PLAY PODCASTS
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 91 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)
Episode 91

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 91 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)

Khutabat e Khilafat · Rahimia Institute of Quranic Sciences

July 14, 20252h 7m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 91:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 14؍ محرم الحرام 1447ھ / 10؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ سابقہ درس کا خلاصہ
✔️ ’’قال رسولُ الله‬ ﷺ لعلّی أنت منّی بمنزلة هارون مِن موسیٰ إلّا أنّه لا نبيّ بعديْ‘‘ سے معترض کا علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه -  کی خلافتِ بلا فصل پر استدلال
✔️ مذکورہ حدیث کا پسِ منظر  اور تفصیلات: مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی حضور ﷺ سے دو مشابہتیں، لیکن نُبوّت کا دروازہ بند
✔️ اس حدیث سے زیادہ سے زیادہ مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے لیے استحقاقِ خلافت کا ثُبوت ملتا ہے، نہ کہ نصبِ خلافت کا
✔️ موسیٰ علیه السّلام کی وفات کے بعد یوشع علیه السّلام خلیفہ بنے نہ کہ ہارون علیه السّلام: معترض کی دلیل کا الزامی جواب
✔️ معترض کا ہٹ دھرمی کی بنا پر حدیث سے خود ساختہ استدلال اور شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا جواب
✔️ معترض نے اپنے غلط استدلال سے نعوذ باللہ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی توہین کا ارتکاب کیا ہے 
✔️ اُمّت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ نبی کے علاوہ کسی کے لیے بہ طورِ معصوم، مفترض الطّاعة کا تصوُّر نہیں  
✔️ معترض کا حدیث غدیرِ خم ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ سے استدلال اور اس کا جواب 
✔️ اس حدیث کا پسِ منظر؛ حضور ﷺ سے اہلِ لشکر کی حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - سے متعلق شکایت اور آپؐ کا اہلِ بیت کے فضائل میں خطبہ
✔️ غدیرِ خم میں اہلِ بیت کے فضائل سے متعلق احادیثِ مبارکہ
✔️ اہلِ بیت کا مصداق ازواجِ مطہرات، آلِ علی و عقیل و جعفر و عباس - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - 
✔️ صحیح مسلم کی روایت میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور نہیں 
✔️ ”مستدرکِ حاکم“ میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور؛ پسِ منظر اور تفصیلات
✔️ ان روایات کے تناظر میں حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - اور اہلِ بیت سے بُغض و عداوت رکھنے والوں کو زجر و تنبیہ کرنا مقصود 
✔️ اہلِ بیت، آلِ رسولؐ اور ازواج مطہرات سے محبت، صلہ رحمی اور فضائل سے متعلق روایات
✔️ ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے تناظُر میں حضور ﷺ کو ہر چیز پر ترجیح دینا‘ ایمانِ کامل 
✔️ ولایت کے تین طبقے اور صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ولایت کے سب سے اعلیٰ درجے پر فائز 
✔️ ”مولیٰ“  کا معنی دوستی اور نصرت ہے نہ کہ خلافت و ولایت
✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘  کا تعلق مسئلہ ایجابِ استخلاف سے نہیں 
✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘  سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - ثابت کرنے کے لیے دُور اَز کار تاویلات کرنا
✔️ مولیٰ کے چند دیگر معانی، مگر ان میں سے ولي الأمر کے معنیٰ میں مستعمل نہیں
✔️ فصل میں عقلی دلائل سے امامِ برحق بالترتیب صدیق اکبر، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی المرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم أجمعین -ہیں

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا