PLAY PODCASTS
تعمیری رویوں اور معاشرے کی تشکیل میں قرآن حکیم کی تلاوت،اس کے نظامِ حکمت اور صفتِ احسان کا اَساسی کردار| 2024-07-28
Episode 328

تعمیری رویوں اور معاشرے کی تشکیل میں قرآن حکیم کی تلاوت،اس کے نظامِ حکمت اور صفتِ احسان کا اَساسی کردار| 2024-07-28

خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences

August 4, 202452m 0s

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

تعمیری رویوں اور معاشرے کی تشکیل میں قرآن حکیم کی تلاوت،اس کے
نظامِ حکمت اور صفتِ احسان کا اَساسی کردار

تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 21؍ محرم الحرام 1446ھ / 28؍ جولائی 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 

خطاب کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیث نبوی ص:

آیاتِ قرآنی
1۔ ‌هُوَ ‌الَّذِي ‌أَرْسَلَ ‌رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔ (9 – التوبہ: 33)
ترجمہ: ”اس (اللہ تعالیٰ) نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے، تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کرے اور اگر چہ مشرک نا پسند کریں“۔
2۔ ‌وَكُونُوا ‌مَعَ ‌الصَّادِقِينَ۔ (9 – التوبہ: 119)
ترجمہ: "اور ہو جاؤ سچوں کے ساتھ"۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ“۔ (الجامع الصحیح للبخاری، حدیث: 5027)
ترجمہ: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
تمہیدی گفتگو قرآن حکیم کے حوالے سے ہماری روز مرہ حکمتِ عملی اور ترجیحات کیا ہونی چاہئیں تلاوتِ قرآن حکیم کے حوالے سے غلط فہمی کا ازالہ اور تلاوتِ قرآن کی اہمیت تلاوتِ قرآن حکیم کے حوالے سے عقلی ترغیبات اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ارشادات صوفیائے کرام کے اقوال اور مجالس کے لیے مریدین اور معتقدین کا اہتمام قرآن حکیم کی تلاوت اور تفہیم کے لیے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا خصوصی ارشاد روزانہ قرآن حکیم کی تلاوت کے معمول کا شخصیت سازی میں اہم ترین کردار قرآن حکیم دین کے مکمل نظامِ فکر و عمل کی دعوتِ فکر و عمل دیتا ہے قرآن حکیم عبادات سمیت انسانیت کے مسلمہ اقدار کو قائم کرنے کی دعوت دیتا ہے قرآن حکیم ابدی سچائیوں کے عملی نظام کو قائم کرنے کا ایک لائحۂ عمل دیتا ہے محض لفاظی اور گفتگو کے بجائے قرآنی تعلیمات کے مطابق اپنی تربیت پیش نظر رہے تربیت اور رویوں کی تبدیلی اور تعمیر میں صفتِ احسان کا بنیادی کردار قرآن حکیم کے چار بنیادی اُمورِ تربیت: تلاوتِ قرآن، تعلیمِ کتاب،...