PLAY PODCASTS
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 99 |  افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ
Episode 99

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 99 | افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ

Khutabat e Khilafat · Rahimia Institute of Quranic Sciences

March 2, 20261h 19m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 99:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (8)
افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ
 خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 بتاریخ : ۱۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 28؍ فروری 2026ء
 بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ درس کا خلاصہ: افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی میں اطلاقى جائزہ
✔️ اہم نکتہ ؛ عہد صحابہ و تابعین میں منطوق کلام پر عمل، جبکہ عہد مابعد میں تتُّبعِ احادیث کے بعد تطبیق و تاویل کا طریقہ؛ سابقہ درس کے ایک اہم نکتے کی مزید وضاحت
✔️ فقہاء صحابہؓ و تابعینؒ  کے افضلیتِ شیخینؓ میں اقوال ؛ نموذجی مطالعہ
✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو  اپنی افضلیت کا یقین
✔️ حضرت عمر فاروقؓ کو خلیفہ نامزد کرنے پر اعتراض اور صدیقِ اکبرؓ کا تاریخی جواب
✔️ افضلیتِ صدیق اکبر ؓمیں اقوالِ فاروقؓ کا حد تواتر تک پہنچنا
✔️ خلیفہ مقرر کرنے کے لیے حضرت عمرؓ کا آخری خطبہ
✔️ حضرت عمرؓ کا خانہ کعبہ کے اندر رکھے خزانے کو غرباء میں تقسیم کرنے کا ارادہ لیکن حضرت ابوبکرؓ اور حضورؐ کی اتباع میں ارادہ ترک کرنا
✔️ بقول حضرت عمر؛ حضرت ابوبکرؓ کی (جرات مندانہ) ایک رات اور ایک دن (حضرت) عمرؓ کی ساری نیکیوں پر زیادہ بھاری
✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر کے کاموں سے مجھ سے سبقت لے جاتے تھے (حضرت عمرؓ)
✔️ حضرت عمر  فاروقؓ کے اپنی افضلیت کے بارے میں اقوال
✔️ فاروق اعظمؓ کا خلافت کی مشاورتی کمیٹی کے  چھ اصحابؓ کے بارے میں قول
✔️ حضرت عثمان ذوالنورینؓ کے افضلیتِ شیخینؓ اور اپنی فضیلت سے متعلق ارشادات
✔️ حضرت علیؓ کے افضلیتِ شیخینؓ کے بارے  چند اقوال
✔️ حضرت علیؓ سے متواتر روایت؛ ابوبکرؓ و عمرؓ خیرِ امت ہیں

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا