PLAY PODCASTS
21-04-2023 | تکمیل رمضان المبارک اور نظام عیدالفطر کی حکمت اور مقاصد
Episode 242

21-04-2023 | تکمیل رمضان المبارک اور نظام عیدالفطر کی حکمت اور مقاصد

خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences

May 17, 20231h 16m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

*تکمیلِ رمضان المبارک اور نظامِ عیدالفطر*
*کی حکمت اور مقاصد*

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 30؍ رمضان المبارک 1444ھ / 21؍ اپریل 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ* :

*آیتِ قرآنی:*
”یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ، وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۔ (2 – البقرۃ: 185)
ترجمہ: ”اللہ چاہتا ہے تم پر آسانی، اور نہیں چاہتا تم پر دُشواری، اور اس واسطے کہ تم پوری کرو گنتی، اور تاکہ بڑائی کرو اللہ کی اس بات پر کہ تم کو ہدایت کی، اور تاکہ تم احسان مانو“۔

*احادیثِ نبوی ﷺ:*

*1۔* إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ عِيدًا وَهَذَا عِيدُنَا۔ (صحیح بخاری، حدیث: 952)
ترجمہ: ”ہر قوم کی عید ہوتی ہے اور آج یہ ہماری عید ہے“۔

*2۔* إِذَا كَانَ يَوْمُ عِيدِهِمْ يَعْنِي يَوْمَ فِطْرِهِمْ بَاهَى بِهِمْ مَلَائِكَتَهُ، فَقَالَ: يَا مَلَائِكَتِي مَا جَزَاءُ أَجِيرٍ وَفَّى عَمَلَهُ؟ قَالُوا: رَبَّنَا جَزَاؤُهُ أَنْ يُوَفَّى أَجْرَهُ. (مشکوٰۃ المصابیح، حدیث: 2096)
ترجمہ: ”جب ان کی عید کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے اپنے فرشتوں پر فخر کرتے ہوئے فرماتا ہے: میرے فرشتو! اس مزدور کی کیا جزا ہونی چاہیے جو اپنا کام پورا کرتا ہے؟ وہ عرض کرتے ہیں، پروردگار! اس کی جزا یہ ہے کہ اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 
 انسانیت کو اپنی ترقی کے لیے ایک جامع اور مکمل نظامِ حیات درکار ہے
 دینِ اسلام کے نظامِ فکر اور نظامِ حیات سے متعلق ایک بنیادی غلطی فہمی کا ازالہ
 دینِ اسلام ایک جامع، مربوط اور مکمل نظامِ حیات دیتا ہے
 اسلام تمام مادی اور رُوحانی نظاموں کی خوبیوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے
 روحانی ترقی کے نظام اور جسمانی تہذیب میں روزے کا مقام اور کردار
 قیام اللیل، اعتکاف اور ادعیۂ ماثورہ کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق میں کردار
 اسلام کے مجموعی نظام میں ’’عید‘‘ کا تصور اور اس کی اہمیت
 روزے کے معاملے میں مریض اور مسافر کے لیے (یُسر) سہولت و آ سانی کے احکام
 انسانیت کے لیے اسلام کے مَلَکوتی نظام کے مقابلے میں مادی اور فلکیاتی نظام کی سختیاں
 بمقابلہ اسلام دیگر مذاہب میں تشدد و تعمق کے رویوں سے انسان کے لیے مشکلات
 اسلام کے مجموعی نظام کی روح یُسر (آسانی) پر قائم ہے نہ کہ عُسر (سختی) پر
 عیدالفطر روزوں کی عدت (تعداد) پوری کرنے کے بعد خوشی کا دن ہے
 عید کے دن میں روزہ نہ رکھنے کے حکم کی حکمت
 نوروز اور مِہرجان کے نعم البدل کے طور پر مسلمانوں کے لیے عید الفطر اور عید الاضحی کا تقرر
 عیدین کا مقصود‘ انسانیت کو عقلی اور طبعی فرحت مہیا کرنا ہے
 ظالمانہ نظام کی موجودگی میں انسانوں کے درمیان عقلی اور طبعی خوشی کے تقاضے پورے نہیں ہوتے
 عیدین (خوشی کے دن منانے) کے بعض آداب‘ جیسے غسل، خوشبو اور بہتر لباس وغیرہ کا اہتمام
 عیدین کا اہتمام عالمی نہیں، بلکہ جغرافیائی سطح پر ہونے کی وجہ اور حکمت

مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
) آئیکون کو دبادیں۔

*منجانب: رحیمیہ میڈیا*