق بالخلافة ‘‘ اور ’’احق بھذا الامر‘‘ کے الفاظ منقول✔️ دوسرا مرتبہ: نقلِ اجماع دلالةً اور اس کا بنیادی اصول✔️ خلفاء کی خلافت پر صحابہؓ کا سکوت بھی دلالةً اجماع کی دلیل✔️ دوسرے مرتبے: اجماع دلالةً پر گفتگو کی پانچ انواع ✔️ نوعِ اول: انعقادِ خلافت کے وقت فقہاء صحابہؓ کا حضرت صدیقؓ کو افضلِ امت قرار دینا✔️ حضرت عمرؓ کا احق بالخلافة ہونے کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ کی جانشینی کا اعلان کرنا ✔️ حضرت ابو عیبدہؓ کا حضرت ابوبکرؓ کی خلافت پر ’’ثالث ثلاثہ‘‘ سے استدلال کرنا✔️ حضرت علیؓ اور حضرت زبیرؓ کے قول کے مطابق بھی حضرت ابوبکرؓ خلافت کے سب سے زیادہ مستحق✔️ نوعِ دوم: متعدد مواقع پر فاروق اعظمؓ کا منبر رسولؐ پر حضرت ابوبکرؓ کی فضیلت بیان کرنا✔️ نوعِ سوم: حضرت صدیقؓ کا حضرت فاروقؓ کو خلیفہ نامزد کرتے وقت انہیں ’’خیرِ امت‘‘ قرار دینا✔️ نوعِ چہارم: حضرت عبدالرحمنؓ کا استخلافِ حضرت عثمانؓ کے موقع پر انہیں سیرتِ شیخینؓ کے مطابق عمل کرنے کی تاکید کرنا‘ افضلیتِ شیخینؓ کی قاطع دلیل✔️ حضرت علیؓ کا سب سے پہلے حضرت عثمانؓ کی بیعت کرنا✔️ شہادتِ عمرؓ کے بعد خلافت کی مجلسِ مشاورت، ممبرانِ شوریٰ اور افضلِ امت کی بنیاد پر حضرت عثمانؓ کا انتخاب✔️ نوعِ پنجم: حضرت علیؓ کا ایامِ خلافت میں متعدد مجالس میں حضرات شیخینؓ کی افضلیت کو اسی ترتیب سے بیان کرنا✔️ سلف کے آثار بیان کرنے سے پہلے ایک اہم نکتے کی وضاحتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 27, 20261h 31m

Ep 97خُطباتِ خلافت | خُطبہ 97 | نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات‘ احادیثِ نبویہؐ (4)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 97:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (6)نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (4) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 25؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ چوتھے اصول سے متعلق احادیث کا بیان✔️ چونتیسویں حدیث: حضرات شیخینؓ ادھیڑ عمر اہل جنت کے سردار✔️ پینتیسویں حدیث: شیخینؓ کے لیے جنت میں اونچے اور اعلی مقامات✔️ چھتیسویں حدیث: میدانِ حشر میں امت پر دونوں حضرات مقدم ہوں گے✔️ سینتیسویں حدیث: انبیاءؑ و رسل کے بعد صدیقِ اکبرؓ کا سب سے پہلے جنت میں داخلہ✔️ اڑتیسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کے لیے خاص تجلی کا ظہور✔️ انتالیسویں حدیث: صدیقِ اکبرؓ حوض کوثر پر حضورؐ کے ہمراہ✔️ چالیسویں حدیث: سب سے پہلے ابوبکرؓ سے اللہ کا مصافحہ و معانقہ پھر عمر فاروقؓ✔️ حضرت عمر فاروقؓ کی آسمانوں پر زیادہ شہرت✔️ اکتالیسویں حدیث: صدیقؓ کو فاروقؓ پر افضلیت حاصل؛ روایات کا مطالعہ✔️ حضرات شیخینؓ کی مطلقاً افضلیت پر مشتمل احادیث کا مطالعہ✔️ بیالیسویں حدیث: حضرات شیخینؓ‘ حضورؐ کے محبوب✔️ تینتالیسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کی زبانی حضرت عمرؓ کی افضلیت✔️ چوالیسویں حدیث: حضورؐ کا حالتِ مرض میں حضرت ابوبکرؓ کو امام مقرر کرنا✔️ پینتالیسویں حدیث: آپؐ کا جماعتِ صحابہؓ کے سامنے مناقبِ خلفائے اربعہ ؓ بیان کرنا✔️ چھیالیسویں حدیث: انحضرتؐ کا شیخینؓ کو دو مقرب فرشتوں اور دو اولو العزم پیغمبروں سے تشبیہ دینا✔️ شیخینؓ کی رائے کے اختلاف کے تناظر میں حضور ؐ کا جبرائیلؑ و میکائیلؑ کی اختلافی رائے پر اسرافیلؑ کے فیصلے کا ذکر کرنا✔️ نرمی و سختی کا مشورہ دینے والے انبیاءؑ✔️ سینتالیسویں حدیث: حضورؐ کے زمانے میں صحابہ کرامؓ کا افضلیتِ صحابہؓ پر گفتگو کرنا✔️ اڑتالیسویں حدیث: بہت سارے واقعات میں آپؐ کا شیخینؓ سے مشورہ کرنا✔️ انچاسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کا صدیق کے لقب سے مشرف ہونا✔️ پچاسویں حدیث: حضورؐ کا صدیقؓ کو امیرِ حج مقرر کرنا نیز امارتِ حج کا مقام امامتِ نماز سے فائق ہونا✔️ اکیاونویں حدیث: انحضرتؓ کا فاروق اعظمؓ کو لوگوں سے بیعت لینے کے لیے مقرر کرنا✔️ مسلک دوم مکمل ہوا، اگلے درس میں مسلک سوم؛ افضلیتِ شیخینؓ پر امت کے اجماع سے متعلق گفتگو ہو گی بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 27, 20261h 17m

Ep 96خُطباتِ خلافت | خُطبہ 96 | نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات‘ احادیثِ نبویہؐ (3)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 96:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (5) نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (3) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۶؍ رمضان المبارک 1447ھ / 24؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ شروع کی گیارہ احادیث میں حضرات شیخینؓ کے کارہائے نبوت کی تکمیل سے متعلق اصولی دلائل کا ذکر✔️ بارہ سے انیس حدیث تک قبل از ہجرت کے زمانے میں غلبۂ دین کے لیے جدوجہد کا تذکرہ✔️ انیسویں حدیث: صدیق اکبرؓ کا مقام و مرتبہ‘ حضرت عمرؓ سے بہتر و اعلی ✔️ بیسویں حدیث: حضرت عمرؓ‘ عثمان ذو النورینؓ سے بہتر و افضل ✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے کمالِ نفسانیہ کے ثبوت اور امت کے اعلی مراتب میں شامل ہونے سے متعلق احادیث کا مطالعہ✔️ اکیسویں حدیث میں ابوبکرؓ کے لیے مقامِ صدیقیت اور عمرؓ و عثمانؓ کے لیے منصبِ شہیدیت کا ذکر✔️ بائیسویں حدیث: حضرت صدیق اکبرؓ کے لیے مقام صدیقیت کا ذکر ✔️ تئیسویں حدیث: فنحاص یہودی کے قصے کے تناظر میں حضرت صدیقؓ کی موافقت میں نزولِ وحی ✔️ سیاسی بصیرت سے نابلد انتہاء پسندانہ مذہبی ذہنیت کا حدیثِ فنحاص اور اس جیسے مضمون پر مشتمل احادیث سے خود ساختہ مطالب اخذ کرکے فتنہ و فساد برپا کرنا✔️ ابو قحافہ ؓ کے قبل از اسلام نازیبا کلمات پر حضرت صدیق اکبرؓ کے عمل کی تعریف پر قرآنی آیت کا نزول✔️ حضرت ابوبکرؓ کا سیاسی بصیرت کی بنیاد پر حضورؐ کے خواب کی تعبیر بیان کرنا✔️ صدیق اکبرؓ کا غزوۂ بدر کے موقع پر مشرکین مکہ کی شکست کی پیشنگوئی کرنا اور آپؓ کی موافقت میں قرآن کا نازل ہونا✔️ صلحِ حدیبیہ کے موقع پر صدیقؓ کی نبیؐ کے فیصلے کی مکمل موافقت اور اس پر شرح صدر‘ صدیقیت کی روشن علامت ✔️ چوبیسویں حدیث: حضورؐ کا بہت سے واقعات میں حضرت ابوبکرؓ سے تعبیر پوچھنا✔️ صدیقؓ کی قوتِ عاقلہ کا نبی اکرمؓ کی قوتِ عاقلہ سے موافقت رکھنا‘ صدیقیت کا واضح پہلو ✔️ پچیسویں حدیث: مقامِ صدیقیت کی فضیلت کی وجہ سے خود پسندی و عجب کی کیفیت کا صدیقؓ کے سینے سے نکال دینا✔️ تکبر وخود پسندی، عجب و جاہ پرستی‘ قوتِ عاملہ سے پیدا ہوتی ہے✔️ صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عاملہ کی حضرت پیغمبرؐ کی قوتِ عاملہ سے موافقت اور آپؐ کی صفتِ عصمت سے ملحق✔️ چھبیسویں حدیث: انبیاءؑ کی قوتِ عاملہ سے موافقت کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ میں نیکیوں کی بہت ساری اقسام کا جمع ہونا ✔️ امام شاہ ولی اللہؒ کا احادیث سے اخذ و استنباط کا امتیازی پہلو ✔️ ستائیسویں حدیث: جنت کے آٹھوں دروازوں سے صدیق اکبرؓ کو پکارا جائے گا✔️ اٹھائیسویں حدیث: حضرت عمر فاروقؓ کی زبان پر حق جاری ہونا؛ وحی کے مماثل خصوصیت✔️ انتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ‘ منصبِ محدثیت پر فائز تھے✔️ تیسویں حدیث: حضرت عمرؓ کے سائے سے شیطان کا دور بھاگنا؛ عصمت کے مماثل خصوصیت✔️ اکتیسویں حدیث:عمر فاروقؓ کو نبی اکرمؐ کی علمی نیابت حاصل تھی ✔️ بتیسویں حدیث: وحی کے ساتھ حضرت عمرؓ کی رائے کی موافقت؛ وحی کے مماثل خصوصیت✔️ حدیث میں موافقتِ عمرؓ میں وحی الہی کے نزول کے تین نمایاں واقعات کا ذکر✔️ بدر کے قیدیوں کے بارے رائے کا اختلاف اور حضرت عمرؓ کی موافقت میں وحی کا نزول✔️ تینتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ کو دین کا امت میں سے سب سے زیادہ حصہ میسر آیا ✔️ حضرات شیخینؓ کے چار اصولی اوصاف و کمالات میں سے تین اصولوں پر مشتمل احادیث مکمل ہوئیںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 26, 20261h 26m

Ep 95خُطباتِ خلافت | خُطبہ 95 | نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات‘ احادیثِ نبویہؐ (2)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 95:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (4)نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۵؍ رمضان المبارک 1447ھ / 23؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ چھٹی حدیث: آپﷺ کے بعد اقتدائے شیخینؓ کا مطلب؛ ’’اقتدُوا بالذَین‘‘ حدیث کی وضاحت✔️ ساتویں حدیث بنی مصطلق: آپؐ کے بعد وصولئ صدقات کے ذمہ دار افراد میں خلفائے ثلاثہ ؓ کی طرف اشارہ✔️ آٹھویں حدیث وضعِ احجار: مسجد نبوی کے سنگ بنیاد رکھنے میں خلفائے ثلاثہ کی حسبِ ترتیب معاونت✔️ سورۂ تحریم میں تعیینِ خلافت کے افشائے راز پر تنبیہ؛ حضرت سندھیؒ کا موقف اور حدیث مذکور سے استدلال✔️ نویں حدیث میں حضورؐ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا ذکر✔️ دسویں حدیث: آپؐ کا قریب الوفات ایک مؤثر خطاب؛ اختلافِ آراء کے وقت سنت نبویؐ اور سنتِ خلفائے راشدینؓ کے التزام کا حکم✔️ امام دہلویؒ کے نزدیک راہِ ہدایت اور تربیتِ نفوس کا سہل الحصول طریقہ✔️ سنت کا معنی و مفہوم اور نظم و ضبط کی ضرورت و اہمیت✔️ مدینہ میں خلافت اور شام میں بادشاہت؛ حدیث کا درست مفہوم✔️گیارہویں حدیث: خلافت کی ترتیب کے مطابق افضلیت کی ترتیب کا ہونا اور اس مضمون کو احادیث مستفیضہ سے ثابت کرنا✔️ بارہویں حدیث: آپؐ کے وزراء ؛ زمین میں ابوبکرؓ وعمرؓ، آسمان میں جبرائیلؑ ومیکائیلؑ اور ان کی معاونت✔️ ہر اہم معاملے میں رسول اللہﷺ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ سے مشورہ✔️ تیرہویں حدیث: حضرات شیخینؓ کا درجہ؛ تائید نبی پر آپؐ کا اللہ کا شکر ادا کرنا اور ان حضرات کا بمنزلۂ آنکھ اور کان ہونا✔️ چودہویں حدیث: افضلیتِ صدیق اکبرؓ کا بیان✔️ پندرہویں حدیث: ابوبکر صدیقؓ کے اولیت اسلام کی وجہ سے تکالیف کا سامنا اور آپؐ کی مالی و جانی مواسات✔️ سولہویں حدیث: آپ ﷺ کا عزتِ اسلام کے لیے فاروق اعظمؓ کے لیے اسلام لانے کی دعا کرنا✔️ سترہویں حدیث: حضرت عمرؓ کے اسلام لانے پر اہلِ آسمان کا ایک دوسرے کو خوشخبری دینا✔️ اٹھارویں حدیث: حضرت عمرؓ فتنے کا بند دروازہ نیز اس بند دروازے کی تفسیر✔️ ۱) حضرت فاروق اعظمؓ کے ہاتھوں فارس وروم کی فتح✔️ ۲) حضرت عمرؓ کا بلا شرکتِ غیرے جمعِ قرآن کا اہتمام اور حضرت عثمانؓ کا اسے قلم روئے خلافت پر نافذ کرنا✔️ ۳) حضرت عمرؓ کے زمانے میں شرعی و قانونی دلائل میں اجماع کو اہم اصل مقرر کرنے میں امتیازی کردار✔️مقاماتِ تصوف کی تحقیق اور طریقت کے بانی؛ حضرت عمر فاروقؓ✔️ حضرت صدیق اکبرؓ سبقتِ اسلام اور نصرت و عزت اسلام میں نمایاںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 25, 20261h 14m

Ep 94خُطباتِ خلافت | خُطبہ 94 | نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات‘ احادیثِ نبویہؐ (1)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 94:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (3)نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (1) خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 22؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا ما حصل ✔️ اکاون (51) احادیثِ نبویہؐ کی تصریحات و اشارات سے افضلیتِ شیخینؓ کا ثبوت✔️ اصل بحث شروع کرنے سے پہلے دو تمہیدی نکتے ✔️ نکتۂ اول :حضرات شیخینؓ کو قطعی طور پر امت میں افضلیت حاصل✔️ قرائن پر مشتمل اخبارِ آحاد جو (بوجہ کثرت) حدِ یقین کا درجہ رکھتی ہیں✔️ قرائن کی دو قسمیں؛ خبرِ واحد کے اصل مقصد کے موافق دلائلِ ظنیہ و خطابیہ✔️ نکتۂ ثانی : احادیث کے استقراء و تتبع سے مدارِ افضلیت کے چار خصائل✔️ ۱۔ صفاتِ نفسانیہ کے اعتبار سے شیخینؓ کو صدیقیت و شہیدیت کا منصب حاصل✔️ ۲۔ جان و مال سے نبی اکرمؐ کی معاونت اور غلبۂ دین کے لیے جدوجہد✔️ ۳۔ حضرات شیخین کا مقاصدِ نبوت کی تکمیل کے لیے کردار✔️ ۴۔ آخرت میں اونچے درجات ؛ صدیقؓ اکبر کے لیے تجلئ خاص اور فاروقؓ اعظم سے حق تعالیٰ کا معانقہ✔️ ان چار فضائل کا حامل شخص ہی خلافتِ نبوت کے معیار و مدار پر پورا اترتا ہے✔️ ولی اللہی نکتۂ نظر سے احادیث کے مطالعے کی ضرورت✔️ پہلی حدیث میں حضرات شیخینؓ کی عرب و عجم پر مشتمل حکومت کی طرف اشارہ✔️ دوسری حدیث؛ حضورؐ کے بعد پوری امتِ محمدیہ میں تین خلفاء کا وزن سب سے زیادہ✔️ تیسری حدیث میں دینِ اسلام کو غالب کرنے والے خلفاء کی ترتیب کی طرف اشارہ✔️ چوتھی حدیث میں خواب کے ذریعے خلافتِ راشدہ کی نوعیت کی طرف اشارہ✔️ ان پانچ احادیث کا ماحصل؛ حضرات شیخینؓ سے نبوت کے کارہائے مطلوبہ کی تکمیلبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب : رحیمیہ میڈیا

Feb 24, 20261h 8m

Ep 93خُطباتِ خلافت | خُطبہ 93 |منتخب آیات قرانی کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کی وجوہِ مقربیت، سابقیت اور

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 93:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (2)منتخب آیات قرانی کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کی وجوہِ مقربیت، سابقیت اور صالحیت کا مطالعہخطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۳؍ رمضان المبارک 1447ھ / 21؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ سبق کا خلاصہ: نفسِ افضلیت اور معیار افضلیت کی بحث✔️ حضرت عمر فاروقؓ کا قبولِ اسلام اور قریش کے مظالم کا کھلم کھلا مقابلہ✔️ ابو جحش اللیثی کا نماز سے انکار، کشتی کا چیلنج اور حضرت عمرؓ کا اسے پچھاڑنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عمل کی تحسین کرنا✔️ اللہ کی عبادت اور تسبیحات کرنے والے بے شمار فرشتے✔️ حضرت عمرؓ کے سوال پر آپؐ کا انہیں نماز میں مخصوص تسبیحات پڑھنے کی ہدایت و تلقین✔️ حدیث سے ماخوذ درس؛ نبی اکرمؐ کی بات نہ ماننے والے سے حضرت عمرؓ کا قتال✔️ دینِ اسلام قبول کرنے پر حضرت عمرؓ کی مشرکین سے مڈ بھیڑ اور عاص بن وائل کا دفاع✔️ حضرت عمرؓ کا جرات مندانہ کا اعلان نیز حضرت ابن عباسؓ کا حضرت عمرؓ سے متعلق اہم قول✔️ حضرت علی المرتضیٰؓ کی ہجرت سے قبل کم کسنی کی حالت اور قتال اور انفاقِ مال میں حضرات شیخینؓ سے موازنہ✔️ لفظ ’’قتال‘‘ سے مراد اور اس پر ممکنہ اعتراض کا جواب✔️ ’’اُذِنَ لِلَّذِیۡنَ یُقٰتَلُوۡنَ بِاَنَّہُمۡ ظُلِمُوۡا‘‘ قرآنی آیت سے لفظ "قتال" کے مذکورہ معنی کی ترجیح✔️ دوسری آیت؛ ’’صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ‘‘ سے شیخینؓ کی وجہ مقربیت و افضلیت اور معنوی ریاست کا ثبوت✔️ امتِ محمدیہ کے افراد کی تین اقسام: ۱) مقربین و سابقین۲ )ابرار و مقتصد ۳) ظالم لنفسہ ✔️ مقربین و سابقین میں حضرات شیخینؓ کا درجہ سب سے بڑا ہوا ہے✔️ سورۂ فاتحہ میں ”انعمت علیھم“ سے رسول اللہ ﷺ اور آپؐ کے دونوں صحابہ (حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ) مراد ہیں✔️ تیسری آیت؛ ’’صالح المومنین‘‘ سے مراد‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ ہیں✔️ ’’صالح المومنین‘‘ سے ’’حضرات شیخینؓ‘‘ کے مصداق پر تین واقعات سے استدلال✔️ چوتھی آیت؛ ’’کُنۡتُمۡ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ‘‘ کے مفہوم و منطوق سے استدلال ✔️ سورة الحج کی آیت ’’الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ‘‘ میں تمکین فی الارض کی وجہ سے خلفائے ثلاثہؓ کی افضلیت✔️ حضرت ابوبکرؓ کا انفاقِ مال؛ سورۂ واللیل کی تفسیر کے مصداق، کمزوروں کی آزادی، والد (ابو قحافہ) سے مکالمہ اور غلاموں کی آزادی سے صرف اللہ کی خوشنودی و رضا مقصود✔️ خلاصہ کلام؛ چار آیات کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 22, 20261h 23m

Ep 92خُطباتِ خلافت | خُطبہ 92 | افضیلتِ شیخینؓ: ایمان، سابقیت، جہاد اور انفاق کے قرآنی و نبوی معیارات

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 92:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (1) افضیلتِ شیخینؓ: ایمان، سابقیت، جہاد اور انفاق کے قرآنی و نبوی معیارات کے تناظر میں خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : یکم؍ رمضان المبارک 1447ھ / 19؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ دروس کا خلاصہ✔️ فصل کا عنوان: افضیلتِ شیخین؛ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کا اثبات✔️ آٹھویں فصل کا بنیادی مقصد‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی تمام صحابہ پر برتری اور فضیلت کو ثابت کرنا✔️ فصل کی دو حصوں میں تقسیم: مقصدِ اول میں ادلہ نقلیہ اور عقلیہ کا بیان✔️مقصدِ اول میں نقلی دلائل کے چار مسالک✔️ مسلکِ اول: حضرت ابوبکر صدیقؓ کی افضلیت✔️ صحابہؓ میں درجات کا فرق: اللہ تعالیٰ نے تمام صحابہؓ کو ایک ہی درجے پر نہیں رکھا بلکہ بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔✔️ فضیلت کے معیارات: ادلۂ شرعیہ کے استقراء سے صحابہؓ میں فضیلت کی دو بنیادیں✔️ سوابقِ اسلامیہ: اسلام کے مشکل ترین دور میں سب سے پہلے ایمان لانے والے✔️ نفسِ ناطقہ کی صفات کے اعتبار سے اعلی درجے کے نفوس کی اقسام: صدیقیت، شہیدیت اور حواریت✔️ افضلیت میں غیر مؤثر صفات: خوبصورتی (جمال)، مال کی کثرت یا اونچا نسب✔️ (1) اس کے ثبوت میں قرآنی شہادت: وَ مَا اَمْوَالُكُمْ وَ لَا اَوْلَادُكُمْ (السبا-۳۴: ۳۷) کہ تمہارے مال اور اولاد تمہیں اللہ کے قریب نہیں کرتے✔️ ’’سوابق اسلامیہ‘‘ وصفِ فضیلت پر قرآنی و حدیثی نصوص اور امام دہلویؒ کی تشریحات✔️ فضیلت کا قرآنی معیار: ایمان، عملِ صالح اور تقویٰ✔️ (2) حدیثِ نبوی سے وضاحت (سہل بن سعدؓ کی روایت) غریب مگر متقی شخص مالداروں سب سے بہتر✔️ (3) افضلیت کا مدار جہاد فی سبیل اللہ : مجاہدین کا درجہ گھر بیٹھنے والوں سے بہت زیادہ بلند✔️ حضرات شیخینؓ بلا عذر تمام مشاہدِ خیر میں آنحضرتﷺ کے شریک✔️ وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (حدید-۱۰:۵۷) کی توضیح✔️ فتح مکہ سے پہلے قتال اور مال کا خرچ والے کے بہتر ہونے پر نصِ قطعی✔️ حضورؐ کی اعانت باعتبار قتال و انفاق میں سبقت ہی فضیلت کا معیار✔️ سورۂ انفال کی آیت میں ’’فَأُولَٰئِكَ مِنكُمْ‘‘سے صحابہؓ میں ہجرت اور جہاد میں فائق تر کے لیے مرتبہ اور فضیلت✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی افضلیت: بخاری کی ایک حدیث (روایت ابودرداءؓ)✔️ حضرت خالد بن ولیدؓ اور حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ میں تلخی کا واقعہ اور سابقین اولین کی فضلیت کی نبویؐ بشارت✔️ ہجرت سے پہلے حضرات شیخینؓ کا مالی و جسمانی قربانی کا جذبہ✔️ شیخینؓ کی افضلیت؛ اسی بنیاد پر شاہ صاحبؒ کا استدلال کہ شیخینؓ دیگر تمام صحابہ بشمول حضرت علیؓ سے افضل ہیں✔️ ایک ایمان افروز واقعہ؛ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی انتہائی سادگی و فقر، آپؓ کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام اور عشقِ الہیٰ میں جواب✔️ مشرکین کی حضورؐ کو جسمانی تکالیف اور اور عشقِ رسولﷺ میں ابوبکر صدیقؓ کی جرات و بہادری کی عظیم قربانی✔️ دفاعِ رسول ﷺمیں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے سر مبارک پر تشدد کے نشانات✔️ صدیقِ اکبرؓ سب سے زیادہ بہادر انسان‘ حضرت علیؓ کی گواہی✔️ حضرت علیؓ کا رجل مومن کے وصف : ’’یَكْتُمُ اِیْمَانَهٗ‘‘ کا ابوبکرؓ کے وصف : یعلن ایمانہ سے افضلیت ثابت کرنا)✔️ محبتِ رسولؐ اور حضرت ابوبکرؓ کا اپنے والد پر غیرتِ ایمانی کا مظاہرہبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 21, 20262h 53m

Ep 91خُطباتِ خلافت | خُطبہ 91 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 91:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 14؍ محرم الحرام 1447ھ / 10؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ ’’قال رسولُ الله‬ ﷺ لعلّی أنت منّی بمنزلة هارون مِن موسیٰ إلّا أنّه لا نبيّ بعديْ‘‘ سے معترض کا علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی خلافتِ بلا فصل پر استدلال✔️ مذکورہ حدیث کا پسِ منظر اور تفصیلات: مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی حضور ﷺ سے دو مشابہتیں، لیکن نُبوّت کا دروازہ بند✔️ اس حدیث سے زیادہ سے زیادہ مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے لیے استحقاقِ خلافت کا ثُبوت ملتا ہے، نہ کہ نصبِ خلافت کا✔️ موسیٰ علیه السّلام کی وفات کے بعد یوشع علیه السّلام خلیفہ بنے نہ کہ ہارون علیه السّلام: معترض کی دلیل کا الزامی جواب✔️ معترض کا ہٹ دھرمی کی بنا پر حدیث سے خود ساختہ استدلال اور شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا جواب✔️ معترض نے اپنے غلط استدلال سے نعوذ باللہ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی توہین کا ارتکاب کیا ہے ✔️ اُمّت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ نبی کے علاوہ کسی کے لیے بہ طورِ معصوم، مفترض الطّاعة کا تصوُّر نہیں ✔️ معترض کا حدیث غدیرِ خم ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ سے استدلال اور اس کا جواب ✔️ اس حدیث کا پسِ منظر؛ حضور ﷺ سے اہلِ لشکر کی حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - سے متعلق شکایت اور آپؐ کا اہلِ بیت کے فضائل میں خطبہ✔️ غدیرِ خم میں اہلِ بیت کے فضائل سے متعلق احادیثِ مبارکہ✔️ اہلِ بیت کا مصداق ازواجِ مطہرات، آلِ علی و عقیل و جعفر و عباس - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ✔️ صحیح مسلم کی روایت میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور نہیں ✔️ ”مستدرکِ حاکم“ میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور؛ پسِ منظر اور تفصیلات✔️ ان روایات کے تناظر میں حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - اور اہلِ بیت سے بُغض و عداوت رکھنے والوں کو زجر و تنبیہ کرنا مقصود ✔️ اہلِ بیت، آلِ رسولؐ اور ازواج مطہرات سے محبت، صلہ رحمی اور فضائل سے متعلق روایات✔️ ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے تناظُر میں حضور ﷺ کو ہر چیز پر ترجیح دینا‘ ایمانِ کامل ✔️ ولایت کے تین طبقے اور صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ولایت کے سب سے اعلیٰ درجے پر فائز ✔️ ”مولیٰ“ کا معنی دوستی اور نصرت ہے نہ کہ خلافت و ولایت✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘ کا تعلق مسئلہ ایجابِ استخلاف سے نہیں ✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘ سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - ثابت کرنے کے لیے دُور اَز کار تاویلات کرنا✔️ مولیٰ کے چند دیگر معانی، مگر ان میں سے ولي الأمر کے معنیٰ میں مستعمل نہیں✔️ فصل میں عقلی دلائل سے امامِ برحق بالترتیب صدیق اکبر، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی المرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم أجمعین -ہیںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 14, 20252h 7m

Ep 90خُطباتِ خلافت | خُطبہ 90 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (10)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 90:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (10)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 13؍ محرم الحرام 1447ھ / 9؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ پہلی دلیل؛’’وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ‘‘ کا خلاصہ✔️ دوسری دلیل؛ایک خودساختہ قصے کی بنیاد پر ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا‘‘ الآیة سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - پر غلط استدلال✔️ شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا آیت کے سیاق و سباق سےصحیح مفہوم کی نشان دہی کرنا✔️ مذکورہ آیت کے حقیقی مصداق حضرت ابوبکر - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی خلافت میں مرتدین سے جہاد کرنے والے صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ہیں ✔️ امام باقر رحمهُ اللّٰه کا اس آیت سے حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی (ولایت) کی تخصیص کی نفی کرنا✔️ شاہ صاحبؒ کا حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے غُلُو میں گروہیت پیدا کرنے والوں پر اظہارِ افسوس✔️ صاحبِ ”اساس‘‘ کا آیت میں’’ولی‘‘ سے صرف حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کو خاص کرنا‘ غلط استدلال✔️ تواتُر کا معنیٰ و مفہوم اور معترض کے دعوائے تواتُر کا بُطلان ✔️ تعریض اور تخصیص میں بڑا فرق, لیکن معترض اس فرق سے بالکل نابلد✔️ اس آیت سے مخصوص تعریض کی ممانعتِ کی تین وجوہات ✔️ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی غیر معمولی دلیری و بہادری اور دین کی نُصرت کا تذکرہ، مگر اس کا خلافت سے تعلق نہیں✔️ معترض کا ’’ولی‘‘ سے امام و خلیفہ مراد لینا‘ صریح غلطی✔️ قرآن میں لفظِ ولایت کا معنیٰ امامت و خلافت نہیں، بلکہ نُصرت و مدد✔️ آیت کے سیاق وسباق سے واضح طور پر نُصرت و مدد مُراد ہے✔️ معترض نے خواہشِ نفس سے آیت کا مفہوم بدل دیا ہے✔️ صاحبِ ”اساس“ کا حضرت ابوبکر کے خلیفہ کی نفی پر حضرت ابراہیم علیه السّلام سے متعلق آیت کے معنیٰ میں ردّ و بدل اور غلط طرزِ استدلال اور اس کا تجزیہبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 12, 20251h 24m

Ep 89خُطباتِ خلافت | خُطبہ 89 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (9)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 89:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (9)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 12؍ محرم الحرام 1447ھ / 8؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ معترض کا حقیقت کے برخلاف صدیق - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے مقابلے میں علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفۂ برحق قرار دینے کے چھ دلائل ✔️ مذکورہ بالا دلائل (اشکالات) کے اجمالی جوابات✔️ معترض کے دعوے کا عقلی بُطلان؛ صحابہ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم - کے سوادِ اعظم کا حضرات شیخین - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُما - کی خلافت پر اتفاق✔️ معترض کے مزعومہ دعوے سے غرض‘ اُمتِ مرحومہ کے طبقۂ اولیٰ حضرات صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم - کی تفسیق یا تکفیر کرنا ہے✔️ معترض کے علاوہ ان نصوص سے اُمت میں سے کوئی بھی حضرت مرتضیٰ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے حق میں دعوائے خلافت ثابت کرنے کا دعوے دار نہیں ✔️ امامت کا دعویٰ کرنے والے اختراعی مذہب کا اسلام کے دورِ اوّل میں وُجود تک نہیں تھا✔️ خوف اور تقیہ کی اَساس پر اختراعی مذہب کی صدرِ اوّل کے بعد داغ بیل ڈالی گئی✔️ قرآن و حدیث کے متشابہات اور دُور اَز کار تاویلات پر مبنی دعوے کا کھوکھلا پن ثابت✔️ آپ ﷺ کا دنیا سے تشریف لے جاتے وقت صدیق اکبر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو امامتِ نماز سپرد کرنا اور ان کے فضائل بیان کرنا‘ معترض کے دعوے کو باطل اور منسوخ قرار دیتا ہے✔️ قرآنِ عظیم اور حدیثِ مشہور میں مرتضیٰ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفہ قرار دینے کا ذکرِ صریح موجود نہیں✔️ استحقاقِ خلافت میں خلفائے اربعہ برابر کے شریک، لیکن جماعت کا ابوبکر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفہ مقرر کرنا، حضرت سندھیؒ کا اس عبارت سے استدلال ✔️ معترض کے اشکالات کے تفصلی جوابات✔️ پہلی دلیل؛’’وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ‘‘ سے استدلال کا تفصیلی جواب ✔️ مذکورہ بالا آیت میں مہاجرین اور اَنصارکے فضائل کا بیان‘ نہ کہ بہ طورِ نص خلافتِ حضرت علی – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه –✔️ شاہ صاحبؒ کا سیاق و سباق سے آیت کے درست مفہوم؛ مہاجرین و انصار کے درمیان مؤاخات اور حقوق متعین کرنا ✔️ معترض کا آیت کے سیاق وسباق سے ہٹ کر استدلال اور تاویل کرنا‘ صریحی طور پر باطل ہے✔️ انبیاء علیهم السّلام کی نُبوّت میں نَسَبی وراثت کا کوئی تصوُّر نہیں، نیز سب سے پہلے یہودیوں نے نُبوّت کو وراثت بنانے کی غلط طرح ڈالی ✔️ حکومت و خلافت کا دوسرا طریقہ‘ طریقۂ مُلوک ہے✔️ خلافتِ نُبوّت‘ خلافة علیٰ منهاج النُّبوّة ہے، نہ کہ طریقۂ مُلوک ✔️ نبی اکرمﷺ کے بعد خلیفہ کے انتخاب میں صحابہ کرام – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم – کے ہاں انبیاء علیهم السلام کی سُنّتِ صالحہ (خلافتِ نُبوّت) پیشِ نظر رہی✔️ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے ارشاد سے شاہ صاحبؒ نے یہ نکتہ سمجھا✔️ حضرت امیر معاویہ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کا یزید کو امیر مقرر کرنا‘ طریقۂ مُلوک کے مطابق تھا، اہم نکتے کی توضیح ✔️ حضرت عمر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے سامنے امیر معاویہ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – پر کسریٰ عرب ہونے کا الزام اور حضرت فاروقؓ کا طریقۂ مُلوک کی معروضیت سے اتفاق کرنا✔️ خلافتِ راشدہ کے بعد طریقۂ مُلوک اختیار کرنا‘ اس دور کا طبعی و فطری تقاضا تھا ✔️ عادلانہ مُلوکیت انعاماتِ الٰہی میں سے ایک بہت بڑا انعام ہے ✔️ پہلی آیت کا تفصیلی جواب مکمل ہوابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 12, 20251h 52m

