PLAY PODCASTS
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 27 | مسانیدِ عثمان و علی رضی اللّٰه عنھُما کی روشنی میں بنیادی اُمور کی وضاحت
Episode 27

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 27 | مسانیدِ عثمان و علی رضی اللّٰه عنھُما کی روشنی میں بنیادی اُمور کی وضاحت

Khutabat e Khilafat · Rahimia Institute of Quranic Sciences

March 25, 20241h 37m

Audio is streamed directly from the publisher (media.transistor.fm) as published in their RSS feed. Play Podcasts does not host this file. Rights-holders can request removal through the copyright & takedown page.

Show Notes

خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 27:
خلافتِ راشدہ کی حقّانیّت اور لوازمات؛
مسانیدِ حضرت عثمان و حضرت رضی اللّٰه عنھُما
کی روشنی میں بنیادی اُمور کی وضاحت

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 7؍ رمضان المبارک 1445ھ / 18؍ مارچ 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

▪️ مسانیدِ حضرت عثمان غنیؓ کی روشنی میں بنیادی اُمور
▪️ حضرت عثمانؓ کو خلافتِ خاصہ کا اذعان و یقین اور آپؓ کا استدلال
▪️ حضرت عثمانؓ کے خلاف بغاوت و خروج اور آپؓ کے اس کے ردّ میں دلائل
▪️ حضرت عثمانؓ پر اُمورِ خلافت میں قدح و اعتراض اور آپؓ کی دلائل کے ساتھ تردید
▪️ حضرت عثمانؓ کو اپنے جنتی ہونے کا یقین
▪️ حضرت عثمانؓ کو بلویٰ (آزمائش) میں مبتلا ہونے کا قطعی علم
▪️ حضرت عثمانؓ کو اپنے حق پر ہونے کا یقین و اِذعان
▪️ مسانیدِ حضرت علیؓ کی روشنی میں چند بنیادی اُمور
▪️ مسانیدِ حضرت علیؓ کی روشنی میں خلافت و حکومت کی شرائط
▪️ شیخین؛ حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ کی اَفضلیت: حضرت علیؓ سے صراحت و تواتر سے ثابت
▪️ حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ کی اَفضلیت پر کسی اَور کو ترجیح دینے والا بدعتی: حضرت علیؓ کا مؤقف
▪️ حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ کے جنتی اور سابقین و مقربین ہونے کی بشارت
▪️ حضوؐر کی حیاتِ مبارکہ میں حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ کا ولی عہد و جانشین جیسا مقام و مرتبہ
▪️ شیخینؓ کی خلافت اور حضرت علیؓ کی وضاحت و صراحت
▪️ حضرت علیؓ کا حضرت ابوبکرؓ کی خلافت پر تفویضِ امامتِ نماز سے استدلال
▪️ حضرت علیؓ کا حضرت عثمانؓ کی شہادت کے الزام سے برأت کا اعلان اور ان کے افضل ہونے کی گواہی


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute