
Episode 182
09-12-2022| ...قرضوں کے عالمی استحصالی معاشی نظام کی تباہ کاریاں
*قرضوں کے عالمی استحصالی معاشی نظام کی تباہ کاریاں* *اور اسلام کے عادلانہ معاشی نظام میں قرضِ حسنہ کا تصور* *خطبہ جمعۃ المبارک:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 14؍ جُمادی الاولیٰ 1444ھ / 9؍ دسمبر 2022ء *بمقام:* جامع مسج
خطبات · Rahimia Institute of Quranic Sciences
December 12, 20221h 11m
Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.
Show Notes
*قرضوں کے عالمی استحصالی معاشی نظام کی تباہ کاریاں*
*اور اسلام کے عادلانہ معاشی نظام میں قرضِ حسنہ کا تصور*
*خطبہ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 14؍ جُمادی الاولیٰ 1444ھ / 9؍ دسمبر 2022ء
*بمقام:* جامع مسجد، ماڈل ٹاؤن، -B بلاک، ملتان
*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:*
*آیت:* يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡكُلُوا الرِّبٰٓوا اَضۡعَافًا مُّضٰعَفَةً ۖ وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَۚ ۞ (3- آلِ عمران: 130)
ترجمہ: "اے ایمان والو ! مت کھاؤ سود دُونے پر دُونا، اور ڈرو اللہ سے، تاکہ تمہارا بھلا ہو ".
*حدیثِ نبوی ﷺ :* عن عليّ ــ رضي الله عنه ــ يقول: قال رسول الله ﷺ : ”كُلُّ قرضٍ جَرّ منفعةً فهو الرّبا". (مسند الحارث، حدیث: 1440)
ترجمہ: حضرت علی رضی اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: "ہر وہ قرض جو فائدہ پہنچاتا ہے، سود ہے"۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
آغاز خطبہ 0:00
1:51 مکمل اور جامع نظامِ حیات کا دینی تصور
4:43 اسلام میں انسان کی روحانی اور جسمانی تقاضوں کی تکمیل کا اہتمام
6:43 قیصر و کسریٰ کے بین الاقوامی اور اہلِ مکہ کے قومی نظامِ ظلم کی خرابیاں
8:42 سرمایہ پرست مال دار طبقوں کا غریب انسانوں کے ساتھ بدترین سلوک
9:39 سورة الماعون" کا بنیادی موضوع؛ انسدادِ سرمایہ پرستی، متعلقہ آیات کا ترجمہ اور تشریح"
11:24 زکوٰۃ اور نماز کا قیام اور دونوں کی تکمیل کا باہمی تعلق
13:44 ماعون" کا مطلب و معنی، مفہوم اور تشریح"
15:12 قرآن حکیم میں کمزور طبقوں کی حمایت اور سرمایہ پرست حکمران طبقے کی مذمت
17:45 مدینے کی ریاست کا سود سے پاک عادلانہ معاشی نظام
19:02 خطبے کی مرکزی آیت کا پسِ منظر اور تشریح و تفسیر
22:25 سود کی توضیح و تشریح؛ حدیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں
24:31 قرض خواہ کے لیے مقروض سے کسی بھی قسم کا فائدہ اُٹھانے کی شرعاً ممانعت
26:09 ضرورت مند کو قرضِ حسنہ دینے کا اجر اور فضائل
41:46 جاہلیتِ قدیمہ اور جاہلیتِ جدیدہ کے درمیان مماثلت
44:28 ایسٹ انڈیا کمپنی کا حربہ؛ ظالمانہ ٹیکس اور سودی قرضوں کا جال
48:47 نام نہاد آزادی کے عنوان سے ملکوں کو قرضوں میں جکڑنے کا عالمی نظام
50:28 پاکستان کو قرضوں کے نظام میں جکڑنے کی ہوش رُبا رُوداد
51:54 قرضوں کا عالمی استحصالی نظام اور آئی ایم ایف کا کردار
57:30 کھاتہ داروں کی بینک میں پڑی رقم قرض یا امانت، اور ’’اسلامی‘‘ بینکاری کے حیلے
1:00:43 عالمی استحصالی نظام میں اسلامی بینکاری کی پیوند کاری
1:05:03 علمائے اسلام اور دینی قوتوں کے کرنے کا اصل کام!
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/