PLAY PODCASTS
Khutabat e Khilafat

Khutabat e Khilafat

خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ رمضان المبارک 1443 مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan W: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Twitter: @rahimia.

Rahimia Institute of Quranic Sciences · Irfan Sadiq

114 episodesUR

Show overview

Khutabat e Khilafat has been publishing since 2022, and across the 4 years since has built a catalogue of 114 episodes. That works out to roughly 180 hours of audio in total. Releases follow a fortnightly cadence.

Episodes typically run over ninety minutes — most land between 1h 19m and 1h 47m — and the run-time is fairly consistent across the catalogue. None of the episodes are flagged explicit by the publisher. It is catalogued as a UR-language Religion & Spirituality show.

The show is actively publishing — the most recent episode landed 1 months ago, with 23 episodes already out so far this year. The busiest year was 2025, with 34 episodes published. Published by Irfan Sadiq.

Episodes
114
Running
2022–2026 · 4y
Median length
1h 33m
Cadence
Fortnightly

From the publisher

خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ رمضان المبارک 1443 مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan W: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Twitter: @rahimia

Latest Episodes

View all 114 episodes

Ep 114خُطباتِ خلافت | خُطبہ 114 | علومِ دین کی نشر واِشاعت، امور طریقت کے اعتبار سےافضلیت شیخینؓ کا مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 114:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (7)علومِ دین کی نشر و اِشاعت اور امور طریقت کے اعتبار سےافضلیت شیخینؓ کا مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 18؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ عملی غلبۂ دین، فقاہت و وِلایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ✔️ علومِ دین کی نشر و اشاعت میں افضلیتِ شیخینؓ✔️ جمعِ قرآن اور نشر و اشاعت میں حضرات شیخینؓ کی کدو کاوشیں✔️ حضرت عثمان غنیؓ کے دورِ خلافت میں ریاستی دستور کا سرکاری نفاذ ✔️ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی مستند روایتِ قرآن حکیم ✔️ علم حدیث میں حضرات شیخینؓ کا کردار ✔️ حضرت عمر فاروقؓ نے محدثین کو مملکتِ اسلامیہ کے اطراف میں بھیجا✔️ کوفہ میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بصرہ میں حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ کا تقرر✔️ حضرت مرتضیٰؓ نے علم حدیث پڑھانے کے لیے کسی کو مقرر نہیں کیا✔️ حضرت ا بن مسعودؓ اور حضرت علیؓ کے تلامذہ کا فرق✔️ حضرت علیؓ کی طرف منسوب روایات و قضایا کا جائزہ✔️ قرآن وحدیث کے بعد دینِ اسلام کا فقہ پر مدار و انحصار✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے دور میں تین بڑے فقہی مذاہب کی بنیادیں قائم ہوئیں ✔️ تمام علوم کی بنیاد‘ علم نحو نیز حضرت عمرؓ علم نحو کے بانی ہیں✔️ علم سیر و رقائق اور علمِ تصوف (سلوک و تہذیبِ باطن) میں حضرت علیؓ کی روایات حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے برابر ہیں✔️ حضرت علیؓ کے افضلِ امت ہونے کے تناظر میں سوال کا جواب✔️ خلافتِ نبوت اور نیابتِ پیغمبر کا معیار کی متنوع مثالوں سے وضاحت✔️ امام شاہ ولی اللہؓ کا حضرت علیؓ کے افضل امت ہونے کی طرف رجحان لیکن حضورؐ کی طرف سے شیخینؓ کو افضل ماننے کا حکم✔️ حضرات شیخینؓ کو ولایتِ نبوت کی افضلیت حاصل✔️ ولی اللہی ائمہ پر ولایتِ نبوت کا فیضان✔️ اللہ کا ولایتِ نبوت اور خلافتِ نبوت کے لیے اپنے نمائندے کا انتخاب✔️صفاتِ قلبیہ ( تصوف و طریقت) میں شیخینؓ کو افضلیت حاصل✔️ حضرات شیخینؓ اورحضرت المرتضیٰؓ کے زہد و تقویٰ کے فرق کا جائزہ✔️ حضرات شیخینؓ کا اپنے دورِ خلافت میں زہد و تقویٰ کے معیارات✔️ زہد کی ایک بڑی قسم سے مزید وضاحت✔️ حضرت علیؓ کے دورِ خلافت میں پیش آنے والے معاملات ان کے زہد و تقویٰ کے منافی نہیں!✔️ حضرت علیؓ کے بقائے تام، معرفت کامل اور ظاہری اسباب کے اعتبار سے ایک اہم سوال کا جواب✔️ علم سلوک کا گہرا علمی مسئلہ؛ مقام فنا و بقا اور مقامِ صفا کی بحث✔️ افضلیتِ شیخینؓ کے نقلی و عقلی مقدمات کی تکمیل اور اگلی بحث میں خلفائے راشدینؓ کے مآثر کا تذکرہ بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Apr 1, 20261h 58m

Ep 113خُطباتِ خلافت | خُطبہ 113 | عملی غلبہ دین، فقاہت و ولایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 113:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (6)عملی غلبہ دین، فقاہت و ولایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 17؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ ارادہ بعثتِ الہی اور علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت✔️ نبی کی اعلی درجے کی قوتِ عاملہ سے حضرات شیخینؓ کو مشابہت حاصل✔️ جہاد، ترتیبِ جیوش اور غلبہ دین کے اعتبار سے شیخینؓ کو افضلیت حاصل✔️ شیخینؓ کے زمانۂ خلافت میں مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق جبکہ حضرت مرتضیٰؓ کے دور خلافت میں اختلافات و نزاعات کا شیوع✔️ عقلی سوال کے جواب میں حضرات شیخینؓ کے سیاسی و حکومتی معاملات میں استعداد اورحسنِ تدبیر کا جائزہ ✔️ خلافتِ نبوت کے لیے بڑا وصف اور مدارِفضیلت‘ پیغمبر کا جارحہ ہونا ہے✔️ حضرت مرتضیٰؓ کا لڑائیوں سے مقصود حق کا غلبہ اور باطل کا خاتمہ تھا، سوال کا تحقیقی جواب✔️ فقاہت و ولایت نبوت اور تصوف و طریقت کی نسبت سے حضرات شیخینؓ کے تاثیرِ قول کی بابت افضلیت کا جائزہ✔️ جلیل القدر صحابہؓ کا حضرات شیخینؓ سے فقہ و طریقت میں کسبِ فیض حاصل کرنا✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے موعظت و نصیحت اور تادیب پر مشتمل موثر اقوال✔️ حضرت علی المرتضیٰؓ کی گفتگو کا اثر قبول نہ کرنے کے معاملے کا جائزہ ✔️ حضرات شیخینؓ کے احوال کی تاثیر✔️ اہل کوفہ اور اہل شام کے جذبہ اطاعت میں بڑا فرق✔️ کوفیوں کی بے وفائیاں اور حضرات حسنین کریمینؓ کی شہادت کا معاملہ✔️ حضرت علیؓ سے عشق و محبت میں افراط و غلو اور بے اعتدالیوں کا معاملہ✔️ حضرت مرتضیٰؓ کرم اللہ وجھہ سے محبت میں تفریط کرنے والے بھی راہ حق سے منحرف✔️ حضرت علیؓ کے قرار واقعی مقام کا تعین کرنے والے معتدل اصحاب کا متوازن نکتۂ نظر✔️ حضرات شیخینؓ کی افضلیت اور حضرت علیؓ کی فضیلت کا تحقیقی جائزہ✔️ ملت کی اشاعت اور اہلِ ملت کی تعلیم و تربیت میں انبیاءؑ سے کامل مشابہت کا حامل فرد افضلِ امت ہے✔️ نبوی دعوتی امور میں مشابہت کے اعتبار سے حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ کو افضلیت حاصل✔️ حضرات شیخینؓ کی دعوت کی تین انواع✔️ حضرات شیخینؓ کا ہجرتِ مدینہ سے پہلے اور بعد میں دعوت کی مشکلات برداشت کرنے کا دور✔️ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں دعوتی ذمہ داریاں ✔️ شجاعت کی دو قسموں کے تناظر میں افضلیتِ شیخینؓ کا بیان✔️ حضرات شیخینؓ کو شجاعتِ امراء اور حضرت مرتضیٰؓ کو شجاعتِ پہلوانی میں امتیازی مقام حاصل بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 18, 20262h 0m

Ep 112خُطباتِ خلافت | خُطبہ 112 | بعثتِ نبویؐ کے علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت کا جائزہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 112:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (5)بعثتِ نبویؐ کے علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت کا جائزہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۶؍ رمضان المبارک 1447ھ / 16؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ حضرات شیخینؓ کے فضل کلی کی بحث✔️ عقلی سوال کا جواب✔️ قیامِ عدل میں بطور جارحہ الہی‘ نبی اور غیر نبی کا فرق✔️ حضرات شیخینؓ کی افضیلت، باعتبار ارادۂ بعثت نبوی کے تشبہ اور اس کی دو صورتیں✔️ جزء علمی میں تشبہ کے اعتبار سے افضلیت شیخینؓ✔️ علم کی دو اقسام اور حضرت فاروق اعظمؓ و حضرت مرتضیؓ کی مناسبت✔️ حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ کی علمی صلاحیت و استعداد کا فرق✔️ حضرت علیؓ کی جزوی علمی و فقہی صلاحیتوں کی مثالوں سے وضاحت✔️ دین کے اجماعی مسائل اور نظام بنانے میں حضرت عمرؓ کی غیر معمولی صلاحیت✔️ قضا اور دین میں فرق نیز حضرت علیؓ کے قضایا و علمی روایات اور واقعات میں شاگردوں کی مختلف تعبیرات✔️ حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں امور میں مشاورت کا عمل غالب رہا✔️ متعارض قیاسات کو پرکھنے اور ان کا باہم موازنہ کرنے میں حضرت مرتضیؓ کی خصوصیت✔️ دوسری تحقیق: شیخینؓ اور علی المرتضیٰؓ کے خلافتِ نبوت میں مشابہت کے فرق پر مشتمل✔️ ایک دقیق اور غامض نکتہ نیز جفیر ابیض اور مصحف فاطمہ من گھرٹ روایات کا مجموعہ✔️ حضرت علیؓ کی طرف منسوب‘ علم وحدة الوجود کی تحقیق✔️ وحدة الوجود کا علم صحابہؓ و تابعینؒ اور تبع تابعینؒ کے دور میں سرے سے موجود نہیں تھابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 17, 20261h 59m

Ep 111خُطباتِ خلافت| خُطبہ 111 | حضرات شیخینؓ کے فضلِ کلی کا نظریہ؛ سات نکاتی معیارات کی روشنی میں جامع جائزہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 111:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (4) حضرات شیخینؓ کے فضلِ کلی کا نظریہ؛ سات نکاتی معیارات کی روشنی میں جامع جائزہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 14؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ ساتواں مقدمہ: حضرات شیخینؓ میں فضلِ کلی کے تمام معیارات کا ثبوت؛ چند نکات کی روشنی میں جائزہ✔️ پہلا نکتہ: افراد انسانی میں کمالات کا تفاوت فطری امر ہے✔️ شدتِ عمرؓ اور رحم ابوبکرؓ کی ضرورت کی مثال سے وضاحت✔️ حضرت داؤدؑ و سلیمانؑ میں جہاں بانی کا اعلی درجے کا کمال جبکہ حضرت عیسیٰؑ و یونسؑ زہد و ورع کے اعلیٰ مقام پر فائز✔️رسول اللہؐ کی نبوتِ کبریٰ میں خلافت و رسالت کا عمدہ امتزاج✔️ خلفائے راشدینؓ کے امتیازی اوصاف اور متعلقہ روایات کی طرف اشارہ✔️ پہلے نکتے کا خلاصہ؛ اصحابِ رسول اللہؐ متفرق صلاحیتوں کے حامل✔️ دوسرا نکتہ: ہر صحابی کو خاص فضیلتِ جزئی کی نبوی بشارت البتہ شیخینؓ کو فضیلتِ کلی حاصل✔️ حضرات صحابہ کرامؓ کی انفرادی خصوصیات و کمالات✔️ فرقہ زیدیہ کا فاسد اور غلط گمان✔️ آپؐ کا خلافتِ عظمیٰ (خلافتِ علی منہاج النبوة) کی شرائط بیان نہ کرنے کی وجہ✔️ تیسرا نکتہ: فضیلتِ کلی و جزئی میں فرق کی وضاحت✔️ صلہ رحمی کی بنیاد پر تعریفی کلمات کو خلافت و حکومت پر منطبق کرنا خلط مبحث✔️ حضرت علیؓ کے لیے ’’ھو منی و انا منہ‘‘ سے خلافت بلا فصل ثابت نہیں ہوتی✔️ چوتھا نکتہ: ہر حدیث میں ایک خاص محبت کی طرف اشارہ✔️ پانچواں نکتہ: فضلیت و تفوق کی ترجیح کے دو دائرے✔️ خلافتِ کبریٰ میں بادشاہوں کی شجاعت نفع بخش✔️ صحابہ کرامؓ کے زہد کے فرق مراتب✔️ چھٹا نکتہ: شیخینؓ میں پیغمبر کے جانشین ہونے کے دونوں عقلی پہلوؤں کا تحقق✔️ ساتواں نکتہ: دنیا بھر میں دین اسلام پھیلانے کے لیے ہر صحابی کو نسبتِ علم کی فضلیت حاصل✔️ ’’أنا مدینة العلم وعلي بابها‘‘ کا تعلق فضلیتِ علم سے ہے نہ کہ خلافت کے ثبوت سے✔️ افضلیتِ شیخینؓ سے متعلق ’’قرة العینین فی تفضیل الشیخین‘‘سے وضاحت✔️ حضرات شیخینؓ کے حضرت علی المرتضیٰؓ سے افضل ہونے کے دلائلبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 16, 20261h 39m

Ep 110خُطباتِ خلافت| خُطبہ 110 | حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 110:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (3)حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۲؍ رمضان المبارک 1447ھ / 12؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ مقدمات کا خلاصہ✔️ پانچواں مقدمہ : غیر نبی کو نبی کے امورِ نبوت سے مشابہ کرنے والی پانچ صورتیں✔️ 1) تکمیل امور نبوت کے لیے خلفائے راشدینؓ کی بعثت میں مشابہت✔️صحابہؓ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ کی کل انسانیت کی طرف بعثت کی تکمیل ✔️ اس مشابہت سے متعلقہ آیات و احادیث کی نشاندہی✔️ تورات و انجیل میں صحابہ کرامؓ کی مثال ✔️ 2) مُحدَّثیت و اِلہام کے سبب علم کی کثرت و وفور (قوتِ عاقلہ کی بلندی) میں نبی سے مشابہت✔️ غیب سے تعلق اور ظہورِ مُحدَّثیت کے دو طریقے: (1)پیغمبر کی بات سنتے ہی اصل مدعا کو جان لے؛ مقامِ صدیقیت(2) فراست صادقہ اور حظیرۃ القدس سے تائید؛ مقامِ فاروق اعظمؓ✔️ 3) نفس ناطقہ کے عملی قوت کی اعلی صلاحیت کی نبی سے مشابہت اور اس کے دو پہلو✔️ سمتِ صالح کی صلاحیت سے ریاستی نظم و نسق کی درستگی اور عدل و انصاف کا قیام✔️ صحبت کی تاثیراور موثر کلمات کے ذریعے سے رفقاء کی تعلیم و تربیت کا انتظام✔️ 4) دعوت اسلام کی ذمہ داری اٹھانے اور جماعتی امور سلجھانے میں مردِ جلیل القدر کی نبی سے مشابہت✔️ 5) نشرِ دین اور اشاعتِ علوم میں پیغمبر سے مشابہت✔️ اصحاب نبی کی بعد والوں پر فضیلت کا راز: مثال مذکور ’’امر ملت اور دینی تسلسل کی مشابہت دیوار اور اس کی بنیاد سے ہے‘‘ سے وضاحت✔️ چھٹا مقدمہ: شیخینؓ میں سابقہ پانچ خصلتوں (مبعوث ہونے، قوت عقلیہ، قوت عملیہ، نشر دین اور اشاعت علوم ) کا تحقق✔️ تورات میں خلفاء راشدینؓ کی بعثت کا تذکرہ✔️ حضرت عمرؓ کی تین خصوصیت✔️ نفسِ ناطقہ کے جزءِ عقلی میں شیخینؓ کی نبی اکرمؐ سے مشابہتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 16, 20261h 39m

Ep 109خُطباتِ خلافت| خُطبہ 109 | اولو العزم انبیاءؑ کے مقاصدِ بعثت و کمالات اور قوت عاقلہ و عاملہ کے مظاہر کے تناظر میں بعثتِ محمدیؐ کی عملی خصوصیات کا مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 109:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (2)اولو العزم انبیاءؑ کے مقاصدِ بعثت و کمالات اور قوت عاقلہ و عاملہ کے مظاہر کے تناظر میں بعثتِ محمدیؐ کی عملی خصوصیات کا مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۱؍ رمضان المبارک 1447ھ / 11؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ تین مقدمات کا خلاصہ✔️ چوتھا مقدمہ: ارادۂ الہی کی تکمیل کے لیے اولو العزم انبیاءؑ کی بعثت کے تین مقاصد✔️ آیت و حدیث کی روشنی میں انبیاءؑ کی بعثت کے مقاصد و اہداف کا تعین✔️ صفات و لوازم نبوت: نفسِ ناطقہ کی دونوں قوتوں؛ عاقلہ و عاملہ کا تمام انسانوں سے ممتاز ہونا✔️ وحئ الہی کا اعلی ترین علم‘ اَعقل الناس پر آتا ہے✔️ نبی کا جنت و جہنم کا عقلی ادراک و مشاہدہ‘وحئ الہی کے لوازمات میں سے✔️ نبی کی قوتِ عاقلہ کی بلندی اور اعلی درجے کی استعداد و صلاحیت✔️ قوتِ عاقلہ کے اضافہ سے سچے خوابات کی صورت میں مستقبل بینی کی استعداد✔️ نبی کا اپنی قوتِ عاملہ کی اعلی صلاحیت سے سمتِ صالح کے وصف سے متصف ہونا✔️ سمتِ صالح کے نتائج؛ عبادات، تدبیرِ منزل، سیاستِ مدینہ اور اعلی اخلاقیات کا حصول✔️سمتِ صالح سے دور کی مصلحت کی فہم و فراست پیدا ہوتی ہے✔️نبی گویا چار خواص کا مجموعہ: بادشاہ، حکیم، صوفی مرشد، جبرائیل✔️’’بادشاہ‘‘ کی تعریف جسے حکمت عملی کی زبان میں "انسان مدنی" کہا جاتا ہے✔️ نبی میں دوسرا شخص حکمتِ نظری و عملی کے اوصاف سے متصف حکیم ہوتا ہے✔️ نبی میں تیسرا شخص مرشد کامل نیز مرشدِ حقہ اور صوفی کامل کی خصوصیات✔️ نبی میں چوتھا شخص جبرائیلؑ امین ہوتا ہے نیز جبرائیلؑ امین کی امتیازی صفات✔️ آپؐ کی بعثت کے چار مقاصد پر مشتمل آیتِ قرآنی✔️ انحصرتؐ کے مکی دور کے تین اہم کام؛ ابطالِ شرک،قیامت کا اثبات اور ابراہیمی دین کی عملی شکلوں میں تحریفات کی تردید✔️ ہجرتِ مکہ، جہاد کا حکم اور نبی اکرمؐ کی قوتِ عاقلہ و عاملہ کے غیر معمولی اظہارات✔️ آپؐ کا دس علوم (علمِ قرآن، علم ایمان، علمِ معاد، علم احسان، علم شرائع، علم اخلاق، علم آداب، علم فتن و انذار، علم فضائل اعمال اور علم مناقب عُمّال) کو پھیلانا اور امت کوان سے بہرور کرنابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 13, 20261h 18m

Ep 108خُطباتِ خلافت| خُطبہ 108 | افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات: فضل کا مفہوم، فضلِ کلی، امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت کا برہانی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 108:فصل ہشتم کا تتمہ؛ افضلیتِ شیخینؓ پر دلائل عقلیہ (1)افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات: فضل کا مفہوم ، فضلِ کلی، امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت کا برہانی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 10؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ فصل ہشتم کے دو مقاصد کا خلاصہ اور تتمہ سے ربط✔️ فصل ہشتم کا تتمہ؛ افضلیتِ شیخینؓ پر دلائل عقلیہ✔️ افضلیت شیخینؓ کے دلائل عقلیہ کے سات مقدمات✔️ "مقدمہ"، "قیاس استثنائی و اقترانی" اور "موضوع و محمول" کا مفہوم✔️ سات مقدمات: بطور شکل اول قیاس اقترانی، اور ان کا حاصل: شیخینؓ تمام صحابہ سے افضل ہیں✔️ پہلا مقدمہ: نفس فضل و افضلیت کا مفہوم، تعریف و حقیقت✔️ فضل کے خصائص میں تقابل کیلئے دو اشیاء کا "نوع" میں یکسانیت کا ہونا✔️ اہم سوال کا جواب؛ کلام میں خطابی، ادبی اور شعری انداز کا برہانیات سے اختلاط، خلط مبحث ہے✔️ امام ولی اللہ دہلویؒ کا اس خلط مبحث کی علامت نمایاں کرنا✔️ دوسرا مقدمہ: فضل کلی کا معنی و مفہوم✔️ گھوڑے، یاقوت اور سونے کا افضل ہونا؛ فضلِ کلی کے دو مرتبے✔️ فضل کلی عرفِ عام اور فضل کلی عرفِ خاص✔️ سیاست،قانون سازی اور درس وتدریس وغیرہ میں فضل کلی کا عرفی مفہوم✔️ پہلے اور دوسرے مقدمے کا مقصد و ہدف✔️ تیسرا مقدمہ: امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت فضیلت کا معیار؛ تفصیلی بحث✔️ نبی مبعوث‘ خیر و فضل کا میزان و معیار✔️امورِ نبوی میں زیادہ مشابہت رکھنے والا‘ ملتِ محمدیہ میں افضل ترین شخص✔️ مقدمے کی علمی مثال سے توضیح و تشریح✔️ ملت کا نظام‘ نظامِ سیاست سے زیادہ مشابہ✔️ ملتِ اسلامیہ کی سیاست کی تکمیل کے لازمی امور✔️ اس مقدمے کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ✔️ امور نبوت سے مشابہت، اختیاری امور میں معیار ہے، ناکہ غیر اختیاری اوصاف؛ جیسے نسب اور حسن و جمال میں فائق ہونا✔️ ’’اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُ‘‘ پر سوال کا جواب اور تقویٰ کا جامع مفہوم✔️ بسااوقات نفل عبادات سے نفعِ انسانیت کے کاموں؛ جہاد و سیاست اور غلبۂ دین کا افضل ہونا✔️ نبی اکرمؐ کا دو جماعتوں میں سے ایک جماعت کو افضل قرار دینا✔️ تیسرے مقدمے کا خلاصہ؛ فضلِ کلی کے بنیادی اوصافبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 12, 20261h 27m

Ep 107خُطباتِ خلافت| خُطبہ 107 | احادیثِ فتن اور تاریخِ خلافت راشدہ کے تناظر میں تدبیرِ الٰہی اور جارحۂ الٰہی ؛ امام شاہ ولی اللہؒ کے نظریہ کا مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 107:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (16)احادیثِ فتن اور تاریخِ خلافت راشدہ کے تناظر میں تدبیرِ الٰہی اور جارحۂ الٰہی ؛ امام شاہ ولی اللہؒ کے نظریہ کا مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۹؍ رمضان المبارک 1447ھ / 09؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ نبی اکرمؐ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ؛ گزشتہ سے پیوستہ✔️ احادیثِ فتن میں موجود وقائع کے ظہور کا اعتقاد، دیگر پیشین گوئیوں پر یقین کے مرادف؛ امام ولی اللہؒ کا جامع تبصرہ✔️ کمینے لوگوں کی خصلتیں؛ سیاسی معاہدات توڑنا، مالی امانتوں کو ضائع کرنا اور باہمی اختلاف کرنا✔️ حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد فتنوں کا زمانہ اور تدبیرِ الہی✔️ امام علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے زمانے انتظام خلافت کی نوعیت؛ شاہ صاحبؒ کا تاریخی وقائع کی روشنی میں جائزہ✔️ حضرت عثمانؓ کے خلاف فتنہ برپا کرنے والوں میں کمینگی کی تینوں خصلتیں✔️ اہم نکتہ کے ذیل میں؛ انبیاءؑ اور ان کے خلفاء کی فضیلت کا اصل راز؛ جارحۂ الہی ہونا ہے✔️ تدبیر الہی کا جارحہ اور واسطۂ اصلاح عالَم ہونے میں حضرات خلفائے ثلاثہؓ اور امام علی کرم اللہ وجہہ کے مابین موازنہ✔️ حضرت علیؓ کی اقامتِ دین کے لیے سرتوڑ کوششیں✔️ افضلِ امت، فیوض الہی کی جارحیت کا قوی تر ہونا ہے نا کہ محض صحتِ نیت اور کثرتِ اعمال✔️ فتن سے متعلق ایک اہم بات اور یاس سے دوری✔️ فتنوں کے دور میں بھی اسلام قائم رہا✔️ جنگ نہروان اور امام علیؓ کے جارحۂ الہی ہونے کا تحقیقی جائزہ✔️ شاہ صاحبؒ کا اس دقیق نکتہ بیان کرنے کا مقصد✔️ پیشِ نظر کتاب کی فصلِ ہشتم کے تتمے سے متعلق گفتگوبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 10, 20261h 26m

Ep 106خُطباتِ خلافت| خُطبہ 106 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 106:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (15)خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 08؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ چوتھی تقریر کی تفصیل: فقہاء اور آئمہ اصحاب(جیسے عمر فاروقؓ، علی المرتضیؓ، ابن مسعودؓ) کا استخلاف سے افضلیت کو مستنبط کرنا؛ متعلقہ آثار کا جائزہ✔️ خلافت خاصہ اور افضلیت لازم و ملزوم✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے انتخاب کامعیار ✔️ پانچویں تقریر کی تفصیل: ’’اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ‘‘ کے مصداق: مہاجرین اولین، نیز ’’كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ‘‘کے خطاب کے تعیُّن میں دو تاویلیں: فضلائے امت یا مھاجرین اولین✔️ چھٹی تقریر کی تفصیل : انقیاد خلیفہ کے لزوم سے اُس کی افضلیت کا ثبوت؛ آیت "سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ" سے شاہ صاحب کا استنباط✔️ ساتویں تقریر کی تفصیل: آیت ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ کا مصداق افضل فرد ؛ فتنۂ ارتداد کی پیشین گوئی کے تناظر میں آیت کی تفسیر✔️ مقدمۂ ثانی : آیت: ’’وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ۔۔۔وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ‘‘ کے مصداق حضرات خلفائے ثلاثہ✔️ وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ ۔۔۔الصّٰلِحُوْنَ( آیت) میں فتح شام کی پیشین گوئی جو حضرات شیخینؓ کے زمانے ہوئی✔️ آیات :(1)یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ(2)سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ (3)وَقُلْ رَّبِّ اَدۡخِلۡنِىۡ کے مصداق اور ان کی تفسیر و تاویل✔️ مقدمۂ ثالثہ : حضرات خلفائے ثلاثہ کے زمانے میں ’’تمکین فی الارض‘‘ اور امام علی کے زمانے میں انتظام مملکت کی نوعیت✔️ حوادث خیر و شر کی بزبان انبیاء‘ پیشین گوئی اور رہنمائی ؛ مقدمے پر تمہیدی کلام✔️ نبی اکرمﷺ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ✔️ حدیث "خیر الناس قرنی/ خیر القرون قرنی" کی تفصیلی وضاحتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 9, 20261h 17m

Ep 105خُطباتِ خلافت| خُطبہ 105 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 105:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (14)خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 07؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ افضلیت شیخین اور خلافت خاصہ پر سابقہ گفتگو کا خلاصہ✔️ مقدمۂ اولی : خلافت خاصہ اور افضلیت شخصی میں تلازم✔️ اس پہلے مقدمے کی ممکنہ تقریرات کا اسقراء ؛ اجمالی خاکہ✔️ 1) تلازم کی تقریر: باعتبار ’’سنت اللہ‘‘✔️ 2) تلازم کی تقریر: خصوصی "داعی" کے ظہور کے اعتبار سے✔️ 3) تلازم کی تقریر: باعتبار تعین پیغمبری✔️ 4) تلازم کی تقریر: باعتبار اتفاق صحابہ✔️ مذکورہ تقریرات کے ثبوت میں آثارِ صحابہؓ سے اشارہ واستدلال✔️ 5) تلازم کی تقریر: امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی "تمکین فی الارض" سے تعلیق، اور ’’تمکین‘‘ اور ’’امر و نھی‘‘ ، ’’خلافتِ خاصہ‘‘ کی حقیقت میں شامل ہیں✔️ 6) تلازم کی تقریر : خلیفہ کی اطاعت کا وجوب ایک گونہ افضلیت رکھتا ہے: سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ (آیت) سے استدلال✔️ 7) تلازم کی تقریر: ولایت کا استحقاق ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ صفت کا حامل فرد: ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ‘‘ (آیت) سے استدلال✔️ پہلی تقریر کی تفصیل: رحمت خاصہ کا ظہور - باعتبار سنت اللہ - افضل فرد کی تسلیط سے ہوتا ہے✔️ دوسری تقریر کی تفصیل: علومِ حقہ کا الہام اور دواعئ کلیہ کا نزول، نفوس قدسیہ سے مختص؛ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ (آیت) سے استدلال✔️ تیسری تقریر کی تفصیل: حدیت ابن عباسؓ کا مفہوم: "سَرایا و بُعوث میں افضل پر مفضول کو والی بنانا خیانت ہے" چناں چہ خلیفۂ مطلق کا تعیُّن اس سے بھی بلند ہے!✔️ سابقہ تقریر کی روشنی میں اسامہ بن زیدؓ کو افضل پر والی بنانے کی وجہ ؟ اہم انتظامی سوال کا جواببروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 9, 20261h 33m

Ep 104خُطباتِ خلافت| خُطبہ 104 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق: انتخابِ ربّانی، دلائلِ شرعیہ اور تاریخی اِرتقاء کا تحقیقی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 104:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (13)خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق: انتخابِ ربّانی، دلائلِ شرعیہ اور تاریخی اِرتقاء کا تحقیقی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۵؍ رمضان المبارک 1447ھ / 05؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ دروس کا خلاصہ✔️ مسلک چہارم: خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق✔️ خلافت خاصہ کی حقیقت، ارادۂ الہی کے تحت انبیاءؑ کی نیابت میں اصلاح عالَم ہے✔️ منتخب افراد میں مراد حق سے متعلقہ صفات اور حقیقتِ نبوت ✔️ خلافت خاصہ کی حقیقت جو حدیث میں "خلافت ورحمت" سے کنایہ ہے✔️ حضرت ابن مسعودؓ کی رائے میں "خلافتِ خاصہ" اللہ کا انتخاب ؛ امام ولی اللہؒ کا استدلال✔️ شخصی کمال اور خارجی انتظام کے تناظر میں حضرت علیؓ کے زمانے میں خلافت خاصہ کی نوعیت؛ خلافت عامہ کی طرف انتقال کا زمانہ✔️ مشاجراتِ صحابہ کے تناظر میں صحابہ کے محفوظ ہونے کا مطلب: عالی حضرت شاہ عبد الرحیم رائے پوریؒ کی اہم رہنمائیبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 6, 20261h 8m

Ep 103خُطباتِ خلافت| خُطبہ 103 | افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 103:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (12)افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 04؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ حضرت عبداللہ ابن عباسؓ کا خلفائے اربعہؓ کے جبلی اوصاف بیان کرنا✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر وبھلائی کے پیکر اور دینی امور نمٹانے میں شدت و حدت جیسے اوصاف کے حامل✔️ حضرت عمرؓ‘ ذہانت و فطانت اور معاملات میں احتیاط و مسابقت جیسے اوصاف سے متصف ✔️ ابن عباسؓ کا حضرت عثمانؓ کے عبادت اور حضرت علیؓ کے علم وحلم جیسے اوصاف کا ذکر کرنا✔️ امورِ مملکت کی حکمتِ عملی‘ حضرت عثمانؓ کی جبلی خصوصیت✔️ حضرت عمرؓ کا گورنروں کو خطاب؛ مرکزی حکومت کی خیر خواہی کا حکم اور حکمران کے حلم و جہل کے اثرات کا ذکر✔️ عمر فاروقؓ کے نزدیک حکمران کے دیگر اوصاف ؛ لاگ لپیٹ، تکلف اور خواہشات سے دور ہونا، وسیع الظرف اور حق گو ہونا✔️ القوی الامین(آیت) وصف کے حامل فاروق اعظمؓ؛ خلفائے ثلاثہؓ کا سخت گرمی میں صدقات کے اونٹوں کے ریکارڈ کا اہتمام کرنے کے دوران باہمی کلام✔️ اللہ کے حکم کو مدبر، ہوشیار، اعلی اخلاقی کردار کا حامل جیسے اوصاف سے مزین شخص قائم کرسکتا ہے؛ حضرت عمرؓ کی نصائح✔️ حضرت عمرؓ کا سرکاری و عوامی مال کی حفاظت کا اہتمام؛ سخت گرمی میں صدقات کے اونٹوں کی حفاظت✔️ حقوقِ عباد کی رعایت اور تقویٰ (عدل) کا قیام؛ شیخینؓ کی افضلیت کی نمایاں خصوصیت✔️ مسلکِ سوم کا اختتامیہ ؛ دوسرا نکتہ دو سوالوں پر مشتمل✔️ ۱) قران کریم اور احادیث و آثار میں موجود افضلیتِ شیخینؓ کے معیارات میں تطبیق✔️ تطبیق؛ فقہی اصطلاحات کے تناظر میں سیاسی نظریات کی تفہیم؛ شاہ ولی اللہ کا خصوصی امتیاز✔️ فقہاء کے نزدیک اقسامِ قتل کی قرآن کریم کی تصریح سے تطبیق✔️ ۲) ایک ظاہری اشکال کا جواب؛ احادیث میں قربت نسبی و وجاہت کا افضلیت میں شمار ہونا جبکہ قرآن میں ان کی نفی ہونا✔️ مذکورہ اشکال کے جواب کے تناظر میں فضائل کی دو اقسامبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 6, 20261h 17m

Ep 102خُطباتِ خلافت| خُطبہ 102 | افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 102:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (11)افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۳؍ رمضان المبارک 1447ھ / 03؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ مسلک سوم کا اختتامیہ؛ دو اہم نکتوں کی وضاحت✔️ ذہین اور عقل مند شخص کو صحابہؓ و تابعینؒ کے افضلیتِ شیخینؓ کے اقوال پر غور و فکر کی دعوت✔️ اکثر صحابہؓ و تابعینؒ نے افضلیتِ شیخینؓ کو کسی خاص خصلت و خوبی میں منحصر نہیں کیا✔️ ۱) حضرت علیؓ کے قول ’’اقام و استقام‘‘ کی معنویت؛ حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ کا اِحکامِ خلافت اور ترویجِ دین کے لیے کردار✔️ حضرت علیؓ کے نزدیک افضلیتِ شیخینؓ کی یہی بنیادی وجہ ہے✔️ ۲) حضرت علیؓ کا ان حضرات کے لیے آخرت میں بلند مقام کی طرف اشارہ✔️ حضرت عائشہؓ کے صدیقِ اکبرؓ کے ترویجِ اسلام سے متعلق توصیفی جملے✔️ اکثر فقہائے صحابہؓ کا افضلیت کے خصالِ اربعہ میں سے دو یا تین کی طرف اشارہ✔️ کچھ فقیہ اصحابِ رسولؐ سے ان کے علاوہ بھی افضلیت کے اوصاف منقول✔️ ۱) اعلی علمی مقام و مرتبے کی بنیاد پرحضرت عمرؓ کو افضلیت حاصل✔️ فتوی دینے کے لیے فقیہ النفس ہونا ضروری (مفتی ولی حسن ٹونکیؒ)✔️ صحابہؓ کے اقوال میں حضرت عمرؓ کے کتاب و سنت کے علم کی طرف اشارہ جبکہ نبی اکرمؐ نے علمِ باطن کا تذکرہ کیا ہے✔️ ۲) جبلی مضبوط اخلاق بھی افضلیت کی ممتاز خصلت✔️ جبلی اخلاق پر تمام انسان؛ مسلمان و کافر اور متقی و فاسق فائز✔️ سابقین و مقربین میں کمال معنوی اور اخلاقِ قویہ باہم ممد و معاون✔️ صدورِ اعمال کا مرکز و منبع‘ اخلاق و ملکات✔️ خلافتِ خاصہ علی منہاج النبوة کے کمالاتِ کسبیہ کے سات لوازمات✔️ کمالاتِ جبلیہ کے چند اوصاف و خصائل✔️ قریش میں سے خلیفہ ہونے کی شرط کا تعلق جبلی کمالات سے✔️ جملوں کی معنویت کا فرق؛ افضل سے مراد‘ فضائلِ شرعیہ اور اقوی سے اخلاقِ جبلیہ✔️ روایتِ ابن عباسؓ میں حضرات صحابہؓ کی جبلی حالت کی طرف اشارہ نہ کہ افعالِ شرعیہ و کمالاتِ کسبیہ مراد✔️ حضرت عمرؓ کے ہاں خلافت وحکومت کی اہلیت کے چار اعلی معیاری اوصاف✔️ حضرت عمرؓ کا صحابہ کرام کے جبلی اوصاف پر تبصرہ‘ حضرات صحابہؓ کی عظمت کو کم نہیں کرتابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 4, 20261h 29m

Ep 101خُطباتِ خلافت | خُطبہ 101 | افضلیتِ شیخینؓ ؛ انصارؓ ، مکثرین رواةِ اصحابِ رسولؐ اور علماء و فقہاء تابعینؒ و تبع تابعینؒ کے موقف کا علمی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 101:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (10)افضلیتِ شیخینؓ ؛ انصارؓ ، مکثرین رواةِ اصحابِ رسولؐ اور علماء و فقہاء تابعینؒ و تبع تابعینؒ کے موقف کا علمی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۲؍ رمضان المبارک 1447ھ / 02؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ افضلیتِ شیخینؓ کی بابت اقوالِ انصارؓ✔️ جس صحابیؓ سے جو روایت مروی ہے وہی ان کا موقف✔️ بکثرت روایت کرنے والے اصحابِ رسولؐ کی آراء✔️ شیاطین الجن و الانس‘ حضرت عمرؓ سے دور بھاگتے ہیں✔️ فاروق اعظمؓ کو پیدا ہی غلبۂ دین کیا گیا✔️ حضرت عمرؓ کے دور کی روایات قابلِ ترجیح (روایتِ حضرت امیر معاویہؓ)✔️ حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ کی بیت المال کے مال سے عدم اعتناء و بے رغبتی (حضرت عمرو بن العاصؓ کی روایت)✔️ حضرت عمرؓ کا اپنی جان و مال اور ہر چیز سے حضورؐ کو زیادہ محبوب رکھنا✔️ تورات میں حضرت ابوبکرؓ کے خلیفہ ہونے کی پیشن گوئی✔️ علماء و فقہاء تابعینؒ کی روایات✔️ حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ سے محبت رکھنا اور ان کی افضلیت کی معرفت حاصل کرنا سنت میں ہے✔️ حضرت عمرؓ بلاخوف حق کے داعی اور زہد و تقویٰ کے پیکر✔️ کعبِ احبارؒ‘ حضرت عمرؓ کے مستجاب الدعوات ہونے کے قائل✔️ حضرات خلفائے ثلاثہؓ‘ اللہ کی طرف سے نازل کردہ کتاب ہیں (کعبِ احبارؒ)✔️ حضرت عثمانؓ‘ اللہ کی کتاب ہیں، آپؓ کا جاری کردہ مصحف برحق اور حتمی اتھاڑتی رکھتا ہے✔️ حضرت ابوبکرؓ کو امیرِ حج مقرر کرنا‘ دراصل ان کی جانشینی کا اعلان تھا✔️ شیخینؓ کی خلافت نص سے ثابت (حضرت علیؓ و دیگر صحابہؓ و تابعینؒ کی رائے)✔️ علماء و فقہاء تبع تابعینؓ کی روایات✔️ ہر دور کے ائمہ و فقہاء اور صوفیاء کرام حضرات شیخینؓ کی افضلیت کے قائل✔️ مسلکِ اجماعِ امت کے دو اہم ترین مسئلوں پر اگلے درس میں گفتگو ہوگیبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 4, 20261h 19m

Ep 100خُطباتِ خلافت | خُطبہ 100 | خلافتِ ثلاثہؓ کا اثبات ؛ ائمۂ اہلِ بیتؓ، حضرات حسنینؓ کریمین اور مہاجرینِ اوّلینؓ کے موقف کا علمی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 100:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (9)خلافتِ ثلاثہؓ کا اثبات ؛ ائمۂ اہلِ بیتؓ، حضرات حسنینؓ کریمین اور مہاجرینِ اوّلینؓ کے موقف کا علمی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۱؍ رمضان المبارک 1447ھ / 01؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ افضلیتِ شیخینؓ سے متعلق ائمۂ اہلِ بیت کے فرمودات✔️ حضرت عباسؓ کا اہلِ بیت میں سے خلیفہ نامزد کرنے کے سوال پر حضورؐ کا ابوبکرؓ کی خلافت و جانشینی کا اعلان کرنا✔️ فتنۂ ارتداد کے موقع پر حضرت عباسؓ کا حضرت ابوبکرؓ کے موقف کی مکمل حمایت کرنا✔️ حضرت امام حسنؓ کے خواب اور حضرت علیؓ کی تائید سے خلفائے ثلاثہؓ کی افضلیت کا ثبوت✔️ امورِ خلافت سے متعلق حضرت عمرؓ کے حق میں حضرت علیؓ اور حضرات حسنینؓ کی گواہی✔️ امام حسنؓ و حسینؓ کی اولاد کے اقوال✔️ حضرات مہاجرین اولین کے اقوال✔️ حضرات مہاجرین اولین کے حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ کی فضیلت سے متعلق اقوال✔️ حضرت سعدؓ کی حضرت عمر فاروقؓ کی مال و دولت سے بے رغبتی کی گواہی✔️ حضرت عمار بن یاسرؓ کے حضرت صدیقِ اکبرؓ کی شان میں اشعاربروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 4, 20261h 13m

Ep 99خُطباتِ خلافت | خُطبہ 99 | افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 99:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (8)افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 28؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ: افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی میں اطلاقى جائزہ✔️ اہم نکتہ ؛ عہد صحابہ و تابعین میں منطوق کلام پر عمل، جبکہ عہد مابعد میں تتُّبعِ احادیث کے بعد تطبیق و تاویل کا طریقہ؛ سابقہ درس کے ایک اہم نکتے کی مزید وضاحت✔️ فقہاء صحابہؓ و تابعینؒ کے افضلیتِ شیخینؓ میں اقوال ؛ نموذجی مطالعہ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنی افضلیت کا یقین✔️ حضرت عمر فاروقؓ کو خلیفہ نامزد کرنے پر اعتراض اور صدیقِ اکبرؓ کا تاریخی جواب✔️ افضلیتِ صدیق اکبر ؓمیں اقوالِ فاروقؓ کا حد تواتر تک پہنچنا✔️ خلیفہ مقرر کرنے کے لیے حضرت عمرؓ کا آخری خطبہ✔️ حضرت عمرؓ کا خانہ کعبہ کے اندر رکھے خزانے کو غرباء میں تقسیم کرنے کا ارادہ لیکن حضرت ابوبکرؓ اور حضورؐ کی اتباع میں ارادہ ترک کرنا✔️ بقول حضرت عمر؛ حضرت ابوبکرؓ کی (جرات مندانہ) ایک رات اور ایک دن (حضرت) عمرؓ کی ساری نیکیوں پر زیادہ بھاری✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر کے کاموں سے مجھ سے سبقت لے جاتے تھے (حضرت عمرؓ)✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے اپنی افضلیت کے بارے میں اقوال✔️ فاروق اعظمؓ کا خلافت کی مشاورتی کمیٹی کے چھ اصحابؓ کے بارے میں قول✔️ حضرت عثمان ذوالنورینؓ کے افضلیتِ شیخینؓ اور اپنی فضیلت سے متعلق ارشادات✔️ حضرت علیؓ کے افضلیتِ شیخینؓ کے بارے چند اقوال✔️ حضرت علیؓ سے متواتر روایت؛ ابوبکرؓ و عمرؓ خیرِ امت ہیںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 2, 20261h 19m

Ep 98خُطباتِ خلافت | خُطبہ 98 | افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 98:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (7) افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی میں اطلاقى جائزہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 26؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ تیسرا مسلک: خلفائے ثلاثہؓ کی ترتیبِ خلافت کے مطابق ان کی افضلیت پر اجماعِ امت✔️ مسئلۂ اجماعِ امت کے ثبوت کے دو دائرے✔️ افضلیتِ شیخینؓ پر اجماعِ امت کے انعقاد کی بنیاد کے دو مرتبے ✔️ پہلا مرتبہ: اجماع کے منعقد ہونے پر نصِ صریحی ✔️ نبی اکرمؐ کے خلیفہ و نائب کے بارے میں صحابہ کرامؓ سے ’’خیر الامة‘‘، ’’افضل الناس‘‘، ’’احق بالخلافة ‘‘ اور ’’احق بھذا الامر‘‘ کے الفاظ منقول✔️ دوسرا مرتبہ: نقلِ اجماع دلالةً اور اس کا بنیادی اصول✔️ خلفاء کی خلافت پر صحابہؓ کا سکوت بھی دلالةً اجماع کی دلیل✔️ دوسرے مرتبے: اجماع دلالةً پر گفتگو کی پانچ انواع ✔️ نوعِ اول: انعقادِ خلافت کے وقت فقہاء صحابہؓ کا حضرت صدیقؓ کو افضلِ امت قرار دینا✔️ حضرت عمرؓ کا احق بالخلافة ہونے کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ کی جانشینی کا اعلان کرنا ✔️ حضرت ابو عیبدہؓ کا حضرت ابوبکرؓ کی خلافت پر ’’ثالث ثلاثہ‘‘ سے استدلال کرنا✔️ حضرت علیؓ اور حضرت زبیرؓ کے قول کے مطابق بھی حضرت ابوبکرؓ خلافت کے سب سے زیادہ مستحق✔️ نوعِ دوم: متعدد مواقع پر فاروق اعظمؓ کا منبر رسولؐ پر حضرت ابوبکرؓ کی فضیلت بیان کرنا✔️ نوعِ سوم: حضرت صدیقؓ کا حضرت فاروقؓ کو خلیفہ نامزد کرتے وقت انہیں ’’خیرِ امت‘‘ قرار دینا✔️ نوعِ چہارم: حضرت عبدالرحمنؓ کا استخلافِ حضرت عثمانؓ کے موقع پر انہیں سیرتِ شیخینؓ کے مطابق عمل کرنے کی تاکید کرنا‘ افضلیتِ شیخینؓ کی قاطع دلیل✔️ حضرت علیؓ کا سب سے پہلے حضرت عثمانؓ کی بیعت کرنا✔️ شہادتِ عمرؓ کے بعد خلافت کی مجلسِ مشاورت، ممبرانِ شوریٰ اور افضلِ امت کی بنیاد پر حضرت عثمانؓ کا انتخاب✔️ نوعِ پنجم: حضرت علیؓ کا ایامِ خلافت میں متعدد مجالس میں حضرات شیخینؓ کی افضلیت کو اسی ترتیب سے بیان کرنا✔️ سلف کے آثار بیان کرنے سے پہلے ایک اہم نکتے کی وضاحتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 27, 20261h 31m

Ep 97خُطباتِ خلافت | خُطبہ 97 | نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات‘ احادیثِ نبویہؐ (4)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 97:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (6)نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (4) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 25؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ چوتھے اصول سے متعلق احادیث کا بیان✔️ چونتیسویں حدیث: حضرات شیخینؓ ادھیڑ عمر اہل جنت کے سردار✔️ پینتیسویں حدیث: شیخینؓ کے لیے جنت میں اونچے اور اعلی مقامات✔️ چھتیسویں حدیث: میدانِ حشر میں امت پر دونوں حضرات مقدم ہوں گے✔️ سینتیسویں حدیث: انبیاءؑ و رسل کے بعد صدیقِ اکبرؓ کا سب سے پہلے جنت میں داخلہ✔️ اڑتیسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کے لیے خاص تجلی کا ظہور✔️ انتالیسویں حدیث: صدیقِ اکبرؓ حوض کوثر پر حضورؐ کے ہمراہ✔️ چالیسویں حدیث: سب سے پہلے ابوبکرؓ سے اللہ کا مصافحہ و معانقہ پھر عمر فاروقؓ✔️ حضرت عمر فاروقؓ کی آسمانوں پر زیادہ شہرت✔️ اکتالیسویں حدیث: صدیقؓ کو فاروقؓ پر افضلیت حاصل؛ روایات کا مطالعہ✔️ حضرات شیخینؓ کی مطلقاً افضلیت پر مشتمل احادیث کا مطالعہ✔️ بیالیسویں حدیث: حضرات شیخینؓ‘ حضورؐ کے محبوب✔️ تینتالیسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کی زبانی حضرت عمرؓ کی افضلیت✔️ چوالیسویں حدیث: حضورؐ کا حالتِ مرض میں حضرت ابوبکرؓ کو امام مقرر کرنا✔️ پینتالیسویں حدیث: آپؐ کا جماعتِ صحابہؓ کے سامنے مناقبِ خلفائے اربعہ ؓ بیان کرنا✔️ چھیالیسویں حدیث: انحضرتؐ کا شیخینؓ کو دو مقرب فرشتوں اور دو اولو العزم پیغمبروں سے تشبیہ دینا✔️ شیخینؓ کی رائے کے اختلاف کے تناظر میں حضور ؐ کا جبرائیلؑ و میکائیلؑ کی اختلافی رائے پر اسرافیلؑ کے فیصلے کا ذکر کرنا✔️ نرمی و سختی کا مشورہ دینے والے انبیاءؑ✔️ سینتالیسویں حدیث: حضورؐ کے زمانے میں صحابہ کرامؓ کا افضلیتِ صحابہؓ پر گفتگو کرنا✔️ اڑتالیسویں حدیث: بہت سارے واقعات میں آپؐ کا شیخینؓ سے مشورہ کرنا✔️ انچاسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کا صدیق کے لقب سے مشرف ہونا✔️ پچاسویں حدیث: حضورؐ کا صدیقؓ کو امیرِ حج مقرر کرنا نیز امارتِ حج کا مقام امامتِ نماز سے فائق ہونا✔️ اکیاونویں حدیث: انحضرتؓ کا فاروق اعظمؓ کو لوگوں سے بیعت لینے کے لیے مقرر کرنا✔️ مسلک دوم مکمل ہوا، اگلے درس میں مسلک سوم؛ افضلیتِ شیخینؓ پر امت کے اجماع سے متعلق گفتگو ہو گی بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 27, 20261h 17m

Ep 96خُطباتِ خلافت | خُطبہ 96 | نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات‘ احادیثِ نبویہؐ (3)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 96:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (5) نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (3) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۶؍ رمضان المبارک 1447ھ / 24؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ شروع کی گیارہ احادیث میں حضرات شیخینؓ کے کارہائے نبوت کی تکمیل سے متعلق اصولی دلائل کا ذکر✔️ بارہ سے انیس حدیث تک قبل از ہجرت کے زمانے میں غلبۂ دین کے لیے جدوجہد کا تذکرہ✔️ انیسویں حدیث: صدیق اکبرؓ کا مقام و مرتبہ‘ حضرت عمرؓ سے بہتر و اعلی ✔️ بیسویں حدیث: حضرت عمرؓ‘ عثمان ذو النورینؓ سے بہتر و افضل ✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے کمالِ نفسانیہ کے ثبوت اور امت کے اعلی مراتب میں شامل ہونے سے متعلق احادیث کا مطالعہ✔️ اکیسویں حدیث میں ابوبکرؓ کے لیے مقامِ صدیقیت اور عمرؓ و عثمانؓ کے لیے منصبِ شہیدیت کا ذکر✔️ بائیسویں حدیث: حضرت صدیق اکبرؓ کے لیے مقام صدیقیت کا ذکر ✔️ تئیسویں حدیث: فنحاص یہودی کے قصے کے تناظر میں حضرت صدیقؓ کی موافقت میں نزولِ وحی ✔️ سیاسی بصیرت سے نابلد انتہاء پسندانہ مذہبی ذہنیت کا حدیثِ فنحاص اور اس جیسے مضمون پر مشتمل احادیث سے خود ساختہ مطالب اخذ کرکے فتنہ و فساد برپا کرنا✔️ ابو قحافہ ؓ کے قبل از اسلام نازیبا کلمات پر حضرت صدیق اکبرؓ کے عمل کی تعریف پر قرآنی آیت کا نزول✔️ حضرت ابوبکرؓ کا سیاسی بصیرت کی بنیاد پر حضورؐ کے خواب کی تعبیر بیان کرنا✔️ صدیق اکبرؓ کا غزوۂ بدر کے موقع پر مشرکین مکہ کی شکست کی پیشنگوئی کرنا اور آپؓ کی موافقت میں قرآن کا نازل ہونا✔️ صلحِ حدیبیہ کے موقع پر صدیقؓ کی نبیؐ کے فیصلے کی مکمل موافقت اور اس پر شرح صدر‘ صدیقیت کی روشن علامت ✔️ چوبیسویں حدیث: حضورؐ کا بہت سے واقعات میں حضرت ابوبکرؓ سے تعبیر پوچھنا✔️ صدیقؓ کی قوتِ عاقلہ کا نبی اکرمؓ کی قوتِ عاقلہ سے موافقت رکھنا‘ صدیقیت کا واضح پہلو ✔️ پچیسویں حدیث: مقامِ صدیقیت کی فضیلت کی وجہ سے خود پسندی و عجب کی کیفیت کا صدیقؓ کے سینے سے نکال دینا✔️ تکبر وخود پسندی، عجب و جاہ پرستی‘ قوتِ عاملہ سے پیدا ہوتی ہے✔️ صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عاملہ کی حضرت پیغمبرؐ کی قوتِ عاملہ سے موافقت اور آپؐ کی صفتِ عصمت سے ملحق✔️ چھبیسویں حدیث: انبیاءؑ کی قوتِ عاملہ سے موافقت کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ میں نیکیوں کی بہت ساری اقسام کا جمع ہونا ✔️ امام شاہ ولی اللہؒ کا احادیث سے اخذ و استنباط کا امتیازی پہلو ✔️ ستائیسویں حدیث: جنت کے آٹھوں دروازوں سے صدیق اکبرؓ کو پکارا جائے گا✔️ اٹھائیسویں حدیث: حضرت عمر فاروقؓ کی زبان پر حق جاری ہونا؛ وحی کے مماثل خصوصیت✔️ انتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ‘ منصبِ محدثیت پر فائز تھے✔️ تیسویں حدیث: حضرت عمرؓ کے سائے سے شیطان کا دور بھاگنا؛ عصمت کے مماثل خصوصیت✔️ اکتیسویں حدیث:عمر فاروقؓ کو نبی اکرمؐ کی علمی نیابت حاصل تھی ✔️ بتیسویں حدیث: وحی کے ساتھ حضرت عمرؓ کی رائے کی موافقت؛ وحی کے مماثل خصوصیت✔️ حدیث میں موافقتِ عمرؓ میں وحی الہی کے نزول کے تین نمایاں واقعات کا ذکر✔️ بدر کے قیدیوں کے بارے رائے کا اختلاف اور حضرت عمرؓ کی موافقت میں وحی کا نزول✔️ تینتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ کو دین کا امت میں سے سب سے زیادہ حصہ میسر آیا ✔️ حضرات شیخینؓ کے چار اصولی اوصاف و کمالات میں سے تین اصولوں پر مشتمل احادیث مکمل ہوئیںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 26, 20261h 26m

Ep 95خُطباتِ خلافت | خُطبہ 95 | نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات‘ احادیثِ نبویہؐ (2)

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 95:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (4)نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۵؍ رمضان المبارک 1447ھ / 23؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ چھٹی حدیث: آپﷺ کے بعد اقتدائے شیخینؓ کا مطلب؛ ’’اقتدُوا بالذَین‘‘ حدیث کی وضاحت✔️ ساتویں حدیث بنی مصطلق: آپؐ کے بعد وصولئ صدقات کے ذمہ دار افراد میں خلفائے ثلاثہ ؓ کی طرف اشارہ✔️ آٹھویں حدیث وضعِ احجار: مسجد نبوی کے سنگ بنیاد رکھنے میں خلفائے ثلاثہ کی حسبِ ترتیب معاونت✔️ سورۂ تحریم میں تعیینِ خلافت کے افشائے راز پر تنبیہ؛ حضرت سندھیؒ کا موقف اور حدیث مذکور سے استدلال✔️ نویں حدیث میں حضورؐ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا ذکر✔️ دسویں حدیث: آپؐ کا قریب الوفات ایک مؤثر خطاب؛ اختلافِ آراء کے وقت سنت نبویؐ اور سنتِ خلفائے راشدینؓ کے التزام کا حکم✔️ امام دہلویؒ کے نزدیک راہِ ہدایت اور تربیتِ نفوس کا سہل الحصول طریقہ✔️ سنت کا معنی و مفہوم اور نظم و ضبط کی ضرورت و اہمیت✔️ مدینہ میں خلافت اور شام میں بادشاہت؛ حدیث کا درست مفہوم✔️گیارہویں حدیث: خلافت کی ترتیب کے مطابق افضلیت کی ترتیب کا ہونا اور اس مضمون کو احادیث مستفیضہ سے ثابت کرنا✔️ بارہویں حدیث: آپؐ کے وزراء ؛ زمین میں ابوبکرؓ وعمرؓ، آسمان میں جبرائیلؑ ومیکائیلؑ اور ان کی معاونت✔️ ہر اہم معاملے میں رسول اللہﷺ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ سے مشورہ✔️ تیرہویں حدیث: حضرات شیخینؓ کا درجہ؛ تائید نبی پر آپؐ کا اللہ کا شکر ادا کرنا اور ان حضرات کا بمنزلۂ آنکھ اور کان ہونا✔️ چودہویں حدیث: افضلیتِ صدیق اکبرؓ کا بیان✔️ پندرہویں حدیث: ابوبکر صدیقؓ کے اولیت اسلام کی وجہ سے تکالیف کا سامنا اور آپؐ کی مالی و جانی مواسات✔️ سولہویں حدیث: آپ ﷺ کا عزتِ اسلام کے لیے فاروق اعظمؓ کے لیے اسلام لانے کی دعا کرنا✔️ سترہویں حدیث: حضرت عمرؓ کے اسلام لانے پر اہلِ آسمان کا ایک دوسرے کو خوشخبری دینا✔️ اٹھارویں حدیث: حضرت عمرؓ فتنے کا بند دروازہ نیز اس بند دروازے کی تفسیر✔️ ۱) حضرت فاروق اعظمؓ کے ہاتھوں فارس وروم کی فتح✔️ ۲) حضرت عمرؓ کا بلا شرکتِ غیرے جمعِ قرآن کا اہتمام اور حضرت عثمانؓ کا اسے قلم روئے خلافت پر نافذ کرنا✔️ ۳) حضرت عمرؓ کے زمانے میں شرعی و قانونی دلائل میں اجماع کو اہم اصل مقرر کرنے میں امتیازی کردار✔️مقاماتِ تصوف کی تحقیق اور طریقت کے بانی؛ حضرت عمر فاروقؓ✔️ حضرت صدیق اکبرؓ سبقتِ اسلام اور نصرت و عزت اسلام میں نمایاںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Feb 25, 20261h 14m
© 2021 Rahimia Institute of Quranic Sciences