PLAY PODCASTS
خُطباتِ خلافت| خُطبہ 105 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں
Episode 105

خُطباتِ خلافت| خُطبہ 105 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں

Khutabat e Khilafat · Rahimia Institute of Quranic Sciences

March 9, 20261h 33m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 105:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (14)
خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں

 خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 بتاریخ : ۱۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 07؍ مارچ 2026ء
 بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ افضلیت شیخین اور خلافت خاصہ پر سابقہ گفتگو کا خلاصہ
✔️ مقدمۂ اولی : خلافت خاصہ اور افضلیت شخصی میں تلازم
✔️ اس پہلے مقدمے کی ممکنہ تقریرات کا اسقراء ؛ اجمالی خاکہ
✔️ 1) تلازم کی تقریر: باعتبار ’’سنت اللہ‘‘
✔️ 2) تلازم کی تقریر: خصوصی "داعی" کے ظہور کے اعتبار سے
✔️ 3) تلازم کی تقریر: باعتبار تعین پیغمبری
✔️ 4) تلازم کی تقریر: باعتبار اتفاق صحابہ
✔️ مذکورہ تقریرات کے ثبوت میں آثارِ صحابہؓ سے اشارہ واستدلال
✔️ 5) تلازم کی تقریر: امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی "تمکین فی الارض" سے تعلیق، اور ’’تمکین‘‘ اور ’’امر و نھی‘‘ ، ’’خلافتِ خاصہ‘‘ کی حقیقت میں شامل ہیں
✔️ 6) تلازم کی تقریر : خلیفہ کی اطاعت کا وجوب ایک گونہ افضلیت رکھتا ہے: سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ (آیت) سے استدلال
✔️ 7) تلازم کی تقریر: ولایت کا استحقاق ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ صفت کا حامل فرد: ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ‘‘ (آیت) سے استدلال
✔️ پہلی تقریر کی تفصیل: رحمت خاصہ کا ظہور - باعتبار سنت اللہ - افضل فرد کی تسلیط سے ہوتا ہے
✔️ دوسری تقریر کی تفصیل: علومِ حقہ کا الہام اور دواعئ کلیہ کا نزول، نفوس قدسیہ سے مختص؛ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ (آیت) سے استدلال
✔️ تیسری تقریر کی تفصیل:  حدیت ابن عباسؓ کا مفہوم: "سَرایا و بُعوث میں افضل پر مفضول کو والی بنانا خیانت ہے" چناں چہ خلیفۂ مطلق کا تعیُّن اس سے بھی بلند ہے!
✔️ سابقہ تقریر کی روشنی میں اسامہ بن زیدؓ کو افضل پر والی بنانے کی وجہ ؟ اہم انتظامی سوال کا جواب

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
 
منجانب: رحیمیہ میڈیا