PLAY PODCASTS
17-03-2023| رمضان المبارک کی دینی اہمیت اور تربیتی و اجتماعی تاثیرات
Episode 225

17-03-2023| رمضان المبارک کی دینی اہمیت اور تربیتی و اجتماعی تاثیرات

خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences

March 22, 20231h 1m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

*رمضان المبارک کی دینی اہمیت*
*اور تربیتی و اجتماعی تاثیرات*

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 24؍ شعبان المعظم 1444ھ / 17؍ مارچ 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور  

*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ*

*آیتِ قرآنی*
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ۔ (2 – البقرۃ: 183)
ترجمہ: ”اے ایمان والو ! فرض کیا گیا تم پر روزہ، جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں (پہلے لوگوں) پر، تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ“۔

*حدیثِ نبوی ﷺ*
”مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 1901)
ترجمہ: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور احتساب کی نیت سے رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

✔️ اللّٰہ تعالیٰ کا خلیفہ کون بن سکتا ہے؟ خلیفۃُ اللّٰہ کی بنیادی اہلیت
✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تعلق مع اللّٰہ کے لیے انسانی روح کو ذریعہ بنانے کا کارنامہ
✔️ انسان‘ روح اور نفس پر مشتمل ہے، معرفتِ خداوندی اس کی ضرورت ہے
✔️ تعلق مع اللّٰہ کے لیے حنیفی اُصول اور اس کا عملی طریقہ کار
✔️ کائنات اور انسان کے مطالعے کے لیے زمان و مکان کی اہمیت
✔️ اشیا اور زمان و مکان (Time and space) میں تاثیراتِ الٰہی کا نظام
✔️ عارف باللّٰہ اور عالم باللّٰہ کا فرق اور عالم باللّٰہ کی خصوصیت
✔️ سال کے بارہ مہینوں کی تقسیم اور ان کے اثرات و تاثیرات کا نظام
✔️ حرمت کے چار مہینوں کے بعد رمضان المبارک کی خصوصی تاثیر
✔️ قرآن و حدیث سے ثابت شدہ رمضان المبارک کی دو لازمی خصوصیات
✔️ رمضان المبارک کے روزے کے ذریعے انسان کی روحانی ترقی اور کیفیات
✔️ کرۂ ارض پر خصوصی تاثیرات کے بعض خصوصی مختلف اوقات
✔️ خصوصی اوقات روزانہ (پانچ نمازیں)، ہفتہ وار (جمعہ)، ماہانہ (ایامِ بِیض)، سالانہ (رمضان کے روزے)
✔️ روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ عبادات کی اجتماعی اور سیاسی اہمیت
✔️ جسمانی، طبی اور روحانی اثرات و نتائج کے حوالے سے روزے کا آفاقی تصور
✔️ دینِ اسلام میں روزوں کا مقررہ نصاب سابقہ نصابوں کے مقابلے میں معتدل ہے
✔️ قرآن کے نزول کی روحانیت خلافتِ کبریٰ اور نظامِ عدل کے قیام کی راہ ہموار کرتی ہے
✔️ اجتماعیت اور تہذیبِ نفس میں تلاوتِ قرآن حکیم اور روزے کا بنیادی کردار
✔️ جیسے فصلوں کی کاشت میں موسموں کا لحاظ رکھا جاتا ہے، ایسے ہی اعمال کے نتائج میں بھی دنوں کا کردار ہے
✔️ خوش دلی سے رمضان المبارک کے قیام اور اہتمام کی دینی اہمیت
✔️ رمضان المبارک کے استقبال اور تیاری کے لیے آں حضرت ﷺ کا معمول
✔️ دیگر عبادات کی طرح رمضان میں اجتماع کی دینی و تربیتی اہمیت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/