PLAY PODCASTS
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 29 | کثیرُالمسانید صحابہ کرامؓ کی خلافتِ راشدہ سے متعلق سیاسی آراء!
Episode 29

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 29 | کثیرُالمسانید صحابہ کرامؓ کی خلافتِ راشدہ سے متعلق سیاسی آراء!

Khutabat e Khilafat · Rahimia Institute of Quranic Sciences

March 29, 20241h 47m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 29:
خلافتِ راشدہ کی حقّانیّت اور لوازمات؛
کثیرُالمسانید صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی
خلافتِ راشدہ سے متعلق سیاسی آراء!

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 9؍ رمضان المبارک 1445ھ / 20؍ مارچ 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ خلافتِ راشدہ کے متعلق صحابہ کرامؓ کی سیاسی آراء جمع کرنا اورمسانیدِ صحابہ کرامؓ لانے کا مقصد؛ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا منفرد علمی کام
✔️ مسانید و روایات: حضرت عبداللہ بن عباسؓ، حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ، حضرت ابو ہریرہؓ، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ اور حضرت انس بن مالکؓ

▪️ خلافتِ راشدہ کے متعلق ان صحابہ کرامؓ کی سیاسی آراء
▪️ خلافتِ حضرت ابو بکر صدیقؓ پر استدلالات
▪️ شیخینؓ کے قول کو قیاس پر ترجیح دینا ضروری
▪️ حضرت علیؓ کے لیے مخصوص خلافت کی کوئی وصیت نہیں
▪️ قریش میں حکومت و خلافت کب تک رہے گی؟
▪️ خلفائے راشدینؓ کو جنت کی بشارت اورحضرت عثمانؓ پر بلویٰ  (مصیبت) کا ذکر  
▪️ فتنوں کے دور میں نبی اکرمؐ کی واضح ہدایات اور ولی اللّٰہی جماعت اس حدیث پر عمل پیرا
▪️ خلفاء کے جنتی ہونے کی بشارت
▪️ فتنوں کے زمانے میں فتنہ پروری سے بچنا‘ سب سے بڑی نیکی
▪️ خلافتِ خاصہ کا مرکز مدینہ منورہ
▪️ مناقبِ صدیق اکبرؓ و فاروق اعظمؓ و عثمان عنیؓ
▪️ حضرت عثمانؓ کا ظلماً قتل اور ان کا حق پر ہونا
▪️ بدری صحابہ کو جنت کی بشارت
▪️ فتنۂ شہادتِ عثمانؓ کے زمانے میں حضرت ابوہریرہؓ کا علیحدگی اختیار کرنا
▪️ مسجدِ نبویؐ کی تعمیر سے خلفاء کی خلافت پر استدلال
▪️ اللہ اور مسلمان حضرت ابوبکرؓ کے علاوہ کسی اَور شخص کے خلیفہ بننے کو قبول نہیں کریں گے؛ حضوؐرکی پیشین گوئی
▪️ حدیثِ امامت سے حضرت ابوبکرؓ کی خلافت پر استدلال
▪️ شیخینؓ کی محبت تقربِ بارگاہِ الٰہی کا ذریعہ

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute