PLAY PODCASTS
مسئلۂ فلسطین صہیونیت کا انسانیت دشمن کردار اور تاریخی حقائق|2023-11-10
Episode 273

مسئلۂ فلسطین صہیونیت کا انسانیت دشمن کردار اور تاریخی حقائق|2023-11-10

خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences

November 14, 20231h 8m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

*مسئلۂ فلسطین*

*صہیونیت کا انسانیت دشمن کردار اور تاریخی حقائق*

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 25؍ ربیع الثانی 1445ھ / 10؍ نومبر 2023ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:*

*آیتِ قرآنی:*

وَ قَضَیْنَاۤ اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ فِی الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِی الْاَرْضِ مَرَّتَیْنِ وَ لَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِیْرًا۔ (17 - بنی اسرائیل: 4)

ترجمہ: ”اور صاف کہہ سنایا ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ: تم خرابی کرو گے مُلک میں دو بار، اور سرکشی کرو گے بڑی سرکشی“۔

*حدیثِ نبوی ﷺ:*

”لَتَتْبَعُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ شِبْرًا شِبْرًا“ الحدیث۔ (الجامع الصّحیح للبخاری، حدیث: 7320)

ترجمہ: ”تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت میں اتباع کرو گے“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
 
آغاز 0:00

1:12 قرآن حکیم کلی، اُصولی اور جامع رہنمائی کی ابدی کتاب ہے

5:50   مسئلۂ فلسطین پرعالَمِ اسلام کا اضطراب اور مسئلے کی حقیقی نوعیت

9:34  مسئلۂ فلسطین سے متعلق ’’سورت بنی اسرائیل‘‘ کی آیات میں اُصولی رہنمائی

13:37  قرآن حکیم کا بنیادی قانون اسرائیل کا زمین میں دو مرتبہ فساد مچانا

17:35  یہود کا عہد و پیمان کا اقرار و گواہی کے باوجود عہد شکنی اور اللہ کی طرف سے سخت سزا

22:21  فساد مچانے کی وجہ اور اس کا تاریخی پسِ منظر

26:23  سیاسی گروہ بندی اور لیڈرشپ کی طاقت کے حصول کے لیے قتل و غارت گری

29:56  درست سیاسی نظام میں حقِ حکمرانی کے دو بنیادی انسانی اُصول

33:58  عرب قبائل اور فلسطینی سرداروں کی خلافتِ عثمانیہ سے غداری اور جرائم کا ارتکاب

37:15  شریفِ مکہ کو برطانوی سامراج نے خلافتِ عثمانیہ کے خلاف استعمال کیا

39:00  مفتیٔ اعظم مکہ و مفتیٔ اعظم فلسطین کا خلافتِ عثمانیہ کے خلاف ناحق فتویٰ

41:57   قومی آزادی کی تحریکوں کے خلاف عرب کے فرقہ پرستوں کا کردار

43:34  یہودیت کے صہیونی طبقے کا انسانیت دشمن کردار

44:57  سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے اسرائیل پر حملے کی قرار واقعی حیثیت

47:13  مذہبِ یہودیت پر ذِلت و رُسوائی اور مسکنت کا عذاب ایک قرآنی پیشین گوئی

48:46 فلسطین میں لڑائی اسلام اور یہودیت کی مذہبی لڑائی نہیں، بلکہ یہودیت کا صہیونی کردار ہے

50:53  فلسطینی اتھارٹی کے مقابلے میں غزہ میں عسکریت پسندوں کا غلبہ ایک سوالیہ نشان ہے

53:28  ہندوستان میں انگریز کا قبضہ کرانے والی غدار مسلمان نام نہاد لیڈر شپ

56:13  مسلمان ممالک میں مسئلۂ فلسطین کے نام پر چندے کا مکروہ دھندہ

59:02  مسئلۂ فلسطین کے حل کے لیے مطلوبہ ویژن! اور حالات واقعات کے درست ادراک کی ضرورت و اہمیت


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/