Ep 88خُطباتِ خلافت | خُطبہ 88 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (8)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 88:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (8)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 11؍ محرم الحرام 1447ھ / 7؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ وفاتِ نبی اکرمﷺ کے بعد بلا تفریق ہر مخالف و موافق کا صرف صدیقِ اکبرؓ پھر فاروق اعظمؓ کے خلیفہ برحق ہونے پر اتفاق✔️ معترضین کا اشاعرہ کے قول سے غلط استدلال: اس اہم مسئلے کا تحقیقی جائزہ✔️ احکامِ شرعیہ میں کارفرما مصلحتوں اور علّتوں کا نظام ✔️ قرآنِ حکیم اور احادیثِ نبویہ ﷺ میں بے شمار مصلحتیں مذکور✔️ انبیائے کرام علیہم السلام اور ان کے وارثین کی قلبی حالت اور درپیش آزمائشیں✔️ سُنّی ہونے کا صحیح مطلب، نیز امام اشعریؒ کے قول کا پسِ منظر اور درست مفہوم✔️ ارسالِ رُسُل، اِنزالِ کتب اور تکلیفِ شرائع‘ محض لطفِ الٰہی اور رحمتِ خداوندی✔️ مذکورہ بالا نکتے کی چند مثالوں سے لاجواب توضیح، نیز تشریع بہ طورِ تتمۂ تقدیر ✔️ آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں غلبۂ دین کا مفہوم اور تقاضے ✔️ خلفائے ثلاثہؓ کی خلافت کے دور میں دینِ اسلام کا بین الاقوامی غلبہ ✔️ سادات‘ اہلِ بیت کی خلافت منظّم نہیں ہوئی اور حضرت علیؓ کو زمانۂ خلافت میں درپیش آزمائشیں✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر اعتراض کرنے والوں پر شاہ صاحبؒ کے چند عقلی سوالات ✔️ امامِ برحق بالترتیب صدیق اکبر ، عمر فاروق ، عثمان ذوالنورین اور علی المرتضیٰ رضي الله عنهم أجمعینبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 12, 20251h 33m

Ep 87خُطباتِ خلافت | خُطبہ 87 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (7)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 87:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (7)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 9؍ محرم الحرام 1447ھ / 5؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ پانچویں خرابی؛ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت تسلیم نہ کرنے کی صورت میں عقلِ خالص کے حکم کی مخالفت کا لازم آنا✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ کے انکار کی صورت میں شریعتِ محمدیہؐ، اُمّت کے لیے نعمتِ عظیمہ نہ ہوئی!✔️ مُنکرینِ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر چند عقلی سوالات✔️ معترض کا حضرت علی رضيَ اللّٰهُ عنه کو خلیفۂ اوّل قرار دینا؛ عقلی دلائل کی روشنی میں جائزہ✔️ ائمۂ اہلِ بیت کی حکمرانی‘ تدبیرِ الہی کا تقاضا نہیں تھا✔️ نظامِ کائنات سے خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر لاجواب عقلی استدلال✔️ نبویؐ انقلابی جدوجہد کے تین مراحل کے درخت کی نشوونما سے مشابہت کی توضیح اور خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ کی حقانیّت✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کے دائروں میں ثمراتِ نُبوّت‘ خلفائے راشدین کے دور میں منتج ہوئے✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت کے ثُبوت میں عقلِ خالص کی حَکَم اور فیصلہ کن حیثیت✔️ عقلِ خالص کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا قاعدہ ✔️ چھٹی خرابی؛ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت کا انکار کرنے کی صورت میں شریعت کی مصلحتوں میں تناقُض کا لازم آنا✔️ معترِض کے دعوے کے عقلی مقدمات اور ان کے جواب میں ’’حافِظُ المِلّة‘‘ کے لیے تین شرائط ضروری✔️ معترض کے تین مقدمات سے خلفائے راشدین رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقانیّت ثابت ہوتی ہے✔️ عصمت کی شرط کا جائزہ، نیز امامِ معصوم کا ظاہر و غالب ہونا ضروریبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 12, 20251h 54m

Ep 86خُطباتِ خلافت | خُطبہ 86 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (6)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 86:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (6)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 7؍ محرم الحرام 1447ھ / 3؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ اُمتِ مرحومہ کا گمراہی پر جمع ہونا؛ تیسری خرابی کی حقیقت✔️ خیرِ اُمت (صحابہ کرامؓ) کا ضلالت پر جمع ہونا محال ✔️ حضور ﷺ کے بعد صدیق رضی اللہ عنہٗ خلیفۂ برحق؛ دلائل کا ایک منفرد انداز✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کی طرف منسوب ’’تقیہ‘‘ کا من گھڑت مفروضہ ✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کی طرف ماتم کی نسبت کا جائزہ ✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کا حضرت ابوبکر و عمر رضي اللّٰهُ عنهما کو بارہا مرتبہ خیرِ اُمت قرار دینا‘ تقیہ کیسے؟ ✔️ ضلالت پر اجماعِ اُمت کی قباحت کا ایک اَور پہلو سے جائزہ ✔️ خلیفہ بننے کی تین صورتیں؛ علی رضي اللّٰهُ عنه میں تینوں مفقود اور ابوبکر رضي اللّٰهُ عنه میں تینوں موجود ✔️ چوتھی خرابی: احکاماتِ شریعت سے اطمینان کا اُٹھ جانا لازم آتا ہے✔️ تقیہ کے نتیجے میں احکامِ شریعت سے اطمینان اُٹھ جانے کا تفصیلی جائزہ✔️ نقلِ احکامِ شرعیہ کی دو قسمیں اور جادۂ قویمہ محمدیہؐ✔️ پہلی قسم سے متعلق احکاماتِ شریعت کی پابندی لازمی✔️ خلفائے ثلاثہ رضي اللّٰهُ عنهم پر زبان درازی کرنے والا درحقیقت قرآن کا منکر ✔️ خلفائے ثلاثہ رضي اللّٰهُ عنهم کو نہ ماننے کی صورت میں اجماعِ اُمت اور شریعت کے احکامات کا باطل ہونا لازم آتا ہے، اس لیے یہ عقیدہ سِرے سے غلط ہےبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 12, 20251h 18m

Ep 85خُطباتِ خلافت | خُطبہ 85 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (5)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 85:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (5) خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 6؍ محرم الحرام 1447ھ / 2؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ دوسری خرابی:کذبِ متواتراتِ مرویّہ از نبیؐ صادق ومصدوق✔️ دوسری خرابی کا مختلف جہات سے جائزہ✔️ خلافتِ خلفا اور ترتیبِ خلافت پر احادیث سے استدلال✔️ ’’اقتدوا بالّذین مِن بعدی أبي بکر وعمر‘‘ میں ’’اقتدا‘‘ سے مراد ’’استخلاف‘‘✔️ ’’سُنّۃ الخلفاء الرّاشدین‘‘ میں خلفا کی تعیین اور ان کی فرمانبرداری کا حُکم✔️ حدیث میں ’’خلافت ورحمت‘‘ سے مراد خلافت علی منہاج النبوۃ✔️ تیس سالہ خلافت والی حدیث کے مصداق؛ حضرات خلفائے اربعہ رضی اللہ عنہم ✔️ خلافتِ خلفا اور ترتیبِ خلافت سے متعلق بقیہ احادیث کا مطالعہ✔️ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نماز کا امام مقرر کرنا‘ منصبِ خلیفہ پر عقلاً و نقلاًدلالت کرتا ہے ✔️ صدیق اکبر رضی اللہ عنہٗ کا دروازہ بند نہ کرنے سے‘ ان کے خلیفہ بننے کی طرف اشارہ✔️ آپﷺ کا سیاست و خلافت کے اُمور کی انجام دہی کے لیے خلفائے اربعہؓ کا انتخاب✔️ شیخینؓ کی اَفضلیّت اور خلافت کے زیادہ حق دار ہونے کے عقلی دلائلبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 4, 20251h 40m

Ep 84خُطباتِ خلافت | خُطبہ 84 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 84:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4) خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 5؍ محرم الحرام 1447ھ / یکم؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ خلافتِ خلفائے راشدینؓ کے دلائلِ عقلیہ کے پہلے مقدمے کا خلاصہ ✔️ رسول اللہ ﷺ نے سب سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کو خلیفہ مقرر کیا، ان کے بعد حضرت عمر فاروقؓ پھر حضرت عثمان غنیؓ؛ عقلی دلائل ✔️ ان حضراتؓ کا زبردستی خلافت پر قبضے کا مفروضہ ماننے کی صورت میں سات طرح کی قباحتیں اور خرابیاں لازم آتی ہیں✔️ سات قباحتوں اور خرابیوں کا مفصل بیان✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘؛ عقلی دلائل کی روشنی میں پہلی خرابی کے مختلف پہلوؤں پر مفصّل اور جامع گفتگو✔️ خدائے تعالیٰ تدلیس سے منزہ وپاک ✔️ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کی مدح وثنا میں کئی آیات نازل ہوئیں، تفصیلات✔️ پہلی آیت ’’اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُ‘‘ الآیۃ کی روشنی میں ہر مخالف و موافق کے نزدیک حضورؐ کے رفیقِ خاص حضرت ابوبکرؓ ✔️ دوسری آیت ’’وَ لَا یَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَ السَّعَۃِ‘‘ الآیۃ میں باوجود سخت ناگواری کے‘ انفاقِ مال کے جذبے سے سرشار شخصیت؛ حضرت صدیقِ اکبرؓ کی طرف اشارہ✔️ تیسری آیت؛ فتحِ مکہ سے پہلے اللہ کے راستے میں جہاد و قتال اور انفاقِ مال کے پہلے مصداق‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ✔️ چوتھی آیت میں ’’صالح المؤمنین‘‘ کے مصداق‘ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر فاروقؓ ✔️ پانچویں آیت ’’وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ اِحْسٰنًا‘‘ الآیۃ کے جملہ پہلوؤں کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ✔️ چھٹی آیت ’’وَالَّذِیْ جَآئَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکرؓ کی طرف اشارہ✔️ ساتویں آیت ’’اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ‘‘ الآیۃ حضرت ابوبکرؓکے بارے میں نازل ہوئی✔️ آٹھویں آیت ’’وَ سَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَی‘‘ کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ✔️ بہ وجوہِ کثیر‘ اس آیت کے مصداق‘ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ نہیں✔️ اَتقیٰ، اَکرم اور اَصدق‘ خلافت کا حق دار✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ✔️ آیت ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی خلافت پر صراحتاً دلالت✔️ آیت میں داعی کی تعیین کے احتمالات اور اصح احتمال کا تعین✔️ ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ میں پہلے داعی ابوبکر صدیقؓ، ان کے بعد عمر فاروقؓ اور پھر حضرت عثمان غنیؓ✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ✔️ آیت میں فتنۂ ارتداد کا مقابلہ اور خاتمہ کرنے والے حضرت ابوبکرؓ✔️ تدلیس در کلام افضل المرسلین ﷺ کے لزوم کی نوعیتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 4, 20251h 43m

Ep 83خُطباتِ خلافت | خُطبہ 83 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (3)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 83:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (3) خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 4؍ محرم الحرام 1447ھ / 30؍ جون 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ فصل کی سابقہ مباحث کا خلاصہ✔️ فنِ مغازی (غزواتِ نبویﷺ) کے تناظر میں خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی تیسری عقلی دلیل✔️ رسول اللہ ﷺ کے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد اپنا جانشین مقرر نہ کرنا، امر محال ہے ✔️ آپ ﷺ کی شریعت کے مقاصد: دفعِ مفاسد اور اصلاحِ عالم (ارتفاقات و اقترابات) کے تناظر میں خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی چوتھی عقلی دلیل✔️ امت کو درپیش مظالم و مشکلات اور آپؐ کی زندگی میں ہی مضبوط جانشین مقرر کرنے کی ناگزیریت ✔️ ایک سوال اور اس کا جواب✔️ جمیعِ اَدیان پر غلبۂ دینِ اسلام کے تناظر میں خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی پانچویں عقلی دلیل✔️ فارس و روم کی فتوحات‘ مضبوط و مستحکم خلیفہ راشد کے بغیر ممکن نہیں تھیں!✔️ فتنہ ارتداد کی سر کوبی اور استحکامِ دین کے لیے خلیفۂ خاص نصب کرنے کی ضرورت✔️ ملت کی اساس پر حکمران مقرر کرنے کے معیارات✔️ اصلاحِ عالم اور ہلاکت خیزی کے خاتمے کے لیے سنت اللہ اور تدبیری نظام✔️ آپ ﷺ کی بعثت اور خلافتِ خلفائے راشدین کی تعیین کا گہرا راز ✔️ خلافت کے لیے تعیینِ شخصیت کے بعض پہلو نظر انداز کرنے کا راز بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 4, 20251h 16m

Ep 82خُطباتِ خلافت | خُطبہ 82 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (2)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 82:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (2) خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 3؍ محرم الحرام 1447ھ / 29؍ جون 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی پہلی عقلی دلیل کا خلاصہ ✔️ رسول اللہﷺ بین الاقوامی حکمران اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے مشابہت ✔️ ملتِ ابراہیمیہ محمدیہ کے ارتقائی مراحل اور رونما ہونے واقعات کا نبی اکرم ﷺ کو مشاہدہ ✔️ دجل و فریب کا نظام اور دجال کا ظہور؛ بنیادی حقیقت ✔️ امت میں اختلاف و انتشار پیدا کرنے والے فتنۃ الخوارج ✔️ امت میں فتنے اور فرقے پیدا ہونے کی اصل وجہ✔️ ہر صدی کے مجددین فقہاء، محدثین اور متکلمین کا تجدیدی کردار✔️ مجددین کے قلوب کی نبی اکرمﷺ کے قلبِ اطہر سے مشابہت✔️ حضورﷺ کے ذکر کردہ واقعاتِ فِتَن، فہمِ حدیث اور شعوری دعوت✔️ یہود کی جلا وطنی اور حضرت عمر فاروقؓ کا حدیث سے استدلال✔️ فضائل و خصائص کے اعتبار سے خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی دوسری عقلی دلیل✔️ حضور ﷺ علمِ غیب کے ترجمان اور مناقبِ صحابہ کرام بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 4, 20251h 37m

Ep 81خُطباتِ خلافت | خُطبہ 81 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (1)

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 81:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (1)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 2؍ محرم الحرام 1447ھ / 28؍ جون 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ فصلِ ہفتم کے مقصدِ اوّل کا اجمالی تعارف✔️ مقصدِ ثانی میں خلافتِ خلفاؓ کے عقلی دلائل کے دو مقدمات✔️ خلفائے راشدینؓ کی خلافت کے ایجابِ شرعی ہونے کی بنیادیں✔️ خلافتِ خلفاؓ‘ نصِ شرعی سے ثابت ہونے کا جائزہ✔️ استخلافِ خلفاؓ سے متعلق ’’نصِ جلی‘‘ کا مفہوم✔️ خلافتِ خلفاؓ‘ نصِ خفی سے ثابت شدہ ہے✔️ خلافت کا نظام قائم کرنا‘ نماز و روزہ کی طرح وجوبِ شرعی ہے✔️ پہلے مقدمے کے عقلی دلائل✔️ خلفائے راشدینؓ کے تقرر کی پہلی عقلی دلیل✔️ احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مراحل کا فلسفۂ تاریخ؛ ایک مطالعہ✔️ خلافتِ صدیقِ اکبرؓ سے اب تک اُمت کو لاحق ہونے والے امراض کی نشان دہی✔️ صحابہ کرامؓ کے استدلال کا منہج اور اصولیین کی کوتاہ علمی✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی خلافت کے واقعات✔️ باقی خلفائے راشدینؓ کی خلافت کے واقعات اور دلائل✔️ حضرت امیر معاویہؓ کی خلافت سے متعلق مرویات✔️ خلافتِ بنو عباس سے متعلق روایات✔️ خلافتِ عثمانیہ اور تُرکوں کے غلبے سے متعلق روایات✔️ ہلاکو خان اور خلیفہ مستنصر کے قتل سے متعلق روایت بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Jul 4, 20251h 58m

Ep 80خُطباتِ خلافت | خُطبہ 80 | خلیفۂ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقۂ کارنیز خلافتِ خاصہ کی فروعات

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 80:فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل (آخری درس)خلیفۂ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقۂ کارنیز خلافتِ خاصہ کی فروعات اور لواحق کا بیانخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 26؍ رمضان المبارک 1446ھ / 27؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ فصلِ ہفتم اور اس کے مقصدِ اوّل کا خلاصہ✔️ آپ ﷺ شریعت، طریقت اور سیاست کے امام تھے✔️ نکتۂ ششم: صحابہ ؓ میں سے خلافتِ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقہ✔️ نبی ﷺ کی نبوت کی پہچان کے دو عقلی طریقے:1۔ گزشتہ انبیاؑ و حکما کی پیشین گوئیاں2 ۔ گزشتہ انبیاؑ کی تصدیق اور نبیؑ سے معجزات کا ظہور✔️ خلیفۂ خاص کی پہچان کے بھی عقلی طور پر دو طریقے:1۔ پیغمبر ﷺ کی طرف سے واضح بشارتیں2۔ خلافتِ خاصہ کے معانی (علامتوں) کا عملی طور پر فرد میں نمایاں ہونا✔️ نکتۂ ششم کے تناظر میں خلیفۂ خاص کی نشانیاں: ا۔ نبی ﷺ کی بشارتیں، ۲۔ طریقت کے مقاماتِ عالیہ پر فائز، ۳۔ نبی ﷺ کا اس سے ولی عہد کی طرح معاملہ فرمانا✔️ نکتۂ ہفتم: مسئلۂ خلافتِ خاصہ کی فروعات اور لواحق کا بیان✔️ مسئلۂ خلافت کی پہلی فرع؛ ولایتِ نبوت میں خلفا کی افضلیت کی قرار واقعی حیثیت✔️ دوسری فرع؛ خلفا کی جسمانی ساخت اور طبعی اوصاف کی وجہ سے فرقِ مراتب اور مزاجوں کا اختلاف✔️ تیسری فرع: نمایاں انتظامی صلاحیتوں کا حامل ہو اور ذاتی خواہشات کا اسیر نہ ہو✔️ حبریت (عملی رسوخ) اور زہد و تقویٰ پر ملکۂ سیاست اور خلافت کی اہلیت رکھنے والے کو ترجیح حاصل: چند وجوہات اور اصحابِ نبویؐ کے واقعات سے توضیح و تشریح✔️ خلافتِ خاصہ کا علم بہت اونچا اور بلند تر علم ہے، نیز ولی اللّٰہی افکار کی جامعیت اور مقام و مرتبہبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 28, 20251h 27m

Ep 79خُطباتِ خلافت | خُطبہ 79 | شریعت، طریقت اور سیاست میں خلفائے نبیؐ کی اہم خصوصیات کا تحقیقی مطالعہ

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 79:فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائلنکتۂ پنجم کی تکمیل:شریعت، طریقت اور سیاست میںخلفائے نبی ﷺ کی اہم خصوصیات کا تحقیقی مطالعہخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 25؍ رمضان المبارک 1446ھ / 26؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ فصلِ ہفتم کے سابقہ دروس سے ربط اور جامع خلاصہ✔️ تشبہ بالنبیؐ کا معنی؛ نبیؐ اورغیر نبیؐ کے اوصاف وملکات میں فرق کی توضیح✔️ نبیؐ کا خلیفہ اوصافِ پیغمبرؐ میں کچھ درجہ کم ہوتا ہے، نیز نبی معصوم اور خلیفہ محفوظ ہوتا ہے✔️ اُمورِ سیاست و حکومت میں کار فرما دواعی✔️ نبی اکرمﷺ اور آپؐ کے خلفاؓ کے اقدامات کے پیچھے داعیۂ اِلٰہیہ کارفرما✔️ اللہ تعالیٰ کائناتِ کون ومکان کے سیاست دان✔️ ہر دور کے داعیۂ اِلٰہیہ اور شان کے مطابق دینی و سیاسی جدوجہد کا تاریخی جائزہ؛ حضور ﷺ سے ولی اللّٰہی جماعت کا تاریخی تسلسل✔️ سیاست وحکومت میں خلیفۂ خاص کی سات اہم خصوصیات:1۔ پہلی خصوصیت: ہوش مندی اور فرد شناسی2۔ دوسری خصوصیت: درست رائے کے مطابق صحیح فیصلہ سازی کا ملکہ✔️ فیصلہ سازی میں سستی و کاہلی اور عجلت پسندی کے نتائج اور ابوجعفر منصور عباسی کا واقعہ✔️ اہم امور کے وقت بروقت سیاسی فیصلوں کے لیے فراستِ المعیہ (انتہا درجے کی ذہانت) کی ضرورت واہمیت✔️ خلافت میں فراستِ المعیہ پیدا کرنے کے لیے اہم ترین چیز صحبت ہے3۔ تیسری خصوصیت: بخت و نصیبہ بہت اونچا ہو، فردوسی کے قصے سے وضاحت✔️ بخت کی تشریح، اونچے درجے کے بخت کے حامل حکمران✔️ بخت معلوم کرنے کا طریقہ اور اس کا صحیح وقت✔️ نجومیوں کا بخت معلوم کرنے کا طریقہ درست نہیں ہے4۔ چوتھی خصوصیت؛ شجاعت، نیز بہادری کے غیر متوازن رویے5۔ پانچویں خصوصیت: حلم و بردباری6۔ چھٹی خصوصیت: حکمت و دانائی، نیز غفلت اور منتشر طبیعت‘ حکمت کی متحمل نہیں ہوتی7۔ ساتویں خصوصیت: عدالت✔️ حبریت (علمی رسوخ) سے متعلق خلیفہ کی خصوصیات: 1۔ کتاب و سنت کا عالم ہو،2۔ اہلِ فہم ہو، 3۔ حکم کی حکمت و مصلحت جاننے والا ہو، 4۔ فقہ اور قانونی نظام کا عالم اور مجتہد منتسب ہو، 5۔ تعلیم وتربیت کا نظم ونسق بنانے والا ہو، 6۔ علومِ نبوت میں تحریفات کا دروازہ بند کرنے والا ہو✔️ ملتِ محمدیہؐ میں حبر (علمی رسوخ رکھنے) کا معیار‘ میانہ روی ہے، نہ کہ باریک بینی اور تعمُّقات کا حامل✔️ طریقت اور مرشدِ خلائق کے طور پر خلیفہ کی خصوصیات✔️ جبلی ساخت کے مطابق فطرتِ انسانیت کو نکھارنے والا‘ مرشد کہلاتا ہے✔️ خلیفۂ رسولؐ میں ارشادِ اُمت کے لیے قصدِ اعمال اور راہِ اعتدال کی ناگزیریت✔️ تصوف اور حقائقِ کائنات کی اَبحاث سلوک و احسان کے راستے کی رکاوٹ✔️ علم التصوف اور علم السلوک والاحسان دو الگ الگ علم ہیں✔️ صفتِ احسان کا مقصد؛ انسان کی قوتِ عاملہ کی تہذیب کرنا ہے✔️ خلفاؓ پر برکاتِ الٰہی کے نزول کا اہم ترین سبب‘ سبقتِ اسلام اور ہجرت ہے✔️ حدیث میں نفحاتِ رب تبارک وتعالی کے تناظر میں برکات کے نزول کی لاجواب بحث✔️ اجنبیتِ دین کے زمانے میں تعاونِ دین، موافق ماحول میں تعاون سے فائق و برترہے✔️ سابقین اوّلین مؤمنین مہاجرین کی افضلیت کا ایک منفرد پہلو✔️ صحابہؓ میں طبقاتِ فضیلت سمجھنے سے ظاہر بین کوسوں دور✔️ نبوت اور خلافتِ نبوت سے مقصود‘ محض خاص جماعت کی تہذیبِ نہیں، بلکہ کل عالم کی تہذیب مراد ہے✔️ مرضیٰ عالم کی صحت کے لیے خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا کردار‘ امورِ تکونیات میں سے ہےبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 28, 20251h 35m

Ep 78خُطباتِ خلافت | خُطبہ 78 | نبوت کے ملکاتِ راسخہ کے ساتھ خلفائے نبی کی مشابہت کا تحقیقی مطالعہ

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 78:فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائلنکتۂ پنجم کے ذیل میںنبوت کے ملکاتِ راسخہ کے ساتھخلفائے نبی کی مشابہت کا تحقیقی مطالعہخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 24؍ رمضان المبارک 1446ھ / 25؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ نکتۂ پنجم کے دقیقۂ اوّل کا خلاصہ، سابقہ سے ربط✔️ دقیقۂ دوم: کائنات میں اللہ کا فاعل مختار ہونا اور سبب و مسبب پر مبنی عالمگیر نظام‘ امرِ برحق ہے✔️ ان دونوں موقفوں سے متعلق ظاہر بین اور سرسری نظر رکھنے والوں کا جائزہ✔️ مطلوبہ افعال واعمال اور احوال و کیفیات کی ترتیب و تنسیق کے لیے ملکۂ راسخہ ضروری ہے✔️ کائنات میں منظم طور پر افعال وکمالات کا جاری ہونا‘ عقلی طور پر ذاتِ باری تعالیٰ کے خالق وموجد ہونے اور مکمل قدرت کے ثبوت کی روشنی دلیل✔️ نبی اکرم ﷺ کا تین شعبوں میں اعلیٰ درجے کے ملکۂ راسخہ کے ساتھ خلفا کی مشابہت کا تحقیقی جائزہ✔️ خلفا میں قوتِ عاقلہ وعاملہ اور ان کے امتزاج سے مہارت کا پیدا ہونا‘ خلیفۂ خاص بننے کے لیے ضروری✔️ علومِ نبوت کے حصول کے لیے قوتِ عاقلہ کی بلندی، زہد و تقویٰ کے لیے قوتِ عاملہ اور دونوں کے امتزاج سے سیاستِ نبویؐ کی مہارتِ تامہ پیدا ہوتی ہے✔️ دقیقہ: معجزہ کی حقیقت اور اثباتی واقعات✔️ خلفا کی براعت ومہارت کے اظہار کے لیے خرقِ عادت واقعات اورکرامات کا ظہور✔️ خلیفۂ خاص‘ تین اقسام میں نبی سے مشابہت رکھتا ہو:۱۔ مرشدِ خلائق ہو۲۔ داعیۂ اِلٰہیہ کو بہ طورِ سیاست دان قبول کرنے والا ہو۳۔ شریعتِ محمدیؐ کا مجتہد منتسب ہو✔️ یہ تینوں صفات نبیؐ کے عوارض اور خلیفہ کی ذات کا حصہ ہونا ضروری ہے✔️ معجزہ‘انبیا علیہم السلام کی نبوت کے لیے ثبوت اور مخلوق کے لیے اِتمامِ حجت ہوتا ہے ✔️ اعجازِ قرآن: فطری علوم، نوعِ انسانی کے تقاضے اور ان کا عملی نظام✔️ قرآن کا یہی اعجاز ہے کہ اہلِ فطرت اس کا انکار نہیں کر سکتے✔️ معجزہ نبیؐ کے ساتھ خاص، جب کہ خلیفۂ راشد پر برکاتِ نبوت کا فیضان✔️ صالح بادشاہت و خلافت کے دو لازمی تقاضے: اُمت کے لیے مطمئن معاشی نظام اور پُرامن سیاسی نظامبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 28, 20251h 19m

Ep 77خُطباتِ خلافت | خُطبہ 77 | فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ نیز نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 77:فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائلنکتۂ چہارم کے ذیل میں فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ کی توضیحنیز ملکاتِ نبیؐ سے خلفاءؓ میں ملکات اور احوال پیدا ہونے کی نوعیت(نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 23؍ رمضان المبارک 1446ھ / 24؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ سے ربط؛ نبی اکرم ﷺ کی سیاست کے ادوارِ ثلاثہ اور حبریت کے پہلوؤں کا اجمالی جائزہ✔️ نبی ﷺ کی صورتِ زاہد وعابد کا افادہ؛ علمِ احسان (تزکیہ وتربیت) کے چار بنیادی اُمور✔️ تزکیہ و تربیت میں حفاظتِ لسان کی اہمیت اور حضوؐر کا احوال ومقامات پیدا کرنے کی طرف اشارہ✔️ صفتِ احسان سے اتصاف کے بعد رہنمائی کے منصب پر فائز ہونا✔️ محسنین کی ترقی کے لیے سلوک و احسان کے مختلف خانوادے‘ نبوت کا فیضان اور برکات ہیں✔️ علم الاحسان کا پہلا خانوادہ: خلفائے راشدینؓ، جو براہِ راست مشکوٰۃ نبوت سے مستفید ہوئے✔️ علمِ احسان کے مرتبے؛ نبی ﷺسے بلا واسطہ اور بالواسطہ استفاضہ کی نوعیت✔️ پہلا مرتبہ اور اس کی وضاحت✔️ کمالاتِ نبوت کے اعتبار سے آپؐ کے اعمال و افعال اور اقوال کی درجہ بندی اور محققین علما کی اس حوالے سے رہنمائی✔️ مسائلِ احسان کا دوسرا مرتبہ اور خلفائے راشدینؓ کے توسط (واسطہ بننے) کا مقام✔️ نسبتِ اُویسیہ کا مطلب✔️ تصوف و احسان سے متعلق فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ کی صورت کی توضیح مکمل ہوئی✔️ سلوک و احسان (تزکیہ و تربیت) کا مکی و مدنی دور کے اعتبار سے جائزہ✔️ نکتۂ چہارم کا خلاصہ: حضور ﷺ کی نبوت کی تکمیل کے تین دائرے؛ شریعت، طریقت اور سیاست ہیں اور عقلی طور پر ثابت ہو گیا کہ خلفائے راشدینؓ نے ان تینوں دائروں کو مکمل کیا ہے✔️ افعال و احوال کے صدور میں ملکات اور عمدہ استعدادات کار فرماں ہوتے ہیں✔️ نکتۂ پنجم: نبی اکرمؐ کے ملکاتِ راسخہ سے خلفاءؓ میں ملکات اور احوال پیدا ہونے کی نوعیت اور مشابہت کی حقیقت✔️ نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ: خلقِ اشیا میں براہِ راست اراردۂ الٰہیہ اثر انداز ہے✔️ دائرۂ تخلیق میں علل ومعلول کی بحث میں دو سکول آف تھاٹس، فلاسفہ کی کج فہمی اور معتدل رائےبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 26, 20251h 19m

Ep 76خُطباتِ خلافت | خُطبہ 76 | شریعت، طریقت اور سیاست کی تکمیل کی تفصیل‘ خلافتِ خاصہ کے تناظر میں

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 76:فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائلنکتۂ چہارم؛ برکات و فیوضاتِ نبوت کی ظاہری شکل (شریعت، طریقت اور سیاست) کی تکمیل کی تفصیلات‘ خلافتِ خاصہ کے تناظر میںخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 22؍ رمضان المبارک 1446ھ / 23؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہر بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس میں بیان کردہ نکات کا خلاصہ ✔️ آپؐ کی شریعت، طریقت اور سیاست کی تفصیلات✔️ حضرت محمد ﷺ افضل الشرائع، افضل الانبیاء اور افضل الکتب کی خصوصیات سے متصف ہیں✔️ پیغمبروں کی بعثت کی تین صورتیں (بادشاہی، حبریت اور زہد وتقویٰ) اور ہر صورت میں نبی کے لیے غلبہ لازمی و ضروری✔️ افضل الانبیاءؑ کی خصوصیات؛ بادشاہی، حبریت اور زہد کا جامع ہو، اسی لیے نبی ﷺ افضل الانبیاء ہیں✔️ نبوت بطور عنایتِ الٰہی جسم میں موجود نفس ناطقہ کی مانند ہے اور خلفائے راشدین کی اطاعت گزاری گویا ظاہری جسم کی مانند ہے✔️ خلافتِ باطنہ (مکی دور) و ظاہرہ (ریاستِ مدینہ) میں حضوؐر کی برکاتِ نبوت اور فیوضاتِ رسالت سے جسمِ نبوت میں اضافے کی تفصیلات✔️ آپؐ کے لیے شہنشاہیت و بین الاقوامی غلبہ (خلافتِ کبریٰ) کی متواتر بشارتیں اور یہ وعدہ خلفائے راشدینؓ (نبوت کے ظاہری بدن) سے تکمیل پذیر ہوا✔️ حضور ﷺ بطور حِبر شریعت اور اس کی تفصیلات✔️ صحابہؓ، تابعینؒ اور تبع تابعینؒ نے حضور ﷺ کے بعد علومِ شریعت کو مختلف انداز سے جاری رکھا ہے✔️ حضور ﷺ کی بعثت سے علومِ انسانیت کا ظہور اور دنیا بھر میں آج تک فیضان جاری ہے✔️ آپ ﷺ کی حبریت کے مراتب، مکی دور کے علوم؛ علم التوحید، علم المعاد اور انبیائے سابقین کے قصص✔️ مدنی دور کے علوم؛ اَحکام و حِکم (حکمت) کا نزول اور شریعت کا مکمل عملی نظام✔️ تیسرا مرتبہ حبریت؛ آپ ﷺ کی وفات کے بعد خلفا میں علومِ شریعت کا منتقل ہونا✔️ تیسرے مرتبے کی پہلی قسم؛ علوم کے مرکز و منبع (قرآنِ حکیم) کی جمع وتدوین✔️ دوسری قسم؛ حضور ﷺ کے بعد پیش آمدہ مسائل کی تفتیش اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اخذ و استنباط✔️ فقہ اسلامی کے تین بڑے ماخذ؛ کتاب اللہ، سنتِ رسول ﷺ اور خلفاء و صحابہ ؓ کے مجمع علیہ اقوالبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 26, 20252h 2m

Ep 75خُطباتِ خلافت | خُطبہ 75 | نکتۂ دوم اور سوم کے ذیل میں خلافتِ خاصہ کی حقیقت کی جامع تشریح

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 75:فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائلنکتۂ دوم اور سوم کے ذیل میں خلافتِ خاصہ کی حقیقت کی جامع تشریحخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 21؍ رمضان المبارک 1446ھ / 22؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ خلافتِ خاصہ کی حقیقت؛ نکتۂ اول کا خلاصہ✔️ نکتۂ دوم؛ نبوت کی حقیقت اور رسولوں کی بعثت کے مقاصد✔️ طبیب کی مثال سے حقیقتِ نبوت کی توضیح✔️ نبوت کا پہلا مقصد؛ شریعت کی تعلیمات کو اصلاحِ ناس کے لیے عام کرنا✔️ نبوت کا دوسرا مقصد؛ شرک و مظالم کی حقیقت واضح کرکے ان کا ردّ کرنا✔️ نبوت کا تیسرا مقصد؛ اقوام کی سیاست✔️ نبی کی خصوصیت؛ سب سے زیادہ أعدل النّاس ہو اور ملائِ اعلی سے مشابہت رکھتا ہو✔️ انبیاؑ کے لیے ان کی اُمت واصحاب کو مسخر کردیا جاتا ہے، جو اس علمِ نبوت کو حاصل کرتے ہیں اور دنیا میں پھیلاتے ہیں✔️ حضور ﷺ کی خلافت؛ شریعت، طریقت اور سیاست کی جامع ہے✔️ نکتۂ سوم؛ خلافت کی حقیقت اور خلافتِ ظاہرہ و باطنہ✔️ خلافتِ ظاہرہ وباطنہ کے پسِ منظر میں اقامتِ دین کے لیے علومِ نبی اور زہد وتقوی کی تربیت کی ناگزیریت✔️ خلافت کے لیے ظاہری معنی کے ساتھ باطنی معنی کی رعایت ضروری ہے✔️ اللہ کی طرف سے خلافت کا داعیہ، اشخاص کے دلوں میں ڈالا جاتا ہے✔️ خلیفہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ پیغمبر کے مشابہ ہو✔️ خلیفہ خاص‘خلافتِ ظاہرہ اور باطنہ دونوں خصوصیات کا حامل ہوتا ہے✔️ خلافتِ خاصہ کے لیے؛ آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہ ﷺ، سلف صالحین کے آثار اور خلفائے راشدین کے قصوں کا مطالعہ کرلیا جائےبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 26, 20251h 50m

Ep 74خُطباتِ خلافت | خُطبہ 74 | اوصافِ پیغمبری ﷺ میں خلیفۂ راشد کی مشابہت کی لاجواب توضیح و تشریح

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 74:فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائلاوصافِ پیغمبری ﷺ میں خلیفۂ راشد کی مشابہت کی لاجواب توضیح و تشریحخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 19؍ رمضان المبارک 1446ھ / 20؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ خلیفۂ راشد کے لیے پیغمبر ﷺ کے اقوال و افعال اور اَخلاق و مَلَکات میں مشابہت ضروری ہے✔️ خلیفۂ راشد کے لیے نبیؐ کے اَوصاف سے مشابہت کے وضاحتی اُمور✔️ خلیفۂ راشد‘ اصحاب النبی ﷺ کے طبقۂ علیا میں سے ہوتا ہے✔️ خلیفۂ راشد کے لیے قوتِ عاقلہ وعاملہ میں پیدائشی اور اکتسابی‘ دونوں اعتبار سے نبی سے مشابہ ہونا لازمی ہے✔️ نبیﷺ کے قلب مبارک کے واسطے سے داعیۂ اِلٰہیہ، خلیفۂ راشد میں منتقل ہوتا ہے، نیز داعیۂ اِلٰہیہ پیدا کرنے کے لیے دینی تسلسل اور صحبت کی اہمیت✔️ خلیفۂ راشد‘ علومِ نبوت منتقل کرنے کا واسطہ و ذریعہ ہے✔️ خلیفۂ راشد کی کامل وضاحت کے لیے تشریع اور نبوت کی حقیقت سمجھنا ضروری؛ سات بنیادی نکات✔️ نکتۂ اَول: تشریع تتمۂ تقدیر ہے، نیز تقدیر کی وضاحت✔️ انسان کی حقیقت؛ قوتِ مَلَکیہ و بھیمیہ میں اعتدال ضروری✔️ فطرتِ انسانی اور تشریعِ بنی آدم کا مفہوم اور باہمی تعلق✔️ نبی ﷺ سب سے زیادہ متعدل مزاج اور یہی وحی کے نزول کا جبلی سبب✔️ شریعتِ بنی آدم ایک ہے، البتہ قوموں اور زمانے کے لحاظ سے عملی طریقۂ کار بدلتا رہا✔️ حضور ﷺ کی شریعت کل انسانیت کے لیے اصل کی حیثیت رکھتی ہےبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 26, 20252h 46m

Ep 73خُطباتِ خلافت | خُطبہ 73 | فصل ہفتم (پہلا درس) خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 73:فصل ہفتم (پہلا درس)خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائلخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 18؍ رمضان المبارک 1446ھ / 19؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ کتاب کی سابقہ مباحث سے ربط اور فصل ہفتم؛ خلفا کی خلافت پر دلائلِ عقلی✔️ خلفا کی خلافت پر دلائلِ عقلی قائم کرنے کا معنی✔️ فصل ہفتم (خلافتِ راشدہ کے عقلی دلائل) کے دو توضیحی مقاصد✔️ خلافتِ خاصہ (راشدہ) حقیقتِ شرعی ہے✔️ فریقین کے ہاں خلافت کے معنی و مفہوم اور خلیفہ خاص کی شرائط متعین کرنے کا بنیادی فرق✔️ خلافت و امامت سے متعلق نزاع کی حقیقت اور عقلی دلائل سے نکتۂ اِختلاف کا جائزہ✔️ خلافتِ راشدہ کا معنی ومفہوم اور نظریۂ اِمامت کا عقلی دلائل سے جائزہ✔️ خلافتِ راشدہ اور خلافتِ جابرہ میں فرق✔️ خلافتِ راشدہ وخلیفۂ خاص کے لوازمات و شرائط✔️ خلیفہ کے لیے قریشی ہونے کی شرط کی بے شمار حکمتیں✔️ بچہ، عورت اور نااہل کو خلیفہ بنانا (سوال و جواب)بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 26, 20251h 34m

Ep 72خُطباتِ خلافت | خُطبہ 72 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ زلزال تا سورۂ اخلاص

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 72:فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۂ زلزال تا سورۂ اخلاصخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 17؍ رمضان المبارک 1446ھ / 18؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سورۂ زلزال کی آیت کے نزول کے موقع پر حضرت ابوبکرؓ کی حالت ✔️ گناہ پر ندامت اور توبہ کرنا‘ انسان کی ترقی کا سبب✔️ سورہ تکاثر کی فضیلت وتفسیر میں آثارِ خلفائے راشدینؓ✔️ حضرات شیخینؓ اور حضور ﷺ کی بھوک و پیاس کی حالت اور ’’ثُمَّ لَتُسْئلُنَّ یَوْمَئذٍ عَنِ النَّعِیْمِ‘‘ کے تناظر میں نعمتِ مسئولہ سے متعلق روایات✔️ سورۂ قریش کے تناظر میں قریش کی فضیلت و بلند مقام سے متعلق روایات✔️ ’’الأئمّۃ مِن قریش‘‘ کی روشنی میں قبیلہ قریش میں حکمرانی کی تین صلاحیتیں✔️ عدل، رحمت اور معاہدات کی پاسداری‘ انسان کی طبعی و فطرتی خصوصیات✔️ ان تین خصوصیات کی روگردانی کی وجہ سے یہود‘ ملعون ہوئے✔️ رائے سازی، معاملہ فہمی، علم و دانش اور عملی صلاحیتوں میں قریش کی امتیازی حیثیت✔️ قریش کا اپنی خداداد صلاحیتوں کی خلاف ورزی کرنے کا انجام✔️ الکوثر کی وضاحت میں روایت؛ سورۃ الکوثر کی تشریح کے ذیل میں✔️ حضرت عمرؓ کا ابن عباسؓ کو صلاحیت کی وجہ سے اکابر صحابہؓ کی مجلسِ مشاورت میں شامل کرنا؛ سورۃ النصر کی تفسیر کے تناظر میں✔️ غلبۂ دین کی دلیل‘ سورۂ نصر کی تفسیر ابن عباسؓ ہے✔️ حضورؐ نے ابو بکر ؓ کی خلافت کی وصیت کی ہے؛ ابن عباسؓ کی تصریح کے تناظر میں✔️ اختتام فصل ششم؛ آیاتِ قرآنی سے متعلق خلفائے راشدینؓ کی تفسیری آرا اور آیات کے تناظر میں صحابہؓ بالخصوص خلفاء کی عظمت وفضیلت بیان ہوئی✔️ ساتویں فصل میں خلفائے راشدینؓ کی خلافت کے عقلی دلائل کا بیان ہوگابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 20, 20251h 23m

Ep 71خُطباتِ خلافت | خُطبہ 71 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ ملک تا سورۂ قدر

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 71:فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۂ ملک تا سورۂ قدرخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 16؍ رمضان المبارک 1446ھ / 17؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ گزشتہ خطبے میں حضرت قتادہؓ کی روایت میں لفظ ’’حیّ‘‘ کی توضیح و تصحیح✔️ حضرت عمر ؓکے ہاں ’’توکل‘‘ کا مفہوم✔️ حضرت عمر ؓکے سورۂ حاقّہ کے سماع سے تالیفِ اسلام✔️ روزِ قیامت‘ انسان کے اعمال ہی انسان کا وزن ہوں گے✔️ مال کی محبت فتنہ ہے؛ سورۂ جنّ کی آیت کی روشنی میں✔️ حضرت عمرؓ کا دو حالتوں میں سے کسی ایک حالت پر موت کی تمنا کرنا؛ سورۂ مزمل کی آیت کے تناظر میں✔️ قریش کے بدری قیدیوں کی خدمت کرنے والے صحابہؓ کی فضیلت میں سورۂ دہر کی آیات کا نزول✔️ سورۂ دہر کی آیت میں ’’ملکًا کبیرًا‘‘ سے بین الاقوامی سلطنت کی پیشینگوئی✔️ سورۂ عبس میں ’’ابّ‘‘ سے متعلق روایات، نیز صحابہؓ کا غریبِ قرآن کی تفسیر میں احتیاط برتنا✔️ بعض مفسرین نے ’’ابّ‘‘ سے آم مراد لیا ہے✔️ روایات کی روشنی میں سورۂ تکویر کی آیات کی تشریح✔️ جہالت‘ انسان کے لیے سب سے بڑا دھوکہ؛ سورۂ انفطار کی آیت کے تناظر میں✔️ سورۂ غاشیہ کی آیت کے تناظر میں حضرت عمرؓ کا نصرانی راہب کی خستہ حالی اور مجاہدہ دیکھ کر رحم کھانا اور دوزخ میں ڈالے جانے پر آب دیدہ ہونا✔️ سورۂ فجر میں ’’نفسِ مطمئنّہ‘‘ کے اعلیٰ مصداق‘ حضرات خلفائے راشدینؓ ہیں✔️ حضرت عثمانؓ کے وقف کی آمدنی اور انتظام و انصرام آج تک جاری✔️ حضرت ابوبکرؓ کے غلاموں کو آزاد کرنے کی کاوشوں پر سورۂ لیل کی آیات کا نزول✔️ سورۂ اِقرأ کی آیات سن کر حضرت عمرؓ کا مجلس بارگاہِ رسالت میں قبولِ اسلام✔️ لیلۃ القدر کی تعیین سے متعلق حضرت عبداللہؓ بن عباسؓ کا سات کے عدد سے استدلال؛ سورۂ قدر کی آیت کے تناظر میں✔️ لیلۃ القدر بدلتی رہتی ہے✔️ قیامِ لیل (باجماعت تراویح پڑھنے) کے لیے حضرت علیؓ کا حضرت عمرؓ کو اُبھارنابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 20, 20251h 28m

Ep 70خُطباتِ خلافت | خُطبہ 70 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ صف تا سورۂ تحریم

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 70:فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۂ صف تا سورۂ تحریمخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 15؍ رمضان المبارک 1446ھ / 16؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ غلبۂ دین؛ سورۂ صف کی روشنی میں✔️ مکہ میں دعوتِ انقلاب؛ بیعتِ عقبہ کے پسِ منظر میں✔️ بیعتِ اسلام میں نصرتِ دین کا پہلو✔️ نبی ﷺ کے حواری قریش ہیں؛ حواری کا معنی و مفہوم✔️ رمضان میں سحری و فجر کی اذان سے، جمعہ کی دوسری اذان کی مشروعیت پر استدلال✔️ حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ کا خطبہ جمعہ سے پہلے مارکیٹ کی خبر گیری کرنا✔️ ’’فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ‘‘ میں ’’سعی الی الجمعہ‘‘ سے مراد✔️ ’’وَ اِذَا رَاَوْا تِجَارَۃً‘‘ کے شانِ نزول سے متعلق روایات✔️ سورۂ جمعہ کی آیات کا پسِ منظر و شان نزول✔️ ’’لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ‘‘ کے شانِ نزول کے پسِ منظر میں عبداللہ ابن اُبی کی کذب بیانی پر زید بن ارقمؓ کی تصویب✔️ حضرت زید بن ارقم ؓ کی حقانیت کا فیصلہ؛ سورۂ منافقون کے پسِ منظر میں✔️ سورۃ الطلاق کی آیات کا پسِ منظر✔️ ’’وَ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ‘‘ کی تفسیر اور’’توکل علی اللہ‘‘ کی حقیقت✔️ سورۂ طلاق میں ماہواری اور عدت سے متعلقہ آیت پر آثارِ عمرؓ وعلیؓ✔️ ’’وَ اِذْ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلٰی بَعْضِ اَزْوَاجِہٖ حَدِیْثًا‘‘ کی تفسیر میں مختلف روایات✔️ شیخینؓ کی خلافت کا راز؛ سورۂ تحریم کی آیات سے متعلق آثار کی روشنی میں✔️ سیاسیات میں راز کی اہمیت؛ سورۂ تحریم کی آیات کی روشنی میں✔️ آیت ’’صالح المؤمنین‘‘ سے مراد ابوبکرؓ وعمرؓ؛ روایات وآثار سے تائیدبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 20, 20251h 38m

Ep 69خُطباتِ خلافت | خُطبہ 69 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ مجادلہ تا سورۂ مُمتَحِنه

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 69:فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۂ مجادلہ تا سورۂ مُمتَحِنهخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 14؍ رمضان المبارک 1446ھ / 15؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سورۂ مجادلہ کا شانِ نزول اور روایات کے تناظر میں حضرت خولہ بنت ثعلبہؓ کا تذکرہ✔️ خلیفہ کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو ان کے مال میں ان کا حق پہنچائے؛سورۃ الحشر کی آیات کی روشنی میں✔️ سورۃ الحشر کی تناظر میں مالِ فئے کی وضاحت اور مصارف کا تعین✔️ صحابہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کا حکم؛ سورۃ الحشر کی آیات کی روشنی میں✔️ سورۂ مُمتَحِنہ کا پسِ منظر✔️ حضرت ابو سفیانؓ بن حرب کی فضیلت؛ آیات و احادیث کی روشنی میں✔️ بیعت کے الفاظ اور خواتین سے بیعت کا طریقہبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 20, 20251h 22m

Ep 68خُطباتِ خلافت | خُطبہ 68 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ طور تا سورۂ حدید

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 68:فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۂ طور تا سورۂ حدیدخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 12؍ رمضان المبارک 1446ھ / 13؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ قلوبِ خلفائے راشدینؓ پر حالتِ الٰہیہ کی کیفیت (سورۂ طور کی روشنی میں)✔️ تصوف و سلوک کے سلسلے کے اصل بانی؛ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ✔️ دین میں اندازے سے ذاتی رائے اختیار کرنے کی ممانعت✔️ دینی امور میں مشاہدے کی بنیاد پر رائے قائم کرنا ضروری ہے✔️ انبیا علیہم السلام کو حقائقِ کائنات کا مشاہدہ✔️ سورۂ قمر کی آیت ’’سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ وَیُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ‘‘ میں بدر کے دن ہزیمتِ مشرکین کی پیشین گوئی✔️ سورۂ رحمن کی آیت ’’وَلِمَن خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ جَنَّتٰنِ‘‘ کا شانِ نزول✔️ اس آیت کے تناظر میں مراقبے کی اہمیت اور مقاصد و اہداف✔️ سورۂ واقعہ میں مُکلّفین (شریعت کے پابند لوگوں) کی تین قسمیں✔️ خلیفۂ خاص کی نبی ﷺ کی جماعت میں امتیازی حیثیت اور بنیادی کام✔️ سورۂ حدید کی آیات کی روشنی میں خلفائے راشدینؓ کی افضلیت پر تعریض✔️ سورۂ حدید کے تناظر میں مال خرچ کرنے کی اہمیت اور خرچ کرنے والوں کے دو درجات کا تعارف✔️ حضرت عمر فاروقؓ پر سورۂ حدید کی تلاوت سے لرزہ طاری ہونے اور اسلام قبول کرنے کا واقعہ✔️ مصائب و مشکلات کے دور میں صحیح فکر ونظریے پر جماؤ اختیار کرنا‘ کثرتِ اعمال سے زیادہ افضل ہے؛ روایات سے توضیح و تشریح✔️ دین کی حفاظت اور فتنے سے بچنے کے لیے ہجرت کرنے کی اہمیت✔️ سورۂ حدید کی آیات اور احادیثِ مبارکہ کے تناظر میں ’’صدیق‘‘ اور ’’شہید‘‘ کے بارے میں تشریحاتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 14, 20252h 49m

Ep 67خُطباتِ خلافت | خُطبہ 67 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ حجرات تا سورۂ ذاریات

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 67:فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۂ حجرات تا سورۂ ذاریاتخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 11؍ رمضان المبارک 1446ھ / 12؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سورۂ حجرات کا موضوع اور بنیادی مضامین✔️ خلفا کی فضیلت پر دلائل؛ آیاتِ سورۂ حجرات کی روشنی میں✔️ مجلسِ مشاورت کی گفتگو کے آداب؛ ابتدائی آیات کی روشنی میں✔️ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے طبعاً بلند آواز اور حُبِّ جمال ہونے پر نبی اکرم ﷺ کی تصریح✔️ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کا اپنی شہادت کے بعد خواب میں آ کر وصیت کرنے کا عجیب قصہ✔️ امتحانِ قلب: خواہش اور اقتضا کے باوجود خوفِ الٰہی کی وجہ سے بُرے کام سے رُکنا✔️ زمانۂ خیر میں نیک گمانی اور زمانۂ شر میں محتاط فکر کی اہمیت✔️ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی چھ اہم نصائح✔️ تجسُّس (ٹوہ لگانے) سے متعلق روایات اور اس کا دائرہ✔️ غیبت پر حضرات شیخین رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ ﷺ کی تنبیہ✔️ تاویلاتِ فاسدہ پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی صبیغ کو تادیب اور سماجی مقاطعہ کی سزا✔️ ’’سکرۃ الموت‘‘، ’’سائق‘‘ اور ’’شہید‘‘ پر آثارِ ابوبکر وعثمان رضی اللہ عنہمابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 14, 20251h 26m

Ep 66خُطباتِ خلافت | خُطبہ 66 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ محمدؐ و سورۂ فتح

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 66:فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۂ محمدؐ و سورۂ فتحخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 10؍ رمضان المبارک 1446ھ / 11؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سورۂ محمد ﷺ کے نزول کے مقاصد و اہداف اور اہم مضامین✔️ کثرتِ ذکر اور استغفار کرنے والوں کو شیطان کا خواہشات سے ہلاک کرنا✔️ کلمۂ ’’لا اِلٰہ الا اللہ‘‘ سے موت کی تکلیف کا آسان ہو جانا✔️ معرفتِ خداوندی کا علم الیقین حاصل کرنے کے لیے کثرت سے ذکر کرنا ضروری✔️ قطع رحمی کے خاتمے کے لیے حضرت عمر فاروقؓ کا فیصلہ✔️ سورۂ فتح میں اہلِ حدیبیہ کی خصوصیات اور خلافتِ خاصہ کے لوازمات کا ثبوت✔️ حضور ﷺ اور خلفائے راشدینؓ کے کلماتِ بیعت✔️ ’’اُولو بأسٍ شدیدٍ‘‘ سے مراد: فارس و رُوم✔️ سورۂ فتح کی آیات کے تناظر میں بیعتِ رضوان اور فتحِ خیبر سے متعلق روایات✔️ حدیبیہ کے موقع پر حمیّتِ جاہلیہ اور حمیّتِ دینیہ کا ٹکراؤ اور قتال ہوتا تو مسجد حرام کا امن خراب ہو جاتا✔️ کلمۂ توحید‘ کلمۂ تقویٰ ہے✔️ صحابہ کرامؓ کی منقبت و عظمت بیان کرنے کے لیے سورۂ فتح کی آخری آیت کا نزولبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 12, 20251h 35m

Ep 65خُطباتِ خلافت | خُطبہ 65 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ شوریٰ تا سورۂ اَحقاف

خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 65:فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۂ شوریٰ تا سورۂ اَحقافخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 9؍ رمضان المبارک 1446ھ / 10؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سورۂ شوریٰ کی آیات میں صحابہ کرامؓ؛ بالخصوص خلفائے کرامؓ کی خصوصیات کی طرف اشارہ✔️ ان آیات میں مخصوص صفات کی تعریض کی فہم کے لیے مقدمہ سمجھنا ضروری✔️ آیت میں ایمان اور توکل علی اللہ کا اعلی ترین نمونہ؛ مہاجرینِ اولین✔️ آیت میں گناہِ کبیرہ اور فواحش سے اجتناب کرنے والے مؤمنین سے انصار کی طرف اشارہ✔️ اجتنابِ کبائر و فواحش کے تناظر میں تہذیبِ نفس کی حقیقت✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اِستجابتِ دعوتِ خدواندی میں قوتِ تصدیق اور کمالِ یقین کا حصول✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے مشہور اَوصاف میں خلافتی اُمور میں مشاورتی عمل کو پیشِ نظر رکھنا✔️ حضرت عثمان ذو النورینؓ کا سب سے مشہور وصف؛ انفاقِ فی سبیل اللہ ہے✔️ حضرت علیؓ باغیوں سے قتال میں منفرد و ممتاز حیثیت کے حامل✔️ حضرت امام حسنؓ معاف کرنے اور صلح کرنے کے وصف سے مُتّصِف شخصیت✔️ آیت میں حضرت امیرِمعاویہؓ کا خلافتی اُمور میں اتحاد و اتفاق اور تفرقہ کے خاتمے کی طرف اشارہ✔️ اُمتِ محمدیہ ﷺ کی ہلاکت میں جوانانِ قریش کا ہاتھ: توضیح و تشریح✔️ حضرت علیؒ بن حسینؓ صبر و اِستقامت اور عزیمت کے امام✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے فہمِ مطالبِ قرآن کا نیا اُسلوب روشناس کرایا ہے✔️ حضور ﷺ نے حضرت ابوبکرؓ کو تین پُر ازحکمت باتیں بتائیں✔️ سورۂ زُخرف کی آیات کی توضیح میں شاہ صاحبؒ کا نمایاں تفسیری اُسلوب✔️ حضور ﷺ کی دعوت اصلاً غلبۂ دین اور دینی حکومت قائم کرنے کی تھی✔️ قریش کے ذکر اور شرف کا قرآن میں تذکرہ، نیز روایات میں قومِ قریش کے فضائل✔️ حضور ﷺنے قریش کو شجرۂ طیبہ کا مصداق قرار دیا✔️ نبی عالَم ﷺ کی آفاقی بعثت کے نتیجے میں قومِ قریش‘ دنیا بھر میں قومی طاقت پیدا کرنے کا ذریعہ بنی✔️ ’أَذْہَبْتُمْ طَیِّباتِکُمْ‘‘ پر آثارِ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 12, 20251h 42m