PLAY PODCASTS
قرآن حکیم میں فکر و تدبُّر کی اہمیت اور دینی تعلیم و تربیت کے مراکز کی ذمہ داریاں | 2023-08-04
Episode 261

قرآن حکیم میں فکر و تدبُّر کی اہمیت اور دینی تعلیم و تربیت کے مراکز کی ذمہ داریاں | 2023-08-04

خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences

August 9, 20231h 43m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

*قرآن حکیم میں فکر و تدبُّر کی اہمیت*

*اور دینی تعلیم و تربیت کے مراکز کی ذمہ داریاں*

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 16؍ محرم الحرام 1445ھ / 4؍ اگست 2023ء

*بمقام:* جامعہ تعلیم القرآن، ریلوے مسجد، ہارون آباد، ضلع بہاولنگر

*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:*

*آیاتِ قرآنی:*

*1۔* وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الذِّكۡرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ‏۔ ( 16 - النحل: 44)

ترجمہ: "اتاری ہم نے تجھ پر یہ یادداشت کہ تو کھول دے لوگوں کے سامنے وہ چیز جو اتری ان کے واسطے"۔)

*2۔* اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ۔ ( 15 - الحجر: 9)

ترجمہ: "ہم نے اَپ اتاری ہے یہ نصیحت، اور ہم آپ اس کے نگہبان ہیں"۔

*حدیثِ نبوی ﷺ:*

"خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ"۔ (صحیح بخاری، حدیث: 5027)

ترجمہ: "تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے"۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

1:35 قرآن حکیم کی مقدس تعلیمات اور تعلق مع اللہ میں ان کا کردار

4:05 خانۂ کعبہ کے انسانیت کے لیے انوارات اور اس کا جاری و ساری فیضان

 6:01 انسانی قلوب کی صفائی اور ترقی میں ذکرُ اللہ کی ضرورت و اہمیت

 9:26 قرآن حکیم کا انسانی قلوب سے تعلق اور اس کی اظہر من الشمس حقیقت

18:28  خلیفۂ ثالث حضرت عثمان غنیؓ کے دور میں متعدد مصاحفِ قرآنی کی تیاری

 23:38 حفاظتِ قرآن حکیم کا نظام اور دریافت شدہ صحیفۂ قرآنی کا واقعہ

 25:33 آخرت میں انسان سے نماز کا سوال اور نماز کی روح اور اثرات و نتائج

 32:11 قرآن حکیم میں نماز اور زکوٰۃ کا اکٹھے ذکر کرنے کی بلیغ حکمت

 37:21 قلبِ انسانی، حجرِ اَسود اور خانۂ کعبہ کے گرد طواف کے انسانیت گیر اثرات

 46:34 زکوٰۃ کے مکلف اُمرا سے زکوٰۃ وصول کرکے غربا کو تقسیم کرنے کی حکمت

 49:34 عباداتِ الٰہی کا انسانی معاملات سے تعلق اورایک غلط فہمی کا ازالہ

 52:50 قرآن حکیم کی تعلیمات میں غور و فکر اور تدبر کی ضرورت و اہمیت

1:00:21 حفظِ قرآن کا نظام سینہ بہ سینہ انتقال کی آسان اور عصری مثال سے تفہیم

1:03:34 حضرت محمد ﷺ کی وفات کے وقت خلیفۂ اَوّل کا آیتِ قرآنی سے تفقُّہ اور بصیرت کا پیغام

1:14:21 مدارس کے نظام میں حریتِ فکر کی بقا کے لیے حضرت نانوتویؒ کا شعور

1:20:33 آج مدارسِ دینیہ کے نظامِ تعلیم و تربیت کے لیے نقصان دہ رویے

 1:23:16 دینی مدارس کا نظام چلانے کے لیے مضبوط اعصاب اور حریتِ فکر ضروری ہے

  1:28:28 سرمایہ دارانہ سودی معاشی نظام میں علمائے کرام کی ذمہ داری

  1:32:38 صحیح علم اور مہارتوں کو سیکھنے کی ضرورت اور اہمیت

   1:36:25 بے عمل حافظِ قران کے بارے میں حضور ﷺ کا خواب میں مشاہدہ

    1:41:14 انسان کے آخری درست انجام کے لیے خاتمہ بالایمان شرط ہے