PLAY PODCASTS
26-01-2024 | دینِ اسلام میں حکمتِ عملی، فراستِ ایمانی اور علمِ اَسرار و مصالح کی حقیقت اور اس کے تقاضے
Episode 285

26-01-2024 | دینِ اسلام میں حکمتِ عملی، فراستِ ایمانی اور علمِ اَسرار و مصالح کی حقیقت اور اس کے تقاضے

خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences

January 30, 20241h 24m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

دینِ اسلام میں حکمتِ عملی، فراستِ ایمانی اور
علمِ اَسرار و مصالح کی حقیقت اور اس کے تقاضے

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 14؍ رجَبُ المُرَجَّب 1445ھ / 26؍ جنوری 2024ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ :

آیاتِ قرآنی:
1۔ إِنَّمَا يَخْشَى اللّٰهَ ‌مِنْ ‌عِبَادِهِ ‌الْعُلَمَاءُ۔ (35 – الفاطر: 28)
ترجمہ: ”بے شک اللہ سے اس کے بندوں میں سے عالِم ہی ڈرتے ہیں".

2۔ ‌أَلَا ‌إِنَّ ‌أَوْلِيَاءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔ (10 – یونس: 62)
ترجمہ: ”خبردار ! بے شک جو اللّٰه کے دوست ہیں، نہ اُن پر ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے“۔

احادیثِ نبوی ﷺ :
1۔ ”لِكُلّ آيةٍ مِنْھَا ظَهْرٌ و بَطْنٌ“. (الطّبراني في الكبير، حدیث: 10107)
ترجمہ: ”(قرآن حکیم کی) ہر آیت کا ایک ظاہر ہوتا ہے اور ایک باطن ہوتا ہے“

2۔ ”طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلٰى كُلِّ مُسْلِمٍ“. (سنن ابن ماجة، حدیث: 224)
ترجمہ: ”علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 

0:00 آغاز
1:31 دینِ اسلام کی صحیح اور جامع حقیقت سمجھنا ہر مسلمان کا بنیادی فریضہ ہے

3:10 حکمتِ عملی اور حکمتِ نظری کی حقیقت اور ان کا بنیادی فرق

5:55 فراستِ ایمانی اور طبعی کی حقیقت و ماہیت اور اس کے عقلی و عملی تقاضے

7:17: سیرتُ النبی ﷺ سے ظاہر شریعت کا علم اور علم اسرار الدین دونوں حاصل ہوتے ہیں

12:09 اِخْبات الی اللّٰہ سمیت اَخلاقِ اربعہ کے طریقوں کی نبوی رہنمائی اور اس کے تقاضے

20:55  علم المصالح و المفاسد اور علم الشرائع و الحدود کی حقیقت، مقاصد اور نتائج

22:42  دینِ اسلام کے عملی نظام اور اس کی روح میں قومی و بین الاقوامی تقاضوں کی رعایت

24:55 فقہ حنفی میں روحِ اسلام اور اس کی حقیقت و ماہیت کی رعایت رکھی گئی ہے

30:48  اسلام کی صورت و معنی کو قائم رکھنے کے لیے فقہا اور محدثین کی جامع کوششیں

33:47  دینِ اسلام کے معنی و صورت کے حوالے سے افراط و تفریط کی صورتیں

37:42  مجددی ولی اللّٰہی مکتبۂ فکر کی اہم ترین خصوصیت؛ معنی و صورت کا جامع تصور

45:40 اسلام کے معنی و صورت کے تناظر میں امام شاہ عبد العزیز دہلویؒ کا سیاسی شعور اور فتویٰ دارالحرب

50:41  برعظیم میں مسلمانوں کے نظام کی شکست کے بعد ولی اللّٰہی جماعت کی حکمتِ عملی

54:34  برعظیم میں مذہبی لبادے میں استعماری حربوں پر فراستِ ایمانی کی نظر

59:43  حضرت اقدس شاہ عبدالقادر رائے پوری اور مولانا عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کا نظریہ افروز مکالمہ

1:04:19 آزادی، امن، عدل اور معاشی خوش حالی کے تناظر میں ریاست کے نظام کے جائزے کا اُصول

1:07:51 عصرِ حاضر کی تحریکوں اور جماعتوں میں افراط و تفریط کا شعوری تجزیہ

1:10:50  اسلام کی ظاہری و باطنی معنویت کے حوالے سے علمائے حق کا کردار

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/