PLAY PODCASTS
خطبات

خطبات

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan w: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute.

Rahimia Institute of Quranic Sciences · Irfan Sadiq

524 episodesUR

Show overview

خطبات has been publishing since 2021, and across the 5 years since has built a catalogue of 524 episodes. That works out to roughly 550 hours of audio in total. Releases follow a several-times-a-week cadence.

Episodes typically run an hour to ninety minutes — most land between 47 min and 1h 18m — though episode length varies meaningfully from one episode to the next. None of the episodes are flagged explicit by the publisher. It is catalogued as a UR-language Religion & Spirituality show.

The show is actively publishing — the most recent episode landed 5 days ago, with 36 episodes already out so far this year. Published by Irfan Sadiq.

Episodes
524
Running
2021–2026 · 5y
Median length
1h 3m
Cadence
Several per week

From the publisher

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan w: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute

Latest Episodes

View all 524 episodes

استخفافِ قوم‘‘ کے سرمایہ دارانہ ملمع کار فرعونی بیانیہ کے خلاف علم و عدل پر مبنی دینی مزاحمت کی ضرورت و اہمیت | 08-05-2026’’

May 9, 20261h 15m

یومِ مزدور: انبیاءؑ کی عادلانہ جدوجھد اور دین فطرت کی روشنی میں محنت کُش سرمایہ داری نظام کا جائزہ | 01-05-2026

May 4, 20262h 0m

ابراہیمیؑ اصول عشرہ میں عدل کی اساسیت: تاریخ انبیاء کے تناظر میں معاصر سامراجی کرداروں کا جائزہ | 24-04-2026

May 1, 20261h 52m

معرفتِ الٰہی کی اساس پر ملتِ حنیفیہ کی تشکیل؛ آذری و نمرودی نظام کے بالمقابل ابراہیمی جدوجہد کی اہمیت | 24-04-2026

Apr 29, 20261h 8m

توحید کی اساس پر استحصالی سماج کو چیلنج کرنے کا اسوہ ابراہیمیؑ اور صہیونی اِکارڈ کے خلاف مزاحمتی جدوجہد | 17-04-2026

Apr 21, 202657 min

ظلم کے نظاموں کے انجام اور ملت ابراھیمیہ کے قرآنی اصولوں کے تناظر میں ڈیجیٹل دور میں دینِ حق کے انسان دوت عادلانہ جدوجہد کی اہمیت | 17-04-2026

Apr 20, 20261h 31m

معاہدات کے نبوی اقدامات کی روشنی میں معاہدہ شکن عالمی نظام کے خلاف شعوری اجتماعی حکمت عملی کی ضرورت و اہمیت | 10-04-2026

Apr 18, 20261h 1m

مزاحمت اور مذاکرات کی نبوی حکمت کی روشنی میں خطہ میں عالمی شیطانی پالیسی کا جائزہ | 10-04-2026

Apr 13, 20261h 3m

کلمۂ توحید کے پیغام آزادی کی روشنی میں عالمی استعمار کے غلام ساز نظام کا جائزہ | 03-04-2026

Apr 9, 202650 min

دینِ قیّم کے فطری اصولوں کے بالمقابل کج روی کی استعماری حکمت عملی اور اس کے خلاف آزاد قومی مزاحمت کا جائزہ | 03-04-2026

Apr 8, 20261h 20m

Ep 504تقریبِ تکمیل قرآنِ حکیم در ریجنل مراکز اِدارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ | مفتی شاہ عبد الخالق آزاد

تقریبِ تکمیل قرآنِ حکیم در ریجنل مراکز اِدارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہخطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 21؍ رمضان المبارک 1447ھ / 11 مارچ 2026ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہوربروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Apr 1, 202653 min

Ep 504خطبہ عید الفطر 2026ء / ۱۴۴۷ھ | حضرت مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری

خطبہ عید الفطر 2026ء / ۱۴۴۷ھحضرت مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوریتاریخ: 21 مارچ 2026ء / یکم شوال ۱۴۴۷ھمقام: ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔ 👇🏻✔️ نماز‘ تمام مذاہب کی عبادات کی جامع شکل✔️ معیشت کا جامع عالمی نظام✔️ نکاح و طلاق کے مسلمہ بین الاقوامی قوانین✔️ مختلف خطوں کی غیر فطری جغرافیائی تقسیم اور سامراجی مفادات✔️ عید کا تہوار اور انسانی حریت و آزادی بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

Apr 1, 202633 min

Ep 503نقضِ عہد، قطعِ رحمی اور فساد فی الارض پر مبنی دجل و رافضیت کے عالمی نظام کے خلاف مزاحمت کی عصری جدوجہد | 27-03-2026

نقضِ عہد، قطعِ رحمی اور فساد فی الارض پر مبنی دجل و رافضیت کے عالمی نظام کے خلاف مزاحمت کی عصری جدوجہدخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: ٧؍ شوال المکرم 1447ھ / 27؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:الَّذِيۡنَ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَ اللّٰهِ مِنۡ بَعۡدِ مِيۡثَاقِهٖ وَيَقۡطَعُوۡنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ (2-بقرہ:27)ترجمہ: ”جو توڑتے ہیں خدا کے معاہدہ کو مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو اللہ نے فرمایا ملانے کو اور فساد کرتے ہیں ملک میں وہی ہیں ٹوٹے والے“۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکاتدین اسلام کے دور عروج اور انسانی ترقی کے لئے قرآن حکیم کے اساسی اصول✔️ اسلام کا دور عروج: بحیثیت مجموعی صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرہ✔️ ناقابلِ اصلاح معاشرتی بگاڑ اور مرض مزمن کی صورت میں انبیاء علیہم السلام کی بعثت✔️ بعثت خاتم النبیین اور رحمۃ للعالمین کی رحمت عمومی کے طفیل انسانیت مکمل تباہی سے محفوظ رہے گی✔️ ”خاتم النبیین“ کا معنی و مفہوم نیز ”العلماء ورثۃ الانبیاء“ کی تشریح✔️ مضبوطی دین اور بقائے انسانیت کے لیے رجلِ فاجر سے بھی کام لیتا ہے ✔️ انسانیت کی ترقی اور بقا کے لئے "دین ابراہیمی کے اصول عشرہ" (احکام عشرہ)✔️ انسانی اجتماعی ضمیر میں ان اصولوں کا رسوخ✔️ دور عروج میں ان ابراہیمی اصولوں پر رسوخ اور عادلانہ سماج کی تشکیل✔️ حقوق انسانیت اور "اصول عشرہ" "لیگ آف نیشن" اور "یونائیٹڈ نیشنز" کی تشکیل اور قوموں کی حفاظت حقوق کے معاہدات✔️ دین فطرت کی مزاحمت اور "الناموس الانسانی" کے لیے وسعت و گہرائی✔️ خطبہ میں پڑھی گئی آیت مبارکہ کی توضیح✔️ ریاستوں کے نظام کی تشکیل میں توحید باری تعالیٰ اور معاہدات پر عمل درآمد پیش نظر✔️ "معاہدہ حلف الفضول" اور "میثاق مدینہ" کی اصل روح معاہدات کی پاسداری ✔️ آیت میں بیان کردہ"خاسرون" (گھاٹے والوں) کی تین علامات:1۔ "نقض عہد" (معاہدوں کو توڑنا)2۔ خاندانی، قومی اور بین الاقوامی انسانی رشتوں کو توڑنا 3۔ "فساد فی الارض" زمین میں فساد مچانا✔️ "فساد فی الارض" کی دو صورتیں اور فسادیوں کو روکنے والی حق جماعت کی ذمہ داریاں✔️ "نقض عہد" "قطع رحمی" اور "فساد فی الارض" پر قائم غاصب حکومتوں کی طبعی عمر✔️ پہلی و دوسری جنگ عظیم کے بعد قومی ریاستوں کی حدود اور تحفظ حقوق انسانیت کے معاہدات کے بین الاقوامی چارٹر کا قیام✔️ امریکی سامراج کا گزشتہ سو سال میں معاہدہ شکنی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی تاریخ کا طائرانہ جائزہ✔️ "نقض" اور "رفض" کا مفہوم اور تاریخی پس منظر اور موجودہ دور کی "رافضیت" کی مصداق تحریکات کا جائزہ✔️ "رافضیت" کا تعلق مذہب سے نہیں ، بلکہ "سیاسیات" سے ہے✔️ موجودہ دور کی بین الاقوامی "رافضیت" اور"دجالیت" کے خلاف ایرانی انقلاب کے مجاہدانہ کردار کا جائزہ✔️ موجودہ جنگ میں انسان دوست اور انسانیت کش کردار کا جائزہ✔️ دجال کی دوزخ اور جنت والی حدیث کی تشریح✔️ اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ایران کے پانچ قانونی و اصولی نکات✔️ پیغام فکر و عمل بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 31, 20261h 8m

Ep 502ظلم کے خلاف مزاحمت اور حقِ دفاع: قرآنی حکم اور انبیاءؑ و حکماء کا مسلمہ اصول ، اس کی روشنی میں انسانیت دشمن سامراجی یلغار کا جائزہ | 20-03-2026

ظلم کے خلاف مزاحمت اور حقِ دفاع: قرآنی حکم اور انبیاءؑ و حکماء کا مسلمہ اصول ، اس کی روشنی میں انسانیت دشمن سامراجی یلغار کا جائزہخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۳۰؍رمضان المبارک 1447ھ / 20؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ:آیتِ قرآنی:1۔ وَ لَا تَرۡکَنُوۡا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ ۔ (11-ہود:113)ترجمہ : ”اور مت جھکو ان کی طرف جو ظالم ہیں پھر تم کو لگے گی آگ اور کوئی نہیں تمہارا اللہ کے سوا مددگار پھر کہیں مدد نہ پاؤ گے“۔حدیث نبویﷺ:1۔ عن ابن محيريز قال: قال رسول الله ﷺ:’’عن ابن مُحَيْريز مرفوعاً: "فارس نطحة أو نطحتان ثم لا فارس بعد هذا، والروم ذوات القرون كلما ‌هلك ‌قرن ‌خلفه قرن، هيهات إلى آخر الدهر هم اصحابكم ما كان في العيش خير‘‘ترجمہ: ’’حضرت ابن محیریز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فارس مسلمانوں سے ایک یا دو مرتبہ جنگ کرے گا، پھر اس کے بعد مملکت فارس کا وجود نہ رہے گا۔ روم صدیوں رہے گا، وہ سمندر اور چٹانوں کے مالک لوگ ہیں۔ جب ایک دور ختم ہو گا دوسرا آ جائے گا، روم کا آخری دور بہت برا ہوگا۔یہ تمہارے ساتھی ہیں جب تک کے اچھے طریقے پر رہیں۔ ( فارس کی حکومت ایک یا دو بار مسلمان فوجوں سے لڑ سکے گی پھر بکھر جائے گی، جبکہ رومیوں کی سلطنت چلتی رہے گی جب تک کہ وہ مسلمانوں کے تابع رہیں گے ان میں خیر رہے گی۔ جب مسلمانوں سے الگ ہو گئے، ہیہات الی آخر الدہر کا مطلب یہ ہے کہ اس کا آخری دور بہت بھیانک ہو گا)‘‘۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20490]🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔️ قرآنی تعلیمات اور نبوی احکامات میں تا قیامت جامع رہنمائی✔️ خطبے کی مرکزی آیت ’’وَ لَا تَرْكَنُوْا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ‘‘ کا معنی و مفہوم✔️ حضرت آدمؑ سے مسیحِ دجال تک ظالم و مظلوم کی کشمکش جاری ✔️ مغربی نسلوں میں جبلی سفاکیت و ظلم کی اصل وجہ✔️ مظلوم کو حق دفاع حاصل نیز ظالموں کی طرف معمولی رجحان رکھنے کی قطعی ممانعت✔️ صاحبِ اقتدار افراد و اقوام اور ممالک چار انسانی امور کی حفاظت کے پابند✔️ تمام مذاہب میں ظالموں کے خلاف عملاً اقدام کا حکم ✔️ ظالموں سے جنگ اور مقابلہ کرنا ہر دور کے انبیاءؑ، مصلحین اور انسان دوست حکماء کا تقاضا رہا ہے✔️ عدم تشدد وقتی حکمت عملی لیکن حدیث’’انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا‘‘ کے تناظر میں مظلوم کی حمایت کی ناگزیریت✔️ ظلم کے خاتمے، عدل کے قیام اور ظالم طبقوں کے خلاف نبی اکرمؐ کی تنبیہ✔️ خطبے کی مرکزی حدیث کی توضیح و تشریح؛ فارس کی فتح کی نبوی بشارت✔️ حدیث کے الفاظ؛ الروم ذوات القرون اور اصحابِ بحر و صخر کا معنی و مفہوم ✔️ مغربی شیطانوں کی آخری زمانے میں انسانیت پر یلغار کی نبوی پیشن گوئی اور بچاؤ کا حکم✔️ سامراجی بھیڑیوں کا مسلسل انسانیت پر ظلم، قتل وغارت گری اور معاشی استحصالی جارحیت✔️ مغربی بدمعاشوں کی آماجگاہ اور عیسوی تعلیمات کی خلاف ورزی✔️ رسول اللہ ﷺ کا امتی، مسلمان حکمران اور مسلم امہ ظالم کے حامی یا مظلوم کے حمایتی؟✔️ مزاحمت کے تین طریقے اور مجرموں کی قرآنی نشان دہی✔️ آج مشرق وسطی اور دنیا بھر ’’فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ‘‘ کا مصداق اور دنیا و آخرت کی آگ سے بچاؤ اور نجات کا راستہبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 31, 202656 min

Ep 501اِتباعِ شہوات کے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے مقابل ضبطِ نفس اور حرمتِ اِنسانیت کا دِینی تصوّر ، ماہِ صیام کے تناظر میں جائزہ | 13-03-2026

اِتباعِ شہوات کے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے مقابل ضبطِ نفس اور حرمتِ اِنسانیت کا دِینی تصوّر ، ماہِ صیام کے تناظر میں جائزہخطبہ جمعۃ المبارکحضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہبتاریخ:23؍رمضان المبارک 1447ھ /13؍مارچ 2026ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپسخطبے کی راہنما قرآنی آیتوَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ اَنۡ یَّتُوۡبَ عَلَیۡکُمۡ ۟ وَ یُرِیۡدُ الَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الشَّہَوٰتِ اَنۡ تَمِیۡلُوۡا مَیۡلًا عَظِیۡمًا، یُرِیۡدُ اللّٰہُ اَنۡ یُّخَفِّفَ عَنۡکُمۡ ۚ وَ خُلِقَ الۡاِنۡسَانُ ضَعِیۡفًا. (النساء:27-28)ترجمہ: اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر اپنی رحمت سے متوجہ ہو، اور جو لوگ اپنے مزوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ سے بہت دور ہٹ جاؤ۔ اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کر دے، کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇✔ رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت اور انسان کی خصوصیت ✔ انسان کی دو صفات: حیوانیت اور روحانیت ✔ معرفتِ ربّ بذریعہ معرفتِ نفس ✔ اتباعِ شہوات اور عقل کی مغلوبیت ✔ انسانی تحریصات پر غیر پیداواری صنعت کی تشکیل ✔ انسان کی غالب حیثیت اور روزے کے ذریعہ شہوات کی تنظیم ✔ انسانی ہوس کو ابھارنے والا سرمایہ داری نظام ✔ امریکہ کا قائم کردہ انسانیت دشمن عالمی نظام ✔ عالمی سرمایہ دارانہ نظام میں انسانوں کی تحقیراور نوجوانوں میں اس کی مرعوبیت ✔ دین اسلام میں انسانی حرمت اور سرمایہ داری نظام میں حقوق کی پامالی ✔ ماہ صیام کے بنیادی مقصد کے تناظر میں سرمایہ پرستی سے مرعوب نوجوانوں کے لیے شعوری پیغام ✔ انسانی آزادی اور ترقی کے لیے دین کے آسان نظام اور سرمایہ داری کے جبری نظام کا موازنہ ✔ رمضان؛انسانی بیداری اور اقدار کی ترقی کا مہینہ

Mar 17, 202648 min

Ep 500تقریب رونمائی | إزالة الشُّبْھَة عن فَرْضِيَّةِ الـجُمُعة وشاہ ولی اللہ دہلویؒ اور ان کی سیاسی تحریک

تقریب رونمائی امامِ انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ کی دو مایہ نار کتب؛ ’’إزالة الشُّبْھَة عن فَرْضِيَّةِ الـجُمُعة‘‘(عربی) و امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ اور ان کی سیاسی تحریک کی تقریب رونمائی اظہارِ خیال : حضرت مولانا مفتی محمد مختار حسن بتاریخ : ۲۵؍رمضان المبارک 1447ھ / 15؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہوربروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 17, 202624 min

Ep 499تقریب رونمائی | إزالة الشُّبْھَة عن فَرْضِيَّةِ الـجُمُعة وشاہ ولی اللہ دہلویؒ اور ان کی سیاسی تحریک

تقریب رونمائی امامِ انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ کی دو مایہ نار کتب؛ ’’إزالة الشُّبْھَة عن فَرْضِيَّةِ الـجُمُعة‘‘(عربی) و امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ اور ان کی سیاسی تحریک کی تقریب رونمائی اظہارِ خیال : حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ : ۲۵؍رمضان المبارک 1447ھ / 15؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہوربروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 17, 202634 min

Ep 498تقریب رونمائی | إزالة الشُّبْھَة عن فَرْضِيَّةِ الـجُمُعة وشاہ ولی اللہ دہلویؒ اور ان کی سیاسی تحریک

تقریب رونمائی امامِ انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ کی دو مایہ نار کتب؛ ’’إزالة الشُّبْھَة عن فَرْضِيَّةِ الـجُمُعة‘‘(عربی) و امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ اور ان کی سیاسی تحریک کی تقریب رونمائی اظہارِ خیال : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۵؍رمضان المبارک 1447ھ / 15؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہوربروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 17, 20261h 5m

Ep 497دینی سیاسی شعور کی تشکیل میں رمضان المبارک کے تربیتی کردار کی اہمیت؛ فتح مکہ کے تاریخ ساز انقلاب کے تناظر میں جائزہ | 13-03-2026

دینی سیاسی شعور کی تشکیل میں رمضان المبارک کے تربیتی کردار کی اہمیت؛ فتح مکہ کے تاریخ ساز انقلاب کے تناظر میں جائزہخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 23؍رمضان المبارک 1447ھ / 13؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ:آیاتِ قرآنی:1۔ اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ، وَ رَاَیۡتَ النَّاسَ یَدۡخُلُوۡنَ فِیۡ دِیۡنِ اللّٰہِ اَفۡوَاجًا، فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ اسۡتَغۡفِرۡہُ ؕؔ اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا ۔ (110 -نصر)ترجمہ : ” جب پہنچ چکے مدد اللہ کی اور فیصلہ، اور تو دیکھے لوگوں کو داخل ہوتے دین میں غول کے غول، تو پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں اور گناہ بخشوا اس سے بیشک وہ معاف کرنے والا ہے“۔2۔ اِنَّا فَتَحۡنَا لَکَ فَتۡحًا مُّبِیۡنًا، لِّیَغۡفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡبِکَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعۡمَتَہٗ عَلَیۡکَ وَ یَہۡدِیَکَ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا۔ (48- فتح: 1-2)ترجمہ : ” ہم نے فیصلہ کردیا تیرے واسطے صریح ، تاکہ معاف کرے تجھ کو اللہ جو آگے ہوچکے تیرے گناہ اور جو پیچھے رہے اور پورا کر دے تجھ پر اپنا احسان اور چلائے تجھ کو سیدھی راہ“۔ حدیث نبویﷺ:1۔ ” الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ “. (سنن ابن ماجہ، حدیث:2628)ترجمہ: ” اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد کی، اور کفار کے گروہوں کو اس نے اکیلے ہی شکست دے دی “۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔️ رمضان المبارک‘ قلب، عقل اور نفس کو تین دینی مقاصد کے تحت اقدامات کی صلاحیت و استعداد پیدا کرنے کا مہینہ✔️ رمضان المبارک میں اہم دینی شعبہ؛ سیاستِ نبویہ سے لاپرواہی و غفلت کا عمومی ماحول✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کا آپس میں گہرا تعلق✔️ دینِ اسلام کے سیاسی استحکام کا رمضان سے بڑا جوڑ✔️ نبی اکرمؐ کی سیاسی زندگی سے بے شعوری و بے اعتنائی کی اصل وجہ ✔️ دینِ اسلام کی خلافت و حکومت کے خلاف غلط پروپیگنڈا‘ خرابی کی جڑ✔️ رمضان المبارک سیاسی سوچ کے تزکیے اور انسانیت کے آئین اور دستور؛ قرآنِ حکیم کے نزول کا مہینہ✔️ تلاوتِ قرآن، قیامِ لیل اور فہم قرآن سے سیاسی رائے قائم پیدا کرنا ضروری✔️ نبی اکرمؐ کا بحیثیت حکمران اور آپؐ کی تیار کردہ مستحکم رائے رکھنے والی بنیاد مرصوص جماعت کا شعوری سیاسی مطالعہ✔️ نبی اکرمﷺ کی سیاسی حکمت عملی کے تناظر میں فتح مکہ کاپسِ منظر اور پیش منظر✔️ فتح مکہ کا آغاز صلح حدیبیہ سے ہوانیز فتحِ مبین کی توضیح و تشریح✔️ معاہدہ صلحِ حدیبیہ؛ حضورؐ کی مدبرانہ اور مستحکم سیاسی رائےاور ریاستِ مدینہ کو تسلیم کرنے کا اظہار✔️ معاہدے کے بعد سیاسی طاقت کو تسلیم کرنے کے لیے وفود کی مدینہ آمد✔️ قریش مکہ کے اتحادی قبیلے بنو بکر کا ریاستِ مدینہ کے اتحادی قبیلے بنو خزاعہ پر حملہ ✔️ مکہ کی بڑی طاقت کے سربراہ ابوسفیانؓ کا معاہدے کی توسیع کے لیے درخواست کرنا✔️ دس رمضان المبارک کو فتحِ مکہ کے لیے نبی اکرمؐ کی مدینہ سے روانگی ✔️ ابو سفیانؓ کا حضورؐ کی خدمت میں پیش ہو کر اسلام قبول کرنا✔️ قریش کےلیے عام معافی کا اعلان اور بیعت عام✔️ فتح مکہ کے بعد سیاسی طاقت کا اظہار اور اردگرد کے قبائل کی حلفِ وفاداری✔️ حضورؐ کے اولو العزم صحابہؓ کا دنیا بھر میں اسلام کی آبیاری میں روشن کردار✔️ رمضان المبارک میں دین اسلام کے غلبے کی تاریخ کے مطالعے اور سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت واہمیتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 15, 20261h 31m

Ep 496پیغامِ رمضان اور اسوۂ بدر کے تناظر میں جماعتِ شیخ الہندؒ کی جدوجہد آزادی اور ایرانی انقلاب پر اس کے اثرات: قتل و غارت کے عالمی نظام کے خلاف جرات مند قیادت کو خراجِ تحسین | 06-03-2026

پیغامِ رمضان اور اسوۂ بدر کے تناظر میں جماعتِ شیخ الہندؒ کی جدوجہد آزادی اور ایرانی انقلاب پر اس کے اثرات: قتل و غارت کے عالمی نظام کے خلاف جرات مند قیادت کو خراجِ تحسینخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 16؍رمضان المبارک 1447ھ / 6؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:آیاتِ قرآنی:1۔ وَ لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللہُ بِبَدۡرٍ وَّ اَنۡتُمۡ اَذِلَّۃٌ ۚ فَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ۔ (3 -آل عمران: 123)ترجمہ : ” اور تمہاری مدد کرچکا ہے اللہ بدر کی لڑائی میں اور تم کمزور تھے سو ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم احسان مانو“۔2۔ وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ نَّبِیٍّ قٰتَلَ ۙ مَعَہٗ رِبِّیُّوۡنَ کَثِیۡرٌ ۚ فَمَا وَہَنُوۡا لِمَا اَصَابَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَ مَا ضَعُفُوۡا وَ مَا اسۡتَکَانُوۡا ؕ وَ اللہُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیۡنَ ۔ (3- آل عمران: 146)ترجمہ : ”اور بہت نبی ہیں جن کے ساتھ ہو کر لڑے ہیں بہت خدا کے طالب پھر نہ ہارے ہیں کچھ تکلیف پہنچنے سے اللہ کی راہ میں اور نہ سست ہوئے ہیں اور نہ دب گئے ہیں اور اللہ محبت کرتا ہے ثابت قدم رہنے والوں سے“۔خطبے کی رہنما احادیثِ نبویہﷺ:1۔ ” مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“. (صحیح بخاری، حدیث:38)ترجمہ: ” جس نے رمضان کے روزے ایمان اور خالص نیت کے ساتھ رکھے اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے گئے “۔2۔ ” مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“. (صحیح بخاری، حدیث:37)ترجمہ: ” جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے عبادت کرے اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں “۔3۔ ”كَمْ مِنْ صَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ صِيَامِهِ إِلَّا الظَّمَأُ، وَكَمْ مِنْ قَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ قِيَامِهِ إِلَّا السَّهَرُ“. (سنن دارمی، حدیث: 2755)ترجمہ: ”کتنے روزے دار ایسے ہوتے ہیں جن کو روزے کا کوئی ثواب نہیں ملتا، وہ (بھوکے) پیاسے رہتے ہیں، اور کتنے رات میں عبادت کرنے والے ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے قیام کا رت جگے (جاگنے) کے سوا کوئی فائدہ نہیں“۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔️رمضان المبارک؛ نزولِ قرآن اور فتحِ بدر کا مہینہ✔️ ریاستیں ہمیشہ سے امن ، عدل اور معاشی خوشحالی پر قائم ہوتی رہی ہیں✔️ معاشروں میں ظلم و ستم، غلامی، بدامنی کی صورت میں انبیاءؑ کی بعثت✔️ خطبے کی مرکزی آیت’’وَ لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللہُ بِبَدۡرٍ وَّ اَنۡتُمۡ اَذِلَّۃٌ ۚ ‘‘ کی روشنی میں تربیت یافتہ جماعتِ صحابہ کے معرکۂ بدر کا ذکر✔️ خطبے کی دوسری آیت’’وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ نَّبِیٍّ قٰتَلَ ۙ مَعَہٗ رِبِّیُّوۡنَ کَثِیۡرٌ‘‘ کی تشریح✔️ رمضان‘ انقلابات کا مہینہ نیز خطبے کی مرکزی حدیث میں روزے کے اہداف و مقاصد کا ذکر✔️ تقویٰ کی تین اساسیات؛ فہم و شعور، حق پرستی اور بلا عوض تعلیم و تربیت✔️ تقویٰ کی اساس پر انبیاءؑ کی جماعت سازی اور سچی، باشعور، حق پرست اور تربیت یافتہ جماعت کے لیے غلبے کا وعدہ✔️ ’’یٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِیْ كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ‘‘ بنی اسرائیل کے لیے بلاد الشام کے وعدے کی اساسیات اور یہودی مغالطے کی نشان دہی✔️ بلاد الشام کا وعدہ‘ خاص نسل، رسمی مذہب اور قومِ عمالقہ کا کردار اداکرنے والے انسانیت دشمنوں یہودیوں کے لیے نہیں!✔️ بلاد الشام اور زمین پر اللہ کی حکمرانی قائم کرنے کا اصل حق دار✔️ عربوں کی ترکوں کے خلاف بغاوت کے پسِ پردہ یہی انسان دشمنی اور نسلی ذہنیت کار فرما✔️ امنِ عالم کی تباہی میں سامراجی و طاغوتی طاقتوں، ان کی حامی رجعت پسند مذہبیت اور آلہ کار طبقات کا گِھناؤنا کردار✔️ غزوہ بدر میں نبی اکرمؐ نے نیا منظم ملڑی ازم متعارف کرایا✔️ صبر و استقامت، تقویٰ اور عزم و ہمت والی جماعت کے لیے میدانِ بدر میں فرشتوں کا تعاون؛ مفسرین کی دو آراء✔️ نبوی غزوات اور اسلامی جنگوں کا سبق؛ تنظیم سازی، منظم حکمت عملی اور غیر روایتی جنگ✔️ ہندوستان کی جدوجہدآزادی میں شیعہ و سنی طبقوں کے حریت پسندوں کا کردار✔️ حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کا شیعہ سنی مناظرے اور اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لیے کردار✔️ عالمی سامراج کا بلا تفریق شیعہ وسنی مسلم و غیر مسلم ملکوں کو رَوندنا اور ہمارا المیہ✔️ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای‘ ولی اللہی تحریک کی جدوجہدِ آزادی کے کردار کے معترف✔️ ایرانی شیعہ علماء کے حریت پسندانہ تصورات میں جماعت شیخ الہندؒ کا رہنماء کردار✔️ ایرانی انقلاب کے مثبت سیاسی و معاشی اور تہذیبی اثرات✔️ جمعة المبارک کی اجتماعیت اور خطبہ جمعہ کے مقاصد✔️ ایران پر سامراجی یلغار اور سپریم لیڈر کو شہید کرنا کس قانون کے تحت؟✔️ آزادی و حریت اور حکمرانی کی بھی ایک لذت و مٹھاس ہوتی ہے✔️ نسبتِ ائمۂ اہل بیت کے حاملین، رجعت پسند گروہیت اور کامیابی کا آفاقی اصول✔️ ماہِ رمضان اور پیغام فکر و عملبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Mar 8, 20261h 26m
© 2021 Rahimia Institute of Quranic Sciences