
Episode 159
19-08-2022| قوموں کی آزادی و حریت کے قرآنی اُصول وضوابط اور دستورُ العمل۔۔۔
*قوموں کی آزادی و حریت کے قرآنی اُصول وضوابط اور دستورُ العمل* *فرعون کی غلامی سے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں* *خطبہ جمعۃ المبارک:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 20؍ محر
خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences
August 26, 20221h 26m
Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.
Show Notes
*قوموں کی آزادی و حریت کے قرآنی اُصول وضوابط اور دستورُ العمل*
*فرعون کی غلامی سے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں*
*خطبہ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 20؍ محرم الحرام 1444ھ/ 19؍ اگست 2022ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی*
اِذۡهَبا اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ( 20 - طه: 43)
ترجمہ: "جاؤ طرف فرعون کے اس نے بہت سر اٹھایا"
تـــــــا
فَاۡتِيٰهُ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلَا رَبِّكَ فَاَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَلَا تُعَذِّبۡهُمۡ ؕ (20 - طه: 47)
ترجمہ: "سو ، جاؤ اس کے پاس اور کہو ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے، سو بھیج دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو، اور مت ستا ان کو"۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
✔️ ہردور کی انسانیت کے لیے قرآن حکیم کی تعلیمات کی کلی اور جامع حیثیت
✔️ آزادی و ترقی کے حوالے سے برعظیم کے ممالک کی مخدوش صورتِ حال
✔️ سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں کسمپرسی کی حالت
✔️ برعظیم کے تین بڑے ممالک کے مسائل اور قرآنی تعلیمات کی رہنمائی
✔️ غلامی سے نکلنے اور آزادی کے حصول کا قرآنی دستورُ العمل
✔️ مصر میں فرعونی حکومت کے انسانیت دشمن حکمرانی کی صورتِ حال
✔️ فرعونی نظام کے خلاف حضرت موسیٰ وحضرت ہارون علیہما السلام کی جدوجہد
✔️ فرعونی نظام کے تناظر میں قرآن حکیم کے کلمہ ’’تشیُّع‘‘ کا اصلی اور حقیقی مفہوم
✔️ فرعونی دربار میں حضرت موسیٰ و حضرت ہارون علیہما السلام کا فکر انگیز مکالمہ
✔️ رسالت و نبوت کا پہلا پیغام؛ قوم کی آزادی کا مطالبہ (أرسِلْ مَعَنَا)
✔️ رسالت و نبوت کا دوسرا پیغام؛ پستی کے عذاب سے رہائی کا مطالبہ (وَ لَا تُعَذِّبْہُمْ)
✔️ اپنے مشن کی سچائی کے ثبوت کے لیے حضرت موسیٰ ؑکو نشانیاں پیش کرنے کا فرعونی چیلنج اور اس کا مُسکِت جواب
✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کے چار اہم ترین نکات
✔️ آزادی کے چار موسوی معیارات؛ یومِ آزادی کے تناظر میں ان کی اہمیت
✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت، قومی نظام (ارتفاقِ ثالث) کے درجے میں
✔️ حضرت محمد ﷺ کی نبوت، بین الاقوامی نظام (ارتفاقِ رابع) کے درجے میں
✔️ انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات؛ تقسیمِ انسانیت کے نظریات کے خلاف جدوجہد کی دعوت
✔️ انسانوں کی اپنی زمین اور صحت مند روایات سے وابستگی کی سماجی اہمیت
✔️ برعظیم کی تین ممالک؛ بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش میں تقسیمِ آبادی، قتل و غارت اور نقل مکانی کے اَلمیے
✔️ عصرِ حاضر کے مسائل کے حوالے سے قرآن حکیم کی تعلیمات کے اِطلاقی پہلو کی اہمیت
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/