PLAY PODCASTS
17-02-2023| ...شہری حقوق کی پامالی کے جابرانہ نظاموں کے خلاف
Episode 219

17-02-2023| ...شہری حقوق کی پامالی کے جابرانہ نظاموں کے خلاف

خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences

February 20, 20231h 22m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

شہری حقوق کی پامالی کے جابرانہ نظاموں کے خلاف

انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد اور اسلام کا عادلانہ نظامِ تمدن

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 25؍ رجبُ المُرجَّب 1444ھ / 17؍ فروری 2023ء

*بمقام:* عرفات کالونی، لاڑکانہ

*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:*

وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ (27 – النمل: 48)

ترجمہ: ”اور اس شہر میں نو شخص تھے، کہ خرابی کرتے ملک میں، اور اصلاح نہ کرتے“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

✔️ قومی و بین الاقوامی انقلابات کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد اور مزاحمت

✔️ مدنیت و شہریت؛ قرآنی اصطلاح میں مفہوم اور تقاضے

✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا تفسیری خلاصہ

✔️ طاقت ور ریاستی طبقوں کے ظلم و جبر کی قبیح روایت

✔️ ریاست کے کام‘ پرافٹ کے بجائے خدمت کے اُصول پر انجام پانے چاہئیں

✔️ انبیاء علیہم السلام کی سیرت کی روشنی میں قائد اور رہنما کی خصوصیات

✔️ ایک حقیقی ریاست میں شہری کے حقوق کا تحفظ

✔️ اوّلین شہری حقوق؛ جان، مال اور عزت کا تحفظ ہے

✔️ مصر کی سویلائزیشن اور ترقی میں حضرت یوسف علیہ السلام کا کردار

✔️ قومِ ثمود کے بگاڑ کے اصل اسباب اور محرکات

✔️ حضرت صالح علیہ السلام کے خلاف قوم کے سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ

✔️ قوم کے سرداروں کا حضرت صالح علیہ السلام کو قتل کرنے کا منصوبہ

✔️ اسلام کے قانونِ مقاسمہ کی حیثیت اور پسِ منظر

✔️ عالمی استعماری نظام کے زیرِ سایہ شہری حقوق کی بدترین پامالی

✔️ جنگوں میں عوام کا قتل عام استعماری طریقۂ جنگ کی دین ہے

✔️ استعماری عہد میں لینڈ ریکارڈ کی ہیرا پھیری کا مکروہ دھندہ

✔️ استعماری نو آبادیات اور مسلم عہد کی آبادیات میں بنیادی فرق

✔️ غلامانہ ذہنیت کی حامل قوم کے عادات و اَطوار اور ذہنی رویے

✔️ عہدِ فاروقی میں حقوقِ شہریت کا غماز واقعہ

✔️ قیامت والے دن بھکاریوں کے چہروں کی مخدوش حالت

✔️ مرجف کے معنی و مفہوم اور اس کے کردار کے اثرات و نتائج

✔️ نام نہاد پاکستانی لیڈر شپ کا وطیرہ؛ خوف کا کاروبار

✔️ تمام ریاستی اداروں کا کام‘ حقوقِ شہریت کا تحفظ ہے

✔️ ریاست کا موجودہ نظام‘ عوام کو شہری نہیں، بلکہ غلام سمجھتا ہے

✔️ اسلام کے اجتماعی نظام کی حدود کے خلاف پراپیگنڈے کی حیثیت

✔️ قرآن حکیم میں انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی اجتماعی حکمت


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/