PLAY PODCASTS
خُطباتِ خلافت |خُطبہ 40 |  زمانۂ شرّ و فساد کے شرعی اَحکام اور شہادتِ عثمانؓ کے بعد کے عجیب واقعات
Episode 40

خُطباتِ خلافت |خُطبہ 40 | زمانۂ شرّ و فساد کے شرعی اَحکام اور شہادتِ عثمانؓ کے بعد کے عجیب واقعات

Khutabat e Khilafat · Rahimia Institute of Quranic Sciences

April 5, 20241h 54m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

خُطباتِ خلافت 
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ 

خُطبہ 40: 
فصل پنجم: 
احادیثِ نبویہؐ کی روشنی میں 
زمانۂ شرّ و فساد کے شرعی اَحکام اور شہادتِ عثمانؓ کے بعد کے عجیب واقعات 

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 22؍ رمضان المبارک 1445ھ / 2؍ اپریل 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 
بوقت: آج دوپہر ڈھائی بجے 

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

▪️ زمانہ شر و فِتَن کے پندرہ شرعی احکام اور مصلحتیں 
▪️ (1 غیر مستحقِ حکومت کے تسلط کی صورت میں شرعی احکام میں اس کی اطاعت کرنے کی ضرورت 
▪️ قانونی نظام کی پابندی کی اہمیت، تبدیلی معاشرہ و انقلاب نظام کا درست مفہوم اور انقلابی کے کرنے کے کام
▪️ (2 نافذ شدہ حکومتی احکامات کے خلاف خروج اور بغاوت کی صورت میں انتشار کی ممانعت، نیز سیاست اور نظم و ضبط کا باہمی تعلق
▪️ حکمران کے کفر و فسق اور ظلم کو دلائلِ شرعیہ سے ثابت کرنا ضروری
▪️ حضرت یحییٰ علیہ السلام اور نبی کریم ﷺ کا اپنی جماعت کو پانچ پانچ نصیحتیں
▪️ سمع و طاعت کی اہمیت اور نظم و ضبط توڑنے کی سخت وعید
▪️  (3 حکمران کی بیعت اور اتھارٹی کے قیام کے بعد متوازی خلافت کے دعوے دار شخص اور خروج کرنے والے کا حکم 
▪️ (4 فتنے کے زمانے میں حکمرانوں کا نمازوں میں تاخیر کرنا اور شرعی حکم
▪️ (5 زکوٰۃ کی وصولی میں ظلم و تعدی کرنے والے عاملین اور شرعی حکم
▪️ (6 فتنے کے زمانے میں اجتماعی جدوجہد کی طاقت نہ رکھنے والے کے لیے انفرادی عبادات میں مشغول رہنا مطلوب
▪️ (7 شہری زندگی اختیار کرنے پر بیعت اور پُر فتن دور میں عوام الناس کے لیے بادیہ نشینی اختیار کرنا جائز
▪️ (8 فتنے کے زمانے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے متعلق شرعی حکم 
▪️ (9 حکمرانی کے لیے قریش کی باہم لڑائی کی صورت میں مالِ غنیمت میں سے حصہ نہ لینے کا حکم
▪️ (10 فتنے کے زمانے میں بادشاہوں کی صحبت سے احتراز برتنے کا حکم
▪️ (11 فتنے کے زمانے میں حکمران کا حکم شرعی دلیل اور حجت نہیں
▪️ (12 فتنے کے زمانے میں قتال و جنگ کی ممانعت
▪️ (13 سنت پر عمل پیرا ہونے والے کا اجر و ثواب
▪️ (14 فتنے کے زمانے میں مر جانا زندہ رہنے سے بہتر: حدیث کا درست مفہوم
▪️ (15 ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل جہاد 
▪️ فتنہ (شہادتِ عثمانؓ) سے قبل اور بعد کے حالات سے متعلق وقائعِ عجیبہ
▪️ فتنے کا اخبارِ اہل کتاب میں ذکر

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute