PLAY PODCASTS
سیمینار | مکی دعوتِ نبوی ﷺ کے مقاصد اور مدنی نظام کی تشکیل کی اساس پر سماجی رہنمائی کی ضرورت و اہمیت
Episode 342

سیمینار | مکی دعوتِ نبوی ﷺ کے مقاصد اور مدنی نظام کی تشکیل کی اساس پر سماجی رہنمائی کی ضرورت و اہمیت

خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences

September 22, 202453m 10s

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

*مکی دعوتِ نبوی ﷺ کے مقاصد*
*اور مدنی نظام کی تشکیل کی اساس پر سماجی رہنمائی کی ضرورت و اہمیت*

*خطاب:*
حضرت ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظہ اللہ
سرپرست ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ(ٹرسٹ)  لاہور

*برموقع سیمینار:*
بتاریخ: 29؍ صفر المظفر 1446ھ / 04؍ ستمبر 2024ء
بمقام: :ڈیسٹینیشن ہوٹل جی پی او چوک مری

۔ ۔ ۔ ۔ خطاب کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ رسول اللہ ﷺ کو ہمارے لیے اُسوۂ حسنہ بنانے کا درست مفہوم
✔️ آپ ﷺ کا انتہا درجے کا قربِ الٰہی حاصل ہونے کے باوجود عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنے کا راز
✔️ تین صحابہ کرامؓ کا رسول اللہ ﷺ کی عبادت کو اسوہ و نمونہ بنانے کا شوق اور ہر ایک کا اپنا اپنا لائحۂ عمل طے کرنا
✔️ رسول اللہ ﷺ کی تین صحابہؓ کے لائحۂ عمل پر تنبیہ اور عام آدمی کے لیے شاہراہِ عمل کا تعین
✔️ سماجی حقوق کے لیے رسول اللہ ﷺ کی بھرپور جدوجہد
✔️ بعثتِ نبوی ﷺ سے پہلے مکہ میں ظلم و جبر پر مبنی طبقاتی سوسائٹی
✔️ طبقاتی تقسیم کے خاتمے کے لیے حضور ﷺ کی کلمۂ توحید کی دعوت اور سرمایہ پرست ایلیٹ کلاس (اَشرافیہ) کا ری ایکشن
✔️ کلمہ ’’لا الہٰ الا اللّٰہ‘‘ طبقاتی سوسائٹی کے نظام کو بدلنے کا پیغام
✔️ کلمۂ توحید کی دعوت کے تین نتائج؛ پہلا نتیجہ دنیا کی فلاح و کامیابی
✔️ کلمۂ توحید کی دعوت کا دوسرا نتیجہ؛ سرزمین عرب پر حکمرانی کا قیام
✔️ کلمۂ توحید کی دعوت کا تیسرا نتیجہ؛ فارِس و رُوم کی حکومتوں پر بالادستی اور بین الاقوامی نظام کا قیام
✔️ آپ ﷺ کی سیاسی دعوت کا امپیکٹ؛ مکہ میں طبقات پر مبنی انسانی تقسیم کے نظام کا خاتمہ
✔️ نبی اکرم ﷺ کا یثرب کو مدینہ (سول سوسائٹی) بنانے کا پہلا عمل؛ عقدِ مواخات سے مضبوط معاشی نظام کی راہ ہموار
✔️ یثرب کو مدینہ (سول سوسائٹی) بنانے کا دوسرا اِقدام؛ میثاقِ مدینہ سے اَمن و امان کے مستحکم سیاسی نظام کا قیام
✔️ آج ہماری سوسائٹی کی بہتری کے لیے آپ ﷺکی سیرت سے رہنمائی اور لائحۂ عمل کا معیار
✔️ فکری انتشار کی حامل سوسائٹی میں دین کے درست نظریے کے فہم و شعور کی ضرورت و اہمیت
✔️ دینِ اسلام میں کل انسانیت کے حقوق کی پاسداری‘ نیز ذمی کے حقوق کی پامالی پر آپ ﷺ کی سخت وعید
✔️ آج کی سائنسی ترقیات کی بنیاد؛ دینِ اسلام کے دورِعروج کی مرہونِ منت
✔️ سیرتِ نبی ﷺ اور روشن تاریخ کا اس نکتۂ نظر سے مطالعہ کرنے کی ضرورت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

*منجانب: رحیمیہ میڈیا